Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

روحانی بیماریوں كا روحانی علاج

ماہنامہ عبقری - مارچ 2014

میرا ایک ہی بیٹا ہے جس کی عمر چھ سال ہے‘ بڑا ہی سست اور کام کو ٹالنے والا‘ ضدی اور نافرمان ہے۔ پڑھائی میں دلچسپی نہیں لیتا اور ہوم ورک بڑی مشکل سے کرتا ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ اسے نظربد ہے۔ کوئی ایسا وظیفہ بتائیں کہ میرے بیٹے کی پڑھائی سے بیزاری ختم ہوجائے اور وہ پڑھائی میں دل چسپی لینا شروع کردے۔(قمر‘ کراچی)

جواب: صبح اور شام 101 مرتبہ یَاعَلِیْمُ گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر پانی پر دم کرکے اسے پلادیا کریں۔ یہ عمل کم از کم ایک ماہ تک جاری رکھیں۔ بچہ کی طرف سے حسب استطاعت صدقہ بھی کردیں۔ نافرمانی اور ضد سے نجات کیلئے رات کو جب بچہ گہری نیند میں ہو تو اس کے سرہانے اتنی آواز سے کہ آنکھ نہ کھلے‘ اکیس مرتبہ سورۂ بروج کی آخری دو آیات بَلْ ھُوَ قُرْآنٌ مَجِیْدٌo فِیْ لَوْحٍ مَّحْفُوظٍo اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کربیٹے پر دم کریں اور فرمانبرداری و سعادت مندی کے لیے دعا کریں۔

چہرے کے خدوخال

میری عمر انیس سال ہے‘ میں کسی کے خلاف اپنے دل میں برائی نہیں رکھتی اور سب کیلئے اچھا ہی سوچتی ہوں لیکن اس کے باوجود میرے چہرے پر بہت کرختگی ہے‘ چہرےکی سختی اور عدم کشش کی وجہ سے میں اپنی عمر کے لحاظ سے بہت بڑی لگتی ہوں حالانکہ جسمانی لحاظ سے کافی اچھی ہوں مگر چہرے پر رونق نام کو نہیں ہے جس کی وجہ سے میں احساس کمتری کا شکار ہوتی جارہی ہوں۔ براہ مہربانی کوئی وظیفہ بتائیں کہ میرے چہرے کے خدوخال میں کشش آجائے۔ (پوشیدہ‘ راولپنڈی)
جواب: رات کو سونے سے پہلے ایک تسبیح سورۂ یوسف کی آیت نمبر 19 میں سے قَالَ یٰبُشْرٰی ہٰذَا غُلٰمٌ وَّاَسَرُّوْہُ بِضٰعَۃً تک پڑھ کر ایک لوٹے پانی پر دم کریں اور اس پانی سے منہ دھوئیں‘ یہ خیال رکھیں کہ یہ پانی کسی گملے یا کیاری ہی میں گرے۔ اس عمل کی مدت چالیس روز ہے۔ ناغہ کے دن شمار کرکے بعد میں پورے کرلیں۔ مذکورہ تکلیف میں آپ شربت خون صفا ایک ایک چمچ صبح و شام اور خون افزا ٹانک ایک ایک چمچ دونوں وقت کھانے سے قبل کا استعمال مفید ہے۔

میرے شوہر ذمہ داری نہیں نبھاتے

میرے شوہر گھر کے واحد کفیل ہیں‘ ماشاء اللہ اچھا کاروبار ہے۔ دو بیٹوں اور ایک بیٹی کے باپ ہیں۔ اللہ کا دیا شوہر کے پاس سب کچھ ہے مگر وہ ضرورت کے وقت بھی رقم خرچ نہیں کرتے۔ گھرکا خرچ بچوں کی بیماری یہاں تک کہ بچوں کے سکول کی فیس تک ادا نہیں کرتے۔ میں ایک سکول میں جاب کرتی ہوں میں اپنی کم آمدنی میں بچوں کی تعلیم کے اخراجات پورے کررہی ہوں۔ آپ کوئی ایسا وظیفہ تجویز فرمائیں کہ میرے شوہر احسن طریقے سے میرے اور بچوں کی کفالت کی ذمہ داری نبھائیں اور ہماری ضروریات کا خیال بھی رکھیں۔ (ج،ا۔ کراچی)
جواب: عشاء کی نماز کے بعد ایک سو ایک مرتبہ سورۂ نساء کی آیت نمبر 128 میں سےوَاُحْضِرَتِ الْاَنْفُسُ الشُّحَّ وَ اِنْ تُحْسِنُوْا وَتَتَّقُوْا فَاِنَّ اللہَ کَانَ بِمَا تَعْمَلُوْنَ خَبِیْرًا اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر شوہر کا تصور کرکے دم کردیں اور ان کے مزاج میں مثبت تبدیلی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کریں۔ رہ جانے والے دن شمار کرکے بعد میں پورے کرلیں۔ عمل کی مدت کم از کم دو ماہ ہے۔

سب گھر والے چڑچڑے

ہمارے گھر میں سب چڑچڑے اور غصے والے ہیں‘ ذرا ذرا سی بات پر جھنجھلا اٹھتے ہیں‘ غصہ ہر وقت سب کی ناک پر دھرا رہتا ہے۔ ہر کوئی اپنی من مانی کرتا ہے اور اپنی بات کودرست قرار دیتا ہے۔ ایک دوسرے میں عیب تلاش کرکے تضحیک کا نشانہ بنانا ہر کوئی اپنا فرض سمجھتا ہے۔ گھر میں چھوٹے بڑے کی کوئی تمیز نہیں رہی۔ کئی بار تو نوبت لڑائی جھگڑے تک پہنچ گئی۔ گھر کاماحول انتہائی ناخوشگوار ہوچلا ہے۔ براہ مہربانی کوئی ایسی دعا بتادیں کہ گھرکے افراد میں ایک دوسرے کیلئے نرمی اور برداشت پیدا ہوجائے۔ (ریحانہ‘ بہاولنگر)
جواب: ایک کام یہ کریں کہ گھر والوں کے ساتھ آپ خود نہایت نرمی اور شفقت سے بات کریں۔ وہ درشت لہجے میں بھی بات کریں تب بھی آپ اپنی روش نہ چھوڑیں۔ آپ کی جانب سے تحمل اور برداشت کا یہ رویہ گھر کے ماحول میں مثبت تبدیل پیدا کرے گا‘ انشاء اللہ۔ رات سونے سے پہلے سورۂ طارق کی آیت نمبر پندرہ سولہ اِنَّہُمْ یَکِیْدُوْنَ کَیْدًا وَّ اَکِیْدُ کَیْدًا ﴾ سو مرتبہ اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر سب کے تکیوں پر دم کردیں۔ یہ عمل کم از کم چالیس روز تک جاری رکھیں۔صبح نہار منہ اکیس مرتبہ بسم اللہ شریف کے بعد یَاوَدُوْدُ پڑھ کر پانی پر دم کرکے سب گھر والوں کو پلائیں۔ یہ عمل کم از کم اکیس روز تک جاری رکھیں۔

شدید مالی خسارہ

میرے شوہر پہلے بینک میں ملازم تھے کچھ لوگوںکو قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی پیشکش کی گئی‘ اس وقت میرے شوہر بھی ریٹائر ہوگئے۔ اس وقت کئی لاکھ روپے ملے‘ چند دوستوں کے مشورے سے انہوں نے کپڑے کی دکان کھول لی‘ تجربہ نہ ہونے کی وجہ سے یا ہمارا نصیب خراب تھا کہ کاروبار میں کوئی فائدہ نہیں ہوا‘ الٹا دکان خسارے میں چلی گئی اب دکان خالی ہوگئی ہے اور مال خریدنے کیلئے ہمارے پاس رقم نہیں ہے۔ شدید مالی خسارے کے باعث میرے شوہر بیمار ہوگئے۔ فوری علاج سے اب ان کی طبیعت تو کافی بہتر ہے لیکن ہروقت پریشان رہتے ہیں مجھےڈر ہے کہ وہ دوبارہ بیمار نہ ہوجائیں۔ میرے نو چھوٹے چھوٹے بچے ہیں۔ ان میں سے کوئی بھی ابھی کمانے کے لائق نہیں ہوا۔ میرے شوہر کو ایک صاحب نے نوکری دلوانے کا کہا تھا لیکن کچھ نہیں ہوا۔ اب پھر دوافراد نے نوکری کا آسرا دیا ہے۔ (ش، اوکاڑہ)
جواب: عشاء کی نماز کے بعد 101بار اِنَّ اللہَ یَرْزُقُ مَنْ یَّشَآءُ بِغَیْرِ حِسَابٍ﴿آل عمران۳۷﴾اول و آخر گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر بابرکت روزگار کیلئے دعا کریں۔ یہ عمل کم از کم چالیس روز تک جاری رکھیں۔ آپ اور آپ کے شوہر وضو بے وضو کثرت سے یَارَزَّاقُ کا ورد کرتے رہا کریں۔ ہر جمعرات کم از کم گیارہ روپے خیرات کردیا کریں۔

تھیلی سیمیا کا مرض

بڑی دعاؤں‘ منتوں اور چاہتوں کے بعد اللہ تعالیٰ نے ہمیں بیٹا عطا کیا‘ بیٹے کی پیدائش پر پورے خاندان میں خوشی منائی گئی‘ لیکن تین ماہ بعد پتہ چلا کہ اس بچے کو تھیلی سیمیا کی بیماری لاحق ہے۔ بچے کا نوے فیصد خون نہیں بن رہا‘ بچہ پوری رات روتا رہتا ہے۔ اس بیماری کی وجہ سے پورا گھر پریشان ہوگیا ہے۔ ایک مرتبہ بچے کو خون لگوا چکے ہیں۔ (حنا‘ ساہیوال)
جواب: صبح و شام اکتالیس اکتالیس مرتبہ یَاحَیُّ قَبْلَ کُلِّ شَیْ ءٍ یَاحَیُّ بَعْدَ کُلِّ شَیْ ءٍ۔ تین تین مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر سرخ شعاعوں کے پانی پر دم کرکے بچے کو پلادیں۔رات سونے سے قبل101 مرتبہ سورۂ الاعلیٰ کی ابتدائی تین آیات۔ اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر بچے کا تصور کرکے دم کردیں اور دعا کریں۔ یہ عمل نوے روز تک جاری رکھیں۔

تین کنواری بیٹیاں

میں ایک بیوہ عورت ہوں‘ میرے شوہر کے انتقال کو تقریباً 5 سال ہوگئے ہیں۔ میری تین کنواری بیٹیاں ہیں‘ میری طبیعت بہت خراب رہتی ہے۔ میری زندگی کا کچھ بھروسہ نہیں ہے‘ سوچتی ہوں کہ اگر مجھے کچھ ہوگیا تو میری لڑکیوں کا کیا ہوگا۔ میں چاہتی ہوں کہ میں اپنی بیٹیوں کی شادی اپنی زندگی میں ہی جلد ازجلد کردوں۔ میری بیٹیوں کو پسند بھی کرجاتے ہیں مگر اس کے بعد دوبارہ نہیں آتے‘ ایسا کئی بار ہوچکا ہے۔ (شائستہ‘ کراچی)
جواب: عشاء کی نماز101 مرتبہ رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا اِنَّکَ اَنْتَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ۔ یَامُجِیْبَ الدَّعْوَاتِ یَارَحْمٰنُ یَارَحِیْمُo اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر بیٹیوں کی شادی کیلئے دعا کریں۔ یہ عمل نوے روز تک جاری رکھیں۔ وضو بے وضو کثرت سے اسم الٰہی یَاوَلِیُّ کا ورد بھی کرتی رہا کریں۔

عادات کے اعتبار سے لڑکی ‘ مگر۔۔۔

میری عمر 22 سال ہے‘ میں سیکنڈایئر کا طالب علم ہوں‘ عرض یہ ہے کہ مجھ میں ایک بات بھی مردوں والی نہیں پائی جاتی۔ میری چال لڑکیوں کی طرح‘ بولنے کا انداز اور آوازبھی لڑکیوں کی طرح ہیں۔ ڈاڑھی مونچھیں بھی ہیں۔ یوں سمجھئے کہ میرا جسم بالکل مردوں والا ہے لیکن عادات و اطوار کے اعتبار سے میں لڑکی ہوں۔ مجھے کالج کے لڑکے عورت‘ زنانہ روح اور دیگر کئی القابات سے پکارتے ہیں۔ لوگوں کے طعنوں اور بار بار کی بے عزتی نے مجھے احساس کمتری کا شکار کردیا ہے۔ میں ہروقت ڈرا سہما اور خوف زدہ رہتا ہوں۔ (ساجد‘ ملتان)
جواب: ہر فرد دو رخوں سے مرکب ہوتا ہے۔ ایک رخ غالب ہوتا ہے جب کہ دوسرا رخ مغلوب ہوتا ہے۔ جو ظاہر رخ ہے وہ غالب ہے یعنی مرد میں غالب رخ مذکر اور مغلوب رخ مؤنث ہے جب کہ عورت میں غالب رخ مؤنث اور مغلوب رخ مذکر ہے۔ جنسی کشش کے قانون کے تحت ہر غالب رخ میں  موجود مغلوب رخ اپنی تکمیل چاہتا ہے۔ چنانچہ غالب رخ کو صنف مخالف میں کشش محسوس ہوتی ہے جن لوگوں کو صنف مخالف میں کشش محسوس نہیں ہوتی بلکہ ان میں صنف مخالف والی عادات و اطوار پائی جاتی ہیں انہیں یہ مسئلہ درپیش ہوتا ہے کہ ان میں کسی وجہ سے غالب و مغلوب رخ میں قوت و ضعف میں تناسب برقرار نہیں رہتا۔ اس تناسب کے بگڑنے سے مختلف صورتیں رونما ہوسکتی ہیں۔ کسی لڑکی میں رونما ہونے والی اس قسم کی صورتحال یعنی صنف مخالف کے سے انداز و اطوارکو عموماً زیادہ نوٹ نہیں کیا جاتا بلکہ اسے لڑکی کی بہادری و جرأت‘ بیباکی اور سادگی سے منسوب کردیا جاتا ہے کیونکہ ایسی لڑکیاں عموماً میک اپ‘جیولری اور بناؤ سنگھار سے بھی گریز کرتی ہیں۔ لیکن اس قسم کی صورتحال کسی لڑکے میں ہو تو بہت زیادہ نمایاں ہوجاتی ہے کیونکہ لڑکوں میں زنانہ انداز کا جھلکنایا ہلکا پھلکا میک اپ کرلینا فوری طور پر طنز و مذاق کا ذریعہ بن جاتا ہے۔ اس قسم کی تبدیلیوں کے اسباب جسمانی‘ ذہنی و نفسیاتی ہوسکتے ہیں اگر جسمانی اسباب ( جن میں ہارمونز کی تبدیلیاںبھی شامل ہیں) شدت اختیار کرجائیںتو جنسی تبدیلی کا عمل بھی واقع ہوسکتا ہے۔ ذہنی و نفسیاتی اسباب انداز و رویوں میں تبدیلی کی صورت میں ظاہر ہوتے ہیں۔ اس صورتحال کا سامنا ہونے پر بطور روحانی علاج غالب رخ کو زیادہ تقویت دی جانی چاہے۔ آپ صبح نہار منہ اور شام کے وقت سرخ شعاعوں میں تیار کردہ پانی ایک ایک پیالی پئیں۔ سخت جسمانی ورزش کریں۔ کرکٹ‘ ہاکی اور جسمانی مشقت والے دیگر کھیلوں میں حصہ لیں۔ بطور روحانی علاج صبح و شام اکیس اکیس مرتبہ سورۂ القیمۃ کی آیت 36 تا 39 اول و آخر تین تین درود شریف کے ساتھ پڑھ کر پیالی پر دم کرکے پئیں۔ چلتے پھرتے وضو بے وضو کثرت سے یَاقَوِیُّ کا ورد کرتے رہا کریں۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 418 reviews.