Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جسمانی بیماریوںكا شافی علاج (طبی مشورے)

ماہنامہ عبقری - نومبر2013ء

توجہ طلب امور کے لئے پتہ لکھا ہوا جوابی لفافہ ہمراہ ارسال کریں اور اس پر مکمل پتہ واضح ہو۔ جوابی لفافہ نہ ڈالنے کی صورت میں جواب ارسال نہیں کیا جائیگا۔لکھتے ہوئے اضافی گوند یا ٹیپ نہ لگائیں سٹیپلرز پن استعمال نہ کریں ۔ رازداری کا خیال رکھا جائے گا۔ صفحے کے ایک طرف لکھیں۔ نام اور شہر کا نام یا مکمل پتہ خط کے آخر میں ضرور تحریر کریں۔ نوٹ: وہی غذا کھائیں جو آپ کیلئے تجویز کی گئی ہے۔مضمون مختصر لکھیں تاکہ جواب دینے میں آسانی ہو۔

 

روبرو معائنہ کروائیں

مجھے ایک مہینے سے ایک بیماری لاحق ہے۔ میرے دونوں ہاتھوں میں پسینہ بہت آتا ہے اور چھوٹے چھوٹے دانے نکل آتے ہیں اور اس میں خارش بھی ہوتی ہے۔ دانے پھیلتے ہیں۔ پلیز میری مدد کریں۔ آپ کی مہربانی ہوگی۔ (ع‘ بہاولپور)
مشورہ: یہ تشخیص طلب ہے‘ روبرو معائنہ کرنے سے معلوم ہوسکتا ہے کہ یہ کھجلی کی کوئی قسم ہے یا ایگزیما ہے۔ اس لیے مناسب یہ ہے کہ آپ کسی اچھے سمجھدار‘ پڑھے لکھے طبیب سے روبرو مشورہ کریں‘ نیم کے پتے پانی میں پکا کر اس پانی سے دن میں دوبار ہاتھوں کو دھوئیں اس سے بھی فائدہ کی امید ہے اس کے ساتھ آپ مرہم سکون اور خون صفا کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔غذا نمبر1 استعمال کریں۔

کان کے پردے میں سوراخ

میں ساتویں جماعت کی طالبہ ہوں۔ عمر 13سال ہے۔ میں بچپن سے موٹی ہوں‘ میرے دونوں کانوں کے پردوں میں پیدائشی سوراخ ہے۔ دونوں بیماریوں پر پیسہ پانی کی طرح بہایا تھوڑا سا بھی آرام نہیں آیا اور اب میرا دایاں کان کچھ بہتر ہے جبکہ بائیں کان سے ہروقت پیپ بہتی رہتی ہے۔ ڈاکٹر کہتے ہیں اگر آرام نہ آیا تو آپریشن کروانا ہوگا اور میں آپریشن سے بہت ڈرتی ہوں۔ پڑھنے کیلئے بیٹھتی ہوں تو دل نہیں لگتا سبق بہت مشکل سے یاد ہوتا ہے۔ جماعت میں لائق لڑکیوں میں شمار ہوتی ہوں۔ پوزیشن حاصل کرنا چاہتی ہوں میری گردن چہرے کی نسبت بہت کالی ہے۔ چہرے کی کشش کیلئے بھی کچھ بتائیں۔ میرے بال بہت پتلے اور چھوٹے ہیں‘ کچھ بتائیں۔ بڑے اور گھنے ہوجائیں جب بھی کچھ پڑھوں تو آنکھیں دکھتی ہیں۔ (نازیہ‘کراچی)
مشورہ: جوہرشفاء مدینہ‘ سترشفائیں اور کان شفاء کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔ کانوںمیں روئی لگا کر رکھیں پانی ہوا سے بچائیں۔ بالوں کیلئے طب نبوی ہیئرآئل کچھ عرصہ لگائیں۔دودھ‘ کھٹی ٹھنڈی

جسم دکھتا ہے

میری عمر بیس برس ہے۔ تقریباً ایک سال سے مجھے معدے اور پیٹ میں تکلیف ہے۔ پہلے مجھے معدے اور پیٹ میں تکلیف ہوئی اور پیٹ میں مستقل دکھن رہنے لگ گئی۔ ڈاکٹروں نے انڈوسکوپی کی تو یہ تشخیص کی کہ معدے پر سوجن ہے۔ یہ دکھن کبھی پیٹ میں نیچے کی طرف ہوتی ہے۔ یہ حصے پھوڑے کی طرح دکھتے ہیں۔ میرے معدے میں مستقل جلن رہنے لگ گئی ہے۔ تقریباً کھانا کھانے کے ایک یا ڈیڑھ گھنٹے بعد میرے معدے میں جلن ہوجاتی ہے جو بہت زیادہ ہوتی ہے۔ بہت دوائیں کھائیں مگر آرام نہ آیا۔ میں بے حد پریشان ہوں۔ غیرشادی شدہ ہوں اب تو مجھ پر اس بیماری کی وجہ سے مایوسی چھانے لگ گئی ہے۔ اس کے علاوہ گیس بھی بنتی ہے۔ میں بہت دبلی پتلی ہوں وزن صرف 45 کلو ہے۔ اس بیماری کی وجہ سے کمزوری بڑھ رہی ہے۔ بھوک تو صحیح لگتی ہے مگر معدہ بے حد کمزور ہوگیا ہے۔ بادی اور تلی ہوئی اشیاء نہیں کھاسکتی۔ مہربانی فرما کر میری مدد فرمائیں کچھ عرصے بعد میری شادی ہے۔ کچھ ایسا کریں کہ میں ٹھیک ہوجاؤں۔ (عارفہ‘ میرپور)
مشورہ: آپ جوہر شفاء مدینہ‘ ٹھنڈی مراداور سترشفائیں دن میں پانچ مرتبہ کھائیں۔ عمدہ اصلی عرق بادیان ایک چمچ غذا کے بعد دن میں تین مرتبہ پئیں۔ تین ہفتے کے بعد دوبارہ حال لکھیں۔ بلڈپریشر نہ ہونے دیں۔غذا نمبر1 استعمال کریں۔

