Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جلد شادی کروانے کاکامیاب عمل

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2013ء

ۜ دوران عمل کھانا‘ پینا‘ بولنا نہیں چاہیے ورنہ عمل باطل ہوجائے گا۔ روزانہ لباس‘ جگہ اور جائے نماز بھی ایک ہو۔ انشاء اللہ نکاح کے پیغام کے علاوہ شادی کے اخراجات کا بھی بندوبست ہوجائیگا۔یہ عمل میں نے جس کو بھی بتایا اور اس نے یقین سے کیا تو اس کا کام بن گیا

ہر قسم کی حاجت کیلئے عمل

(سید نور عالم شاہ‘ شویکی شریف)
یہ عمل ہر قسم کی حاجت کیلئے ہے‘ عمل کچھ یوں ہے کہ اگر کوئی حاجت اہم ہو تو نصف شب کو وضو کرے اور تین بار سجدہ کرے اور ہر سجدے میں سو بار یَاوَھَّابُ کا ورد کرے اس طرح کہ ہاتھ کی ہتھیلیاں مثل دعا کےاوپر کورہیں۔ انشاء اللہ پہلی شب میں ہی حاجت پوری ہوگی۔ ورنہ تین دن میں ضرور حاجت پوری ہوگی۔ یہ عمل میرا بہت زیادہ آزمودہ ہے۔
جلد شادی کرنے کا مجرب عمل
اگر کسی لڑکی کے نکاح کا پیغام نہ آتا ہو یا لڑکے والے لڑکی کو دیکھ کر چلے جاتے ہوں اور رشتہ طے نہیں پاتا ہو تو اس عمل کو ضرور آزمائیں۔ یہ میرا مجرب عمل ہے۔ اگر سچے دل اور سچی لگن سے کیا جائے تو انشاء اللہ کبھی ناکامی کا سامنا نہ کرنا پڑے گا۔ مدت عمل 11 دن ہے‘ بدھ کو نماز عشاء کے بعد گیارہ ہزار بار روزانہ اسم الٰہی یَامُعْطِیُ کا ورد کریں۔ اول و آخر درود شریف 11 بار پڑھیں۔ دوران عمل کھانا‘ پینا‘ بولنا نہیں چاہیے ورنہ عمل باطل ہوجائے گا۔ روزانہ لباس‘ جگہ اور جائے نماز بھی ایک ہو۔ انشاء اللہ نکاح کے پیغام کے علاوہ شادی کے اخراجات کا بھی بندوبست ہوجائیگا۔یہ عمل میں نے جس کو بھی بتایا اور اس نے یقین سے کیا تو اس کا کام بن گیا۔
مفرور کی واپسی کیلئے
محترم حکیم صاحب کی شہرہ آفاق کتاب مجھے شفاء کیسے ملی؟ کے صفحہ نمبر 361 پر درج نقش سفید کاغذ پر لکھ کر ’’چڑے‘‘ کے گلے میں باندھ دیں اور اس کو قبلہ رخ چھوڑ دیں۔ انشاء اللہ تین روز میں مفرور واپس آجائے گا۔ یہ میرا آزمودہ ہے۔ نقش یہ ہے:۔
۶۶
۶۶
۶۶
فلاں بن فلاں واپس آئے

یرقان کا کامیاب دم

(ظہیراحمد‘سیالکوٹ)
ہر قسم کے یرقان کیلئے کسی کچے برتن یا اسٹیل والے برتن میں سرسوں کا تیل تقریباً تین چمچ ڈالیے اور اتنا ہی پانی ڈال لیں‘ پھر گھاس جو عموماً کھیت یا نہر کے کناروں پر لگا ہوتا ہے‘ لمبا ہوتا ہے یا کوئی بھی سبز گھاس لیکر مریض کو کہیے کہ وہ اس برتن میں جو تیل ہے اس کی طرف دیکھے اور دم کرنے والا سورۂ قریش بمعہ بسم اللہ کو تین بار پڑھے ساتھ گھاس کو اور تیل کو بھی گھماتا رہے کبھی دائیں اور کبھی بائیں طرف سے۔ سورۂ قریش تین مرتبہ پڑھ کر مریض پر دم کرے۔ اول و آخر تین بار درود ابراہیمی ضرور پڑھیں۔
دم کے اوقات: بعد نماز عصر شروع کریںیا صبح اشراق کے وقت جب سورج نکل رہا ہو۔ تین دم لگاتارکرنے ہیں‘ عصر کے بعد پھر اگلے دن اشراق کے وقت پھر عصر کے بعدیا اشراق کے وقت شروع کرے پھر عصر کے بعد پھر اشراق کے وقت اور جس ہفتہ کے دوران دم کرے آنے والے اتوار کو اشراق کے وقت قالین والا دھاگہ لیکر اُس میں گیارہ گرہیں لگانی ہیں اور ہر گرہ لگاتے وقت تین دفعہ سورۂ قریش پڑھ کر دم کرنا ہے۔ اول و آخر تین مرتبہ درود شریف پڑھنا ہے اور یہ دھاگہ اُس اتوار سے اگلے اتوار تک باندھنا ہے۔ انشاء اللہ کسی بھی قسم کا یرقان ہوگا ختم ہوجائے گا اور دم کرنے والا اگر روزانہ 21 مرتبہ سورۂ قریش بمعہ بسم اللہ پڑھتا رہے گا اس کے دم میں مزید تاثیر بڑھ جائے گی۔
جنات کے بداثرات کو دور کرنے کیلئے
رَّبِّ اَعُوْذُ بِکَ مِنْ ہَمَزٰتِ الشَّیٰطِیْنِ وَ اَعُوْذُ بِکَ رَبِّ اَنْ یَّحْضُرُوْنِ سوتے اور اٹھتے وقت 7 بار پڑھیں۔ مجھے اس سے بہت زیادہ فائدہ ہوا ہے۔

صبر اور تقویٰ حاصل کرنے کا راز

(رضوان بشیر‘ ڈسکہ)
اگر آپ پانچ وقت کی نماز پڑھتے ہیں ‘ قضا نہیں کرتے اور ساتھ میں نماز تہجد بھی پڑھتے ہیںا ور اپنا زیادہ وقت وضو کی حالت میں گزارتے ہیں‘ اللہ کا ذکر کرتے ہیں‘ اس کا خوف آپ کے دل میں ہمہ وقت موجود رہتا ہے اور سرکار مدینہ حضرت محمدﷺ پر درود پاک پڑھتے ہیں تو آپ کا دل خود بخود دنیا کی رنگینیوں سے اچاٹ ہوجائے گا۔ آپ کی زبان سے کبھی بیہودہ اور فحش گفتگو نہیں ہوگی۔ آپ کے دل میں دوسروں کیلئے محبت‘ ہمدردی کے جذبات پیدا ہونگے‘ صبرو تقویٰ حاصل ہوگا‘ دنیاوی الجھنیں ختم ہوں گی۔ یہ میرا آزمایا ہوا تجربہ ہے۔ بے شک آپ خود بھی آزما کر دیکھ لیں۔ ہمیں اللہ تعالیٰ کا قرب اور اس کے محبوب نبی کریم ﷺ کی محبت تب حاصل ہوگی جب ہم ہر قسم کے برے کاموں سے بچیں گے۔

میرے آزمائے وظیفہ جات

(رشیدہ خانم)
نظر کا مسنون علاج:جس کو نظر لگی ہو وہ وضو کرکے استعمال شدہ پانی اس شخص پر چھڑکے جسے نظر لگی ہو ویسے بھی وضو کا پانی چھڑکنے سے نظر کا علاج ہوجاتا ہے۔
دل کی کمزوری اور بدخوابی کا نافع ومؤثر علاج:جس شخص کا دل کمزور ہوگیا ہو اور اسے ڈراؤنے خواب ستاتے ہوں وہ فجر کی نماز کے بعد گیارہ مرتبہ یہ دعا پڑے‘ بے حد مفید ہے۔لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ یُحْیٖ وَ یُمِیْتُ وَھُوَحَیُّ الَایَمُوْتُ بِیَدِہِ الْخَیْرُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْ ئٍ قَدِیْرٌ۔
قوت حافظہ کا مجرب نسخہ:قوت حافظہ کیلئے روزانہ سو مرتبہ رَبِّ اِنِّیْ مَغْلُوْبٌ فَانْتَصِرْ پڑھیں۔ انشاء اللہ قوت حافظہ میں زبردست اضافہ ہوگا۔ یہ عمل بہت سے لوگوں کا آزمایا ہوا ہے۔ یہ عمل ظالموں کے شر سے حفاظت کیلئے بھی لاجواب

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 095 reviews.