میری نسبتیں بہت بلند ہیں
میں نے پوچھا آپ کو کیسے محسوس ہوا…؟؟؟ کہنی لگی میں نے اس وقت تو آپ کو کہا تھا کہ میری نسبتیں بہت بلند ہیں میں بہت عرصہ… بہت عرصہ… صحابہ جنات اور صحابہ انسان کی خدمت کرتی رہی۔ بہت عرصہ… میرے والد ایک سیلانی مزاج تھے‘ وہ جب بھی جہاں جاتے تھے‘ اپنے پورے خاندان کو لے کر چلتے تھے‘ رزق جہاں ملتا تھا کھالیتے تھے لیکن… کبھی حرام رزق نہیں کھایا۔ حلال رزق کھایا۔ ہم بڑے بڑے کبائر صحابہ کے ساتھ رہے‘ واقعہ کربلا کومیں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا‘ مختلف مسلمانوں کی جنگیں ‘غزوات‘ جہادمیں نے اپنی آنکھوں سے دیکھے۔
ایک لفظ میں ساری کائنات
میرے پاس ایک ایسا لفظ ہے کہ اگر میں وہ لفظ آپ کو بتادوں تو اس لفظ کے اندر ساری کائنات ہے۔ اس لفظ کے اندراسم اعظم کے راز پوشیدہ ہیں۔ میں نے پوچھا کہ ضرور بتائیں تو کہنے لگے اس شرط کے ساتھ کہ آپ کسی نااہل کو نہیں بتائیں گے۔ میں نے عرض کیا آپ کے مطابق کون اہل ہے کون نااہل ہیں…؟؟؟ کہا کہ لوگ اس کو غلط استعمال کرتے ہیں اور پھر مخلوق خدا کو اس کا نقصان پہنچاتے ہیں۔ میں نے کہا آپ اس سے بہتر ہے کہ مجھے نہ بتائیں کیونکہ میرا مزاج نہیں ہے کہ میں سنوں پاؤں اور اس کے فوائداپنے تک رکھوں بلکہ میری طبیعت میں ہے کہ جس کو بتاؤں بس اس کو اللہ کی مخلوق تک پہنچاؤں میں نے یہ بات کہہ کر ان کی بات چھوڑ دی۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں