درود پڑھتے مدینہ منورہ پہنچ گیا
میں پھر اپنی تسبیح پڑھنے میں مشغول ہوگیا اور اس غریب کی مدد کرکے میری تسبیح میں اور لذت بڑھ گئی اور سرور بڑھ گیا اور میں درود پڑھتے پڑھتے نامعلوم مدینہ منورہ میں کہاں چلا گیا۔ اللہ کی توفیق سے بعض اوقات درود پڑھتے پڑھتے میں مدینہ منورہ میں ہوتا ہوں اور مدینہ منورہ کے گلیوں میں‘ اس کے بازاروں میں اور مسجد نبوی ﷺ اکثر میں چلا جاتا ہوں اور حضور اقدسﷺ کے روضہ اطہر کے سامنے صلوٰۃ والسلام پڑھتا ہوں۔ نفل ادا کرتا ہوں۔
مسجد نبویؐ میں ہروقت چالیس ابدال
مدینہ منورہ کی مسجد نبوی میں ہروقت چالیس ابدال موجود رہتے ہیں ان کی ملاقاتیں کرتا ہوں ان سے تعلق اور محبت ہے اور بہت دیرینہ ہے ان کے ساتھ تعلق اور محبت آگے بڑھاتا ہوں۔ کچھ باتیں سناتا ہوں کچھ باتیں سنتا ہوں‘ کچھ راز سیکھتا ہوں‘ کچھ راز سکھاتا ہوں۔ میرا ان کے ساتھ یہ تعلق بہت پرانا ہے اور بہت دیرینہ ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں