محترم حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری کے کئی نسخے آزمائے جو بہت ہی مؤثر ثابت ہوئے جن میں سے ایک موٹا ہونے کیلئے‘ دماغی کمزوری دور کرنے کا ٹانک ثابت ہوا ہے۔ جس کے اجزاء یہ ہیں۔ سونف ایک پاؤ‘ چارمغزایک پاؤ‘ خشخاش آدھ پاؤ‘ سفیدمرچ ایک تولہ ‘ مصری ایک پاؤ‘ مغزبادام ایک پاؤ‘ ترپھلہ آدھ پاؤ۔ یہ نسخہ بہت ہی مفید ہے‘ خود ذاتی طور پر آزمایا ہے۔ تقریباً دو ماہ کے استعمال سے وزن بڑھنا شروع ہوگیا۔
ہرقسم کی جسمانی خارش‘جراثیم کیلئے لاجواب نسخہ
ایک اور نسخہ جو سال 2011ء میں شائع ہوا‘ نسخہ یہ ہے:۔ ایک چھٹانک سرسوں کے تیل میں دس گرام کافور پاؤڈر شیشے کی سفید شیشی میں ڈال کر اچھی طرح بند کرکےدھوپ میں رکھ دیں ‘ جب کافور حل ہوجائے تو دوا تیار ہے۔ یہ کان کی ہر قسم کی تکلیف کیلئے لاجواب چیز ہے۔اس کے علاوہ جسم پر ہر قسم کے جراثیم‘ خارش‘ نزلہ‘ زکام‘ مکھی‘ مچھر کاٹنے کی خارش‘ شرم گاہ کی خارش تک کیلئے بہت ہی مؤثر ثابت ہوئی ہے۔ اس کے دو قطرے کان میں ڈال دئیے جائیں تو کچھ ہی عرصہ استعمال سے مکمل آرام آجاتا ہے۔(بشریٰ سلطانہ‘ مانگٹ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں