کن فیکون کی تاثیر والالفظ
انہوں نے کہا نہیں آپ مجھ سے وعدہ کریں کہ آپ اپنے تک رکھیں گے۔ جب ان کا اصرار بڑھا تو میں نے ان سے کہا کہ دیکھیں آپ میرے لیے قابل احترام ہیں۔ میں نے آپ کے بڑھاپے کی لاج رکھی ۔ کہنے لگی نہیں میں آپ کو اللہ کی قسم دیتی ہوں کہ آپ یہ لے بھی لیں اور اللہ کی قسم دیتی ہوں کہ آپ کسی کو نہ بتائیں۔ اللہ کا نام سنتے ہی میری گردن جھک گئی اور میں خاموش ہوگیا۔انہوں نے مجھے وہ کائنات کا رازبتایا اور واقعی وہ کائنات کا راز تھا اور ہے اوراس کے اندر کن فیکون کی تاثیر ہے اور اس کے اندر انوکھا ایک راز ہے۔ انسان پڑھتے ہی کائنات کی عجیب و غریب دنیا میں کھوجاتا ہے‘ زمین و آسمان کے خزانے اس کیلئے ایسے ہوتے ہیں جیسے پلیٹ میں پڑے ہوں اور بھی اس کے عجیب کمالات ہیں اس وقت وہ موقع نہیں میں کیا کروں کہ اس نیک بڑھیا نے مجھے اللہ کے نام کی بہت بڑی قسم دی۔ میں واپس آنے لگا تو مجھے اس سارے قبیلے کے جتنے غریب تھے ان کے چہرے کی خوشیاں نظر آئیں‘ بہت غریب لوگ تھے۔ میں نے ان کی امداد کی اور ان کی تجہیز و تکفین میں ان کی مدد بھی کی۔ آج بھی وہ نیکی مجھے نہیں بھول سکتی۔
غریب کا اللہ کے ہاں بڑا مقام
یہ واقعہ میں نے ان کربلا کے جنات کو سنایا۔ میں نے کہا آپ غریب ہیں لیکن اللہ کے حبیب ﷺ کے ہاں آپ کا بڑا مقام ہے۔ میں ضرور آپ کے پاس آؤں گا ہمارا وقت اور تاریخ طے ہوگئی ۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں