Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

آغاز اور انجام

ماہنامہ عبقری - مارچ 2014

اگر موت کو حکومت کے ذریعے ٹالا جاسکتا تو فرعون کو کبھی موت نہ آتی۔ اگر موت کو وزارت سے ٹالا جاسکتا تو ہامان کو کبھی موت نہ آتی۔ اگر موت کو مال ودولت سے ٹالا جاسکتا تو قارون کو کبھی موت نہ آتی۔ اگر موت کو قوت بازو سے ٹالا جاسکتا تو رستم اور سہراب کو کبھی موت نہ آتی۔ اگر موت کو دواؤں سے ٹالا جاسکتا تو افلاطون و جالینوس کو کبھی موت نہ آتی۔ اگر موت کو وفاؤں سے ٹالا جاسکتا تو کبھی بھی نیک بیوی اپنی آنکھوں کے سامنے جوان خاوند کو کبھی نہ مرنے دیتی۔ اگر موت کو محبت سےٹالا جاسکتاتو کبھی بھی ماں اپنی گود میں پڑے معصوم بچے کو مرنے نہ دیتی۔ اگر موت کو شفقت پدری سے ٹالا جاتا تو حضرت یحییٰ علیہ السلام ‘ حضرت زکریا علیہ السلام کے سامنے شہادت نہ پاتے۔اگرکسی بڑے پر موت نہ آتی تو حضور نبی کریم ﷺدنیا سے نہ جاتے۔جب نبی کریمﷺ دنیا سے چلے گئے تو پھر کائنات میں کسی نے نہیں رہنا۔ ایک نہ ایک دن سب پر موت آئےگی اور انسان دنیا سے چلا جائیگا۔ ہمیشہ موت کو یاد رکھیں اور گناہوں سے بچنے کی کوشش کریں۔ ’’ہر نفس نے چکھنا ہے موت کاذائقہ‘‘ (القرآن)۔ (قاضی محمد اسرائیل‘ مانسہرہ)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 431 reviews.