ماموں جان نے سوالیہ انداز میں مجھ سے پوچھا بیٹا کیا آپ نے سفید پیاز دیکھی ہے؟ میں نے عرض کی بہت کم نظر آتی ہے
میرے بڑے بھائی کے دوست کا بھانجا جوکہ جرمن میں رہائش پذیر ہیں وہ اکثر وہاں بیمار رہتے تھے‘ ڈاکٹروں کے پاس جاکر چیک اپ کروایا انہوں نے رپورٹیں دیکھ کر بتایا کہ آپ کے دل کے وال کولیسٹرول کی زیادتی کی وجہ سے بند ہیں اور بذریعہ آپریشن آپ کے وال صاف کرنا پڑیں گے یہ بڑے پریشان ہوئے کہتے ہیں کہ میرے دل میں خیال آیا کہ کیوں نہ پاکستان جاکر دل کے والو کی صفائی کروالی جائے اور پاکستان آگیا‘ یہاں میرے ماموں جان کو میرے آنے کی خبر ہوئی تو پوچھنے لگے کہ بغیر اطلاع کیے آپ اچانک پاکستان آگئے خیریت تو تھی۔ میں نے انہیں ساری صورتحال بتادی۔ ماموں جان نے بڑی توجہ سے میری ساری بات سنی اور کہا کہ فکرمند ہونے کی کوئی ضرورت نہیں صرف پندرہ دن کے اندر یہ مسئلہ حل ہوجائے گا۔ انشاء اللہ آپریشن کی نوبت نہیں آئے گی۔ میں نے عرض کی کہ یہ کیسے ممکن ہے؟ فرمانے لگے اللہ تبارک وتعالیٰ نے پیاز کی شکل میں ہمیں ایک ایسی نعمت عنایت فرمائی ہے جو دیگر فوائد کے ساتھ ساتھ چربی کو بھی جلد خارج کردیتی ہے۔ ماموں جان نے سوالیہ انداز میں مجھ سے پوچھا بیٹا کیا آپ نے سفید پیاز دیکھی ہے؟ میں نے عرض کی بہت کم نظر آتی ہے۔ انہوں نے فرمایا بس یہی پیاز آپ کے مرض کا شافی علاج ہے پھر انہوں نے طریقہ استعمال بتایا کہ ایک عدد بڑا پیاز لے لیں جس کا وزن 100 گرام سے 150 تک ہو‘ اس کو کوٹ کر اس کا پانی نکال لیں‘ اس پانی کو صبح نہار منہ پی لیں‘ اللہ کے حکم سے پندرہ دن کے اندر اندر وال بالکل صاف ہوجائیں گے۔میں نےاس نسخہ کو استعمال کیا اور پندرہ دن کے بعد دوبارہ چیک اپ کروایا تو یہ جان کر خوشی سے حیران رہ گیا کہ میرے دل کے وال بالکل صاف ہوگئے ہیں۔ (نوٹ: پیاز کا رس پینے کے تقریباً ایک گھنٹہ بعد تک کچھ کھانا پینا منع ہے) اس کے ساتھ ساتھ نماز کی پابندی کی جائے اور اگر سفید پیاز نہ ملے تو سرخ پیاز بھی استعمال کروائی جاسکتی ہے۔(ص :369)
مزید کمالات جاننے کیلئے درج ذیل کتاب کا مطالعہ کریں:۔
’’گھریلو الجھنوں سے چھٹکارا پانے والے‘‘ (بندشوںکا توڑ اور روحانی ایٹم بم)
مقبول عبادات ‘ فضائل‘ طبی و روحانی نسخے اور آزمودہ ٹوٹکےاور بہت کچھ۔۔۔۔اس کتاب میں پڑھیں!
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں