فرمایا کہ میں نے جنگل میں کئی بار سفر کیا ہے اور دیکھا کہ قافلے میں کچھ کمزور لوگ ہیں ان کے پاس سواری نہیں ‘ تو میں نے انسان یا کسی بزرگ کی شکل میں آکر انہیں یَاقَادِرُ یَانَافِعُ کا بتایا تو اللہ پاک نے ان کی ضرورتیں پوری کیں۔ ان کو پانی میسر ہوا انہیں غذا میسر ہوئی ان کو رہائش میسر ہوئی اور ان کو اچھی چھاؤں میسر ہوئی۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں