Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

مناقب صحابہ اہل بیت

ماہنامہ عبقری - مارچ 2014

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ فرماتے ہیں میں گواہی دیتا ہوں کہ ہم حضور نبی اکرم ﷺ کے ساتھ (سفر میں) نکلے‘ ابھی ہم راستے میں ہی تھے کہ آپ ﷺ نے حسن و حسین رضوان اللہ علیہم اجمعین کی آواز سنی‘ دونوں (شہزادے) رو رہے تھے اور دونوں اپنی والدہ ماجدہ (سیدہ فاطمۃ الزہراء رضی اللہ تعالیٰ عنہا) کے پاس ہی تھے۔ پس آپ ﷺ اُن کے پاس تیزی سے پہنچے۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ فرماتے ہیں کہ میں نے آپ ﷺ کو سیدہ فاطمۃ الزہراء رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے یہ فرماتے ہوئے سنا: میرے بیٹوں کو کیا ہوا؟ سیدہ فاطمۃ الزہراء رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے عرض کیا : انہیں سخت پیاس لگی ہے۔ حضور نبی کریم ﷺ پانی لینے کیلئے مشکیزے کی طرف بڑھے۔ ان دنوں پانی کی سخت قلت تھی اور لوگوںکو پانی کی شدید ضرورت تھی۔ آپ ﷺ نےلوگوں کو آواز دی: کیا کسی کے پاس پانی ہے؟ ہر ایک کے کجادوں سے لٹکتے ہوئے مشکیزوں میں پانی دیکھا مگر ان کو قطرہ تک نہ ملا۔ آپ ﷺ نے سیدہ فاطمۃ الزہراء رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے فرمایا: ایک بچہ مجھے دو‘ انہوں نے ایک کو پردے کے نیچے سے پکڑایا۔ پس آپ ﷺ نے اس کو پکڑ کر اپنے سینے سےلگا لیا مگر وہ سخت پیاس کی وجہ سے مسلسل رو رہا تھا اور خاموش نہیں ہورہا تھا۔ پس آپﷺ نے اُس کے منہ میں اپنی زبان مبارک ڈال دی اور (شہزادہ) اُسے چوسنے لگا حتیٰ کہ سیرابی کی وجہ سے سکون میں آگیا۔ راوی بیان کرتے ہیں:میں نے دوبارہ اُس (شہزادہ) کی رونے کی آواز نہ سنی‘ جبکہ دوسرا شہزادہ بھی اُس طرح (مسلسل رو رہا تھا) پس حضور نبی اکرمﷺ نے اس سے بھی وہ معاملہ کیا (یعنی زبان مبارک اس کے منہ میں ڈالی) سو وہ دونوں (شہزادے) ایسے خاموش ہوئے کہ میں نے دوبارہ اُن کے رونے کی آواز نہ سنی۔ (طبرانی)
حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ ایک روز رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اے عائشہ! (رضی اللہ تعالیٰ عنہا) یہ جبرائیل تمہیں سلام کہتے ہیں۔ میں نے جواب دیا: ان پر بھی سلام ہو اور اللہ کی رحمت اور برکات ہوں۔ لیکن آپ ﷺ جو کچھ دیکھ سکتے ہیں وہ میں نہیں دیکھ سکتی۔(بخاری‘ مسلم‘ ترمذی)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 441 reviews.