Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

طالبعلم اور عالم کی فضیلت

ماہنامہ عبقری - مارچ 2014

والدین کے چہرہ کو دیکھو عبادت ہے‘ کعبۃ اللہ پر نظر ڈالنا عبادت ہے اور عالم کے چہرہ پر نگاہ کرنا تمام عبادتوں کی اصل ہے

دمشق میں ایک شخص حضرت ابودرداء رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کی خدمت اقدس میں حاضر ہوا اور عرض کی میں مدینہ منورہ سے آپ کی خدمت میں ایک حدیث سننے کو آیا ہوں۔ مجھے خبرملی ہے کہ آپ اسے بیان کرتے ہیں‘ میں کسی اور کام کیلئے نہیں آیا۔ حضرت ابودرداء رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے ارشاد فرمایا: میں نے حضور نبی اکرم ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جو شخص علم کی طلب میں کسی راستے کو چلے اللہ تعالیٰ اس کو جنت کے راستے پر لے جاتا ہے اور طالب علم کی خوشنودی کیلئے فرشتے اپنے بازو بچھا دیتے ہیں اور عالم کیلئے آسمان والے اور زمین میں بسنے والے اور پانی کے اندر مچھلیاں یہ سب استغفار کرتے ہیں اور عالم کی فضیلت عابد پرایسی ہے کہ جیسے چودھویں رات کے چاند کو تمام ستاروں پر اور بے شک علماء وارثِ انبیاء ہیں۔ (ابوداؤد) جو شخص طلب علم کیلئے گھر سے نکلا تو جب تک واپس نہ ہوا اللہ کی راہ میں ہے۔ (ترمذی)۔ تذکرۃ الواعظین میں ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا’’والدین کے چہرہ کو دیکھو عبادت ہے‘ کعبۃ اللہ پر نظر ڈالنا عبادت ہے اور عالم کے چہرہ پر نگاہ کرنا تمام عبادتوں کی اصل ہے۔ حضور نبی اکرم ﷺ نے حضرت عبداللہ ابن مسعود رضی اللہ عنہما سے فرمایا اے ابن مسعود! تمہارا گھڑی بھر کیلئے علم دین کے حلقہ درس میں ایسی حالت میں بیٹھنا کہ نہ کوئی قلم چھوؤ اور نہ ایک حرف لکھو‘ تمہارے لیے ہزار غلام آزاد کرنے سے بہتر ہے اور عالم کے چہرے پر نگاہ ڈالنا خدا کی راہ میں ہزار گھوڑے دینے سے افضل ہے اور عالم کو سلام کرنا تمہارے حق میں ہزاربرس کی عبادت سے بہتر ہے۔ (تذکرۃ الواعظین) عبداللہ ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے مروی ہے کہ ایک شخص نے حضور نبی اکرم ﷺ کی خدمت عالیہ مقدسہ میں حاضر ہوکر پوچھا کہ عالم افضل ہے یاعابد۔ آپ ﷺ نے فرمایا: اے شخص! تیرے اس قول سے فرشتوں کو بھی تعجب ہوگا کیونکہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک ایک سُست عالم ستر ہزار محنتی اور رات بھر اُٹھ کر نماز پڑھنے والے اور دن بھر روزہ رکھنے والے عابد سے بہتر ہے۔ (تذکرۃ الواعظین)۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 436 reviews.