بال دوبارہ کالے ہوسکتے ہیں؟

میری عمر 17 سال ہے اور میرا مسئلہ یہ ہے کہ میرے بال تین چار سال سے سفید ہورہے ہیں اور اب کافی سفید ہوچکے ہیں اور بے رونق بھی ہیں۔ میرے بھائیوں کے ساتھ بھی یہی مسئلہ ہے۔ مہربانی کرکے مجھے اچھا سا کوئی مشورہ دیں۔ جن سے میرے بال دوبارہ کالے ہوجائیں۔ ہمیشہ کیلئے نہیں تو کچھ عرصہ کیلئے‘ ایسی کوئی دوا بتائیں جس سے میرے بال کالے رہنے لگیں۔ (عاشق خان‘ پشاور)
مشورہ: بال سفید ہونے کے اسباب کو پہلے دور کریں۔ اگر خون کی کمی ہے تو اسے پورا کریں‘ اگر زکام یا نزلہ ہے تو اسے دور کریں۔ غم اور فکر ہے تو اس سے بچیں۔ غذائی قلت اس کا بڑا سبب ہے تو متوازن غذائیں کھائیں۔ اس کے بعد دوبارہ خط لکھیں تاکہ دوا بھی تجویز کردی جائے اس کے سوا کوئی دوسری صورت نہیں ہے۔غذا نمبر2 استعمال کریں۔

کھانا ہضم نہیں ہوتا

مجھے گیس کی شکایت ہے‘ کھانا ہضم نہیں ہوتا۔ ڈاکٹر سے بخار کی دوائی لی تو موشن شروع ہوگئے اور ایک دو ماہ تک لگے رہے۔ اب موشن کچھ ٹھیک ہوگئے ہیں لیکن بار بار پیٹ خراب ہوجاتا ہے۔ سر میں ہر وقت ہلکا ہلکا درد ہوتا ہے اور کبھی کبھی اچانک سر میں درد شدید ہوتا ہے سب کہتے ہیں یہ گیس کی وجہ سے ہے۔ گیس کی دوائی لینے سے تین چار دن فرق پڑجاتا ہے‘ پھر وہی کیفیت ہوتی ہے۔ ہروقت مجھے ریشہ رہتا ہے۔ چوبیس گھنٹے حلق میں گرتا رہتا ہے اور میں سانس بھی پوری طرح نہیں کھینچ سکتی۔ سر میں ہروقت درد رہتا ہے۔ اگر کوئی چیز پڑھوں تو آنکھیں جلنے لگتی ہیں درد کی وجہ سے اور ٹانگوں میں بھی اکثر درد رہتا ہے۔ بلڈپریشر بار بار لو رہتا ہے۔ مہربانی کرکے میرے خط کا جواب جلدی دیں اور اچھا سا علاج بتائیں۔ آپ کی نوازش ہوگی۔ (ماریہ‘ گجرات)
مشورہ: سب سے پہلے تو اسہال کی طرف توجہ دیں۔ جن چیزوں سے بقول آپ کا پیٹ خراب ہوجاتا ہے وہ چیزیں نہ کھائیں۔ اصلاح معدہ کورس‘ ستر شفائیں کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔ سر میں درد اور جسم میں درد کمزوری کی وجہ سے ہے۔ بیس دن کے بعد دوبارہ خط لکھیں۔غذا نمبر3استعمال کریں۔

آپ بواسیر کا شکار ہیں

میرا مسئلہ پیٹ کے متعلق ہے۔ پیٹ ہر وقت خراب رہتا ہے۔ کبھی قبض‘ کبھی مروڑ اور کبھی پیٹ میں درد اور گیس جو کہ بہت ہی کم خارج ہوتی ہے‘ پھکی بھی کھاتی رہی ہوں گیس کیلئے قبض کیلئے ہڑکا مربہ اسپغول بھی کھایا‘ عارضی طور پر قبض ٹھیک ہوجاتی ہے۔ گیس بہت زیادہ بنتی ہے۔ گرم دودھ شام کو یا سونے سے پہلے ضرور پیتی ہوں مگر گیس مکمل ختم نہیں ہوتی۔ اب تک یہ بواسیر بن چکی ہے اور وہ بھی خونی بواسیر۔ غذا میں اب میں گھی لگی روٹی بھی کھالیتی ہوں پہلے جو گھر والے کھاتے تھے کھالیتی تھی مگر اپنے مسئلے کی وجہ سے اپنی طرف سے ہر ممکن کوشش کرتی ہوں۔ میری ٹانگوں میں اور کولہوں میں شدید درد ہوتا ہے۔ بس دل کرتا ہے کہ لیٹ جاؤں اور کوئی مجھے دباتا رہے۔ مگر یہ تو روز کا معمول ہے۔ حاجت کی جگہ جو دانے بن گئے ہیں وہ کبھی کم ہوجاتے ہیں اور کبھی زیادہ اور کبھی کبھی اس وجہ سے معدے میں دردہونے لگتا ہے۔ کیا میں گرم دودھ پی سکتی ہوں؟ چاول وغیرہ میں مرغن غذائیں بہت کم کھاتی ہوں۔ گوشت مرغ وغیرہ تو بالکل نہیں کھاتی آپ پلیز مجھے غذا اور دوا دونوں ضرور بتائیں۔ (عشرت‘ بنوں)
مشورہ: آپ بواسیر کا شکار ہیں۔ بواسیر کے علاج طرف توجہ دیں باقی مسئلے خودبخود حل ہوجائیں گے۔ بادام عمدہ‘ خالص مکھن‘ شہد‘ بادام کا حلوہ کھائیں۔ آم‘ انگور خوب کھائیں۔ عبقری کا بواسیر کورس استعمال کریں۔کورس کچھ عرصہ توجہ دھیان اور باقاعدگی سے استعمال کریں‘ دودھ پئیں۔ سترشفائیں دن میں پانچ مرتبہ استعمال کریں۔ ایک ماہ کے بعد دوبارہ حال لکھیں۔

پیشاب کا مسئلہ

میری عمر 21 سال ہے اور میں غیرشادی شدہ ہوں‘ میرامسئلہ یہ ہے کہ کچھ عرصہ پہلے چہرے پر دانے وغیرہ بہت نکلتے تھے ایک مقامی حکیم کو دکھایا تو انہوں نے کہا کہ گوند کتیرا رات کو دودھ میں بھگودیں اور صبح نہار منہ استعمال کریں میں نے ایسا ہی کیا اس سے دانے توٹھیک ہوگئے لیکن پیشاب کا مسئلہ شروع ہوگیا۔ پیشاب بہت جل کر اور پیلا آنے لگا۔ ڈاکٹر ز کو دکھایا تو انہوں نے انجکشن بتایا اور دوائیں دیں لیکن سوائے وقتی فائدے کے کچھ حاصل نہ ہوا پھر میں ان حکیم صاحب سے ملا انہوں نے سوزاک بتایا اور علاج شروع کیا۔ اس سے بھی وقتی فائدہ ہوا حالانکہ میں پرہیز میں کافی سخت ہوں اور علاج بھی مستقل تین ماہ تک کراتا رہا لیکن اب چند دنوں سے یہ پرابلم پھر سے شروع ہوگئی ہے۔ پیٹ میں ناف کے نیچے دونوں جانب پانی سا بولتا ہے۔ میں نے دوبارہ ٹیسٹ کروایا ہے جس کی فوٹو کاپی آپ کے ملاحظہ کیلئے لگادی ہے۔ ناف ہی کے نیچے کبھی کبھار ایک ٹیس سی اٹھتی ہے جو نیچے تک چلی جاتی ہے۔ کھانا پوری طرح ہضم نہیں ہوتا اور قبض کی سی کیفیت رہتی ہے کبھی یہ حالت ختم ہوجاتی ہے اور کبھی تین دن تک اجابت نہیں ہوتی اگر ہوتی بھی ہے تو کھل کر نہیں اور پانی جتنا بھی استعمال کرتا ہوں پیشاب کھل کر نہیں آتا۔ اٹھتے بیٹھتے آنکھوں کے آگے اندھیرا سا آجاتا ہے اور دل کی دھڑکن بہت بڑھ جاتی ہے میں پیشے کے لحاظ سے دکاندار ہوں۔ (مختار خان‘ صادق آباد)
مشورہ: آپ کی پیشاب کی رپورٹ میں پیپ بہت زیادہ ہے۔ جوہر شفاء مدینہ‘ ٹھنڈی مراد‘ سترشفائیں‘ ہاضم خاص صبح و شام استعمال کریں۔ غذا کے بعد عرق بادیان عمدہ دو اونس پئیں۔ غذا میں سبزیوں کا شوربا کھائیں‘ روٹی کھاسکتے ہیں۔ موسمی پھل کھائیں‘ خربوزہ‘ گرما‘ سردا کے موسم یہ تینوں پھل خوب کھائیں۔ انشاء اللہ فائدہ ہوگا۔ قبض کیلئے قبض کشا گولیاں استعمال کریں۔ غذا نمبر1 استعمال کریں۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 120 reviews.