Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

قارئین کی خصوصی اور آزمودہ تحریریں

ماہنامہ عبقری - مارچ 2014

ایک عجیب اور پرتاثیر وظیفہ

(محمد نعیم‘ پشاور)

میں قارئین ماہنامہ عبقری کو ایک عجیب اور پرتاثیر وظیفے کے بارے میں بتانا چاہتا ہوں جو کہ میرے معمولات میں ہے اور بے حد اثرات اور برکات کا حامل بھی ہے‘ میرا ہر عشاء کی نماز کے بعد اَللہُ الصَّمَدُ پڑھنے کا معمول ہے‘ بخدا میں اپنے معمول کے مطابق عرفہ کی رات کو درس تفسیر سے فارغ ہوکر اپنے وظائف سے فراغت کے بعد ایک ہزار بار اَللہُ الصَّمَدُپڑھنے لگا لیکن بے اختیار اور بے حد لطف اندوزی کی حالت میں بے خبر ہوکر ایک روشنی کی کرنیں دیکھنے لگا اور یہ روشنی آہستہ آہستہ بڑھتی گئی اور سارا علاقہ مجھے اپنے کمرے میں نظر آنے لگا اور وظیفے کے بے حد لطف نے مجھے بے خبری کے عالم میں آسمان کی رحمتیں جوکہ اللہ پاک اپنے خاص بندوں کی طرف عنایت کررہے تھے اس روشنی میں دیکھیں اور میری خواہش تھی کہ میں یہاں سے خانہ کعبہ اور حاجی صاحبان کو دیکھوں لہٰذا بفضل خدا اللہ پاک نے مجھے وہ عجائبات بھی دکھائے جن کے دیدار کی ہر مسلمان خواہش رکھتا ہے لیکن میرے دل میں مزید برداشت نہ تھی اور میں نے اَللہُ الصَّمَدُ پڑھنا بند کردیا تو وہ روشنی بھی ختم ہوگئی۔ لہٰذا میرا جسم پسینے میں بھیگا ہوا تھا اور میں نے خود میں عجیب خوشی اور سکون میں پایا‘ لہٰذا میں نے اپنے ایک استاد کو اس کی خبر دی تو انہوں نے مجھے چوما اور کہا کہ بے شک آپ نے اس کلمہ مبارک کا ورد کیا جو اللہ پاک کو بے حد محبوب اور ہر آفت اور مصیبت کے دور کرنے کیلئے کافی ہے۔
لہٰذا جو شخص ہر رات ایک ہزار مرتبہ اَللہُ الصَّمَدُ پڑھنے کا معمول بنالے اللہ اسے صاحب کمال اور صاحب کشف اور صاحب کرامت کردے گامیں نے سوچاکہ اس کلمے مبارکہ کو میں اپنے مصیبت میں گرفتار بہنوں اور بھائیوں کے ساتھ ہونے والے ظلم اور مشکلات وغیرہ کے مسائل میں گرفتار عوام اور خواص کی خدمت میں پیش کردوں اور ان کی مشکلات اللہ تعالیٰ اس کلمے کی برکات سے دور فرمائیں۔

پیلے یرقان کا مجرب ترین علاج

(محمداقبال‘ لاہور)

ھوالشافی: پھٹکڑی بریاں50 گرام‘ ست گلو50 گرام‘ دونوں کو ملا کر چنے کے برابر گولیاں بنالیں۔ مقدار خوراک: شام کو دودھ کے ساتھ اور صبح لسی کے ساتھ ایک گولی صرف سات دن استعمال کریں ‘ یرقان ختم ہوجائے گا۔ انشاء اللہ۔
پرانی سے پرانی قبض ختم:ھوالشافی: سقمونیا‘ ہرڑجلابہ‘ مغز بادام تینوں ادویات ایک ایک تولہ لیں اور منقیٰ ایک تولہ۔ پہلی تین چیزوں کو کوٹ کر اچھی طرح مکس کرلیں۔ پھر ایک تولہ منقیٰ میں کوٹ کر نخودی گولیاں بنالیں۔ طریقہ استعمال: رات کو ایک گولی پانی یا دودھ کے ساتھ۔
معمولی قبض کا علاج: ھوالشافی: رات کھانے کے بعد تین دانے لونگ اچھی طرح چبا کر ایک کپ نیم گرم دودھ سے نگل لیں۔ قبض ختم ہوجائے گی۔

میرے آزمودہ ٹوٹکے

(محمد ذیشان عارف‘ بھکر)

پیٹ کی ہر خرابی کا علاج: دست یا پیٹ میں خرابی کی صورت میں تازہ ہرا پودینہ اچھی طرح رگڑ کر اس میں ایک پیالی پانی ڈال کر چھان لیں اور اس میں چٹکی بھر نمک ڈال کر پیس لیں‘ انشاء اللہ پیٹ کی ہر خرابی سے آرام آجائے گا۔
اگر چوٹ لگ جائے تو:اگر گرنے کی وجہ سے یا ویسے کوئی