Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

عبقری نے ٹھوکروں سے بچالیا

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2013ء

عبقری پڑھنے والے کی دنیا ہی بدل جاتی ہے‘ بڑی خوشی ہے کہ اس دنیا میں اب بھی کوئی دکھی دنیا کا احساس کرنے والے ہیں

محترم حکیم صاحب السلام علیکم!9 ماہ پہلے کی بات ہے بندہ گنہگار اخبار لینے لگا تو سامنے عبقری پر نظر پڑی‘ نام پہلی بار پڑھا‘ درود پاک کی برکت سے پریشانیوں کا حل‘ بیماری کے علاج کے بارے میں پڑھا تو میں عبقری خرید کر گھر لے آیا‘ پڑھتا گیا‘ بہت ہی کشش والی‘ مقناطیسی مواد والی باتیں دل میں اترتی گئیں۔ بندہ ماہنامہ عبقری بڑی پابندی سے ہر ماہ خریدتا ہے۔ دوستوں جاننے والوں کو بتاتا ہوں۔ عبقری نے مجھے بہت ہی متاثر کیا‘ بہت ہی اچھے وظائف کی دنیا‘ ہر قسم کی پریشانیوں کے بارے میں جو کچھ آج کل دنیا میں ہورہا ہے عبقری نے اس کے حل کا سارانچوڑ کیا ہے۔ عبقری پڑھنے والے کی دنیا ہی بدل جاتی ہے‘ بڑی خوشی ہے کہ اس دنیا میں اب بھی کوئی دکھی دنیا کو سمجھنے والے ہیں‘ اس مشینی دور میں کسی کے پاس تو ٹائم ہے کہ وہ دکھی انسانیت کیلئے کچھ کرے۔ محترم حکیم صاحب !عبقری سے اتنا پیار ہوگیا ہے کہ ایسے لگتا ہے کہ جیسے ہم عبقری کو سالوں سے جانتے ہیں‘ جو وظائف عبقری میں موجود ہوتے ہیں یہ گنہگار لوگوں کو بتاتا ہے اور خود بھی کرتا ہے‘ الحمدللہ بہت فائدے حاصل ہورہے ہیں۔میرا ایک کلاس فیلو عظمت ویلڈنگ کا کام کرتا‘ روزانہ سائیکل پر عشاء کے وقت نماز پڑھنے آتا اور میرے پاس بیٹھ کر دنیاوی باتیں کرتا‘ پھر اچانک ایک ماہ وہ میرے پاس نہ آیا‘ پیغام بھیجا خیریت ہے ‘ بولا ایک ماہ سے پریشان ہوں‘ ب فارم کیلئے دردر کی ٹھوکریں کھارہا ہوں‘ دس سال پہلے بیوی فوت ہوگئی‘ تین بچے ہیں اب دوسری بیوی سے بھی دو بچے ہیں‘پہلی کا شناختی کارڈ نہیں‘ ساس بھی فوت ہوگی‘ میراوالد فوت ہوگیا‘کوئی شناختی کارڈ نہیں اور یہ کام ثبوت کی بنیادپر ہوتا ہے‘ بتاؤ اب میں کیا کروںکوئی امید نظر نہیں آتی‘ میں نے عبقری میں چھپا ہوا وظیفہ لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْم 41 مرتبہ‘ اول و آخر درود پاک تین بار‘ پڑھنے کیلئے کہا۔ ابھی 7 دن ہوئے کسی جاننے والے کا فون آیا اس کو کہا جلدی منگووال سے گجرات آؤ۔ ایک فلاں آدمی سے ملنا ہے۔ پیسوں کے بغیر صرف آدھ گھنٹے میں کام ہوگیا۔ شام کو خوشی خوشی بھاگا آیا میرا کام ہوگیا‘ میں نے کہا اب گیارہ روپے خیرات کرو اورنوافل ادا کرو۔ عبقری والوں کیلئے دعا کرنا۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 075 reviews.