مومن اور کافر کی مثال حدیث کی روشنی میں
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے بیان کیا ہے کہ حضور نبی اکرم ﷺ نے فرمایا مومن کی مثال کھیت کے نرم پودے کی سی ہے کہ جدھر کی ہوا چلتی ہے تو اس کے پتے برابر ہوجاتے ہیں‘ اسی طرح مومن آزمائشوں سے بچایا جاتا ہے لیکن کافر کی مثال شمشاد کے درخت جیسی ہے کہ ایک حالت پر کھڑا رہتا ہے یہاں تک کہ اللہ جب چاہتا ہے اسے اکھاڑ دیتا ہے۔ (صحیح بخاری)
احترام حدیث:مشہور محدث اور فقیہہ حضرت امام مالک رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ایک مرتبہ حضور نبی کریم ﷺ کی احادیث مبارکہ بیان فرمارہے تھے کہ حاضرین نے دیکھا کہ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کا چہرہ مبارک کسی تکلیف کے باعث زرد ہورہا ہے اور آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ بڑے بے چین ہورہے ہیں باوجود اس کے آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے حدیث کا درس ترک نہ فرمایا اور بیان بدستور فرماتے رہے جب آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ حدیث کا درس مکمل فرما چکے تو لوگوں نے وجہ دریافت کی۔ تو آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے اپنی قمیص اٹھائی جس میں سے ایک بچھو نکلا اس نے چھ مرتبہ حضرت امام مالک رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کو درس حدیث مبارک کے دوران ڈسا تھا۔حضرت امام مالک رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا حدیث مبارکہ بیان کرتے وقت بچھو مجھے مسلسل ڈس رہا تھا مگر میں نے احترام حدیث نبویﷺ کے پیش نظر حدیث کا درس نہ چھوڑا یہ سوچ کر کہ میرا کیا ہے جو ہو سو ہو مگر حدیث نبوی ﷺ کا ادب اور احترام بہرحال مقدم ہے۔
پانچ اندھیروں کے پانچ چراغ:حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے فرمایا اندھیرے پانچ قسم کے ہیں اور ان کے چراغ بھی پانچ قسم کے ہیں:۔1۔قبر اندھیرا ہے‘ اس کا چراغ لَا اِلٰہَ اِلَّااللہُ مُحَمَّدٌرَّسُوْلُ اللہِ ہے۔
2۔ دنیا کی محبت اندھیرا ہے اس کا چراغ تقویٰ ہے۔
3۔پل صراط اندھیرا ہے اس کا چراغ یقین ہے۔
4۔گناہ اندھیرا اس کا چراغ توبہ ہے۔
5۔ آخرت اندھیرا ہے اس کا چراغ نیک عمل ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں