Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

میری تالیفات اور ان کی وضاحت

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2013

اب تک آنے والی میری جتنی بھی تالیفات ہیں ان کے حوالہ جات حقیقت‘ سببِ تالیف یہ سب قارئین تک پہنچانے کی ایک کوشش ہے میں ہر کتاب کا حوالہ دوں گا کہ کتاب کن حوالہ جات سے مل کر ایک کتاب بنی ہے۔

کتاب نمبر4: نوجوانوں کے جنسی مسائل‘علاج نبویؐ اور جدید سائنس: یہ کتاب نوجوان نسل پرنیٹ ‘ کیبل اور موبائل اورمسلسل مصالحہ دار کھانوں کے نقصانات کو محسوس کرتے ہوئے مرتب کی گئی‘ اس کتاب کیلئےمختلف رسائل‘ جرائد سے باقاعدہ استفادہ کیا گیا اور خاص طور پر ادارہ مطبوعات سلیمانی کی کتاب’’نئی جوانی‘‘ مصنف پنڈٹ کرشن کنور دت شرما اور نوجوانوں کے اوپر دوسری کتاب ’’علاج احتلام‘‘ مصنف جناب حکیم محمد عبداللہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ ہیں‘ یہ دونوں کتابیں مکمل کی مکمل لے کراس کتاب میں شامل کی ہیں‘ کتاب کے آخر میں دونوں کتابوں کے نام اور مصنف کے نام درج ہیں اور جن رسائل اور جرائد سے مضامین لیے ہیں ان کے حوالے بھی درج کیے گئے ہیں۔ اگر کچھ حوالے رہ گئے ہیں تو کوشش کررہے ہیں کہ آئندہ ایڈیشن میں ان حوالوں کو شامل کیا جائے۔ حال دل میں ادارہ مطبوعات سلیمانی کے ادارہ کا شکریہ ادا کیا ہے اور ان کی کتابوں کو حوالوں‘ کتابوں کے نام‘ مصنف کے نام کا باقاعدہ تذکرہ کیا ہے۔ مقصد ان حضرات کی خدمات کو لاکھوں لوگوں تک پہنچانا ہے۔ میری کوشش ہوتی ہے کہ جو چیز جہاں سے لوں وہاں کا بھرپور حوالہ دوں‘ کمپوزر‘ پروف ریڈر یا پرنٹر کی غلطی سے اگر وہ حوالہ ختم ہوجائے تو پھر بھی میں اسے اپنا ہی قصور سمجھتا ہوں اس لیے اب چونکہ چند کتابوں کی پبلشنگ (سوفیصد نہیں کیونکہ ابھی تک بہت سی کتابیں ادارے چھاپ رہے ہیں) میں نے اپنے ذمہ لی ہے اس لیے اب ان کی نوک پلک‘ اصلاح اور حوالہ جات کی طرف توجہ کی ہے اور رسالے میں ہر ماہ اس کا اعتراف کررہا ہوں کہ کہاں کہاں غلطیاں ہوئیں تاکہ ان کی اصلاح ہوجائے۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 212 reviews.