Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

بھائی نے مرتے مرتے اللہ سے ملا دیا

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2013ء

تھوڑی ہی دیر میں میرے موبائل پر ہسپتال سے کال آئی کہ ایک لڑکے کو زخمی حالت میں ہسپتال لایا گیا ہے اس کے موبائل میں آپ کا نمبر ملا ہے۔ میں نے ان کو کہا کہ آپ کو غلط فہمی ہوگئی ہے وہ میرا بھائی نہیں ہوسکتا میں نے یہ کہہ کر کال کاٹ دی۔

ارئین عبقری رسالے سے میرا تعارف زیادہ پرانا نہیں ہے مگر واقعی اس رسالے میں جادو ہے کہ جو بھی اس کو ایک بار پڑھ لے وہ اسی کا ہوکر رہ جاتا ہے اور وہ جادو یہ ہے کہ اس مختصر مگر پراثر رسالے کے ذریعے مخلوق خدا کو فیض پہنچایا جارہا ہے اور ان کے دکھ‘ پریشانیوں اور نہ حل ہونے والے سنگین مسائل کا حل ان کے گھروں میں پہنچا کر ان کے زخموں پر مرہم لگایا جارہا ہے۔ بس یہی وہ جادو ہے جو سر چڑھ کر بول رہا ہے اور عبقری رسالے کی مانگ میں ہر آنے والے دن میں اضافہ ہوتا چلا جارہاہے۔
قارئین! میرے ساتھ ایک عجیب واقعہ پیش آیا جس نے میری زندگی کی راہیں بدل دیں‘ مجھے گمراہی کے اندھیرے سے نکال کر روشن وادی میں لاکھڑا کیا۔ واقعہ یوں ہے کہ میں اپنی جوانی کو ’’پرجوش‘‘ طریقے سے گزار رہا تھا میرے پاس پیسوں کا کوئی مسئلہ نہیں تھا‘ جو چاہتا تھا کھاتا تھا۔ میرے اندر ولولہ انگیز جوانی تھی بے وجہ ہر کسی سے الجھنا اور بات بات پر جھگڑنا میری عادت بن گئی تھی۔ نماز‘ روزہ دین کیا ہے ؟یہ تو مجھے پتہ ہی نہیں تھا۔ زندگی اسی ڈگر پر گزر رہی تھی کہ اچانک میرے چھوٹے بھائی کا ایکسیڈنٹ ہوگیا۔ وہ میری موٹرسائیکل لے کر دکان سے گھر جانے کیلئے نکلا تو تھوڑی ہی دیر میں میرے موبائل پر ہسپتال سے کال آئی کہ ایک لڑکے کو زخمی حالت میں ہسپتال لایا گیا ہے اس کے موبائل میں آپ کا نمبر ملا ہے۔ میں نے ان کو کہا کہ آپ کو غلط فہمی ہوگئی ہے وہ میرا بھائی نہیں ہوسکتا میں نے یہ کہہ کر کال کاٹ دی۔ میں کچھ دیر بعد دکان سے نکلا تو سامنے روڈ پر اپنی موٹرسائیکل پڑی دیکھی تو فوراً میرا ذہن فون کال پر گیا۔ میں فوراً گھر پہنچا تو والدہ نے رو رو کر اپنے آپ کو ہلکان کر رکھا تھا میں نے ان کو تسلی دی اور اسی وقت دوست کو ساتھ لیکر ہسپتال پہنچا‘ بھائی بہت زیادہ زخمی ہوا تھا وہاں کے ڈاکٹروں نے کہا کہ آپ اس کو یہاں سے کسی اور ہسپتال لے جائیں خیر ہم بھائی کو شہر کے بڑے ہسپتال لے گئے‘ وہاں اس کا باقاعدہ ٹریٹمنٹ شروع ہوا اور اس کو آئی سی یو میں رکھا گیا۔ مجھے اپنے بھائی سے بہت پیار تھا۔ بس اس کی محبت نے مجھے توڑ دیا‘ میں اندر ہی اندر گھلنے لگا پھر میں مسجد گیا اللہ پاک سے عرض کی یااللہ میں اپنے بھائی سے بہت محبت کرتا ہوں‘ آپ اس کی جان بچا دو… اور زارو قطار رونا شروع ہوگیا۔ صلوٰۃ الحاجات پڑھی پھر وہیں بیٹھا اللہ کا ذکر یَاسَلَامُ پڑھتا رہا۔اللہ سے رو رو کر دعائیں کرتا رہا‘ ساری رات نوافل ادا کرتا رہا‘اپنے گناہوں کی توبہ کرتا رہا‘میرا بھائی تو دنیا میں نہ رہ سکا لیکن اس وقت کی کیفیت نےمجھے میرے اللہ سے ملا دیا۔ لیکن اس طرح کرتے کرتے میری عادت بن گئی اور اللہ کا ذکر ہر وقت میری زبان پر جاری ہوگیا۔ اب میں الحمدللہ میں اللہ تعالیٰ کے تمام احکام کو حضور ﷺ کے بتائے ہوئے طریقوں سے پورا کرتا ہوں۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 073 reviews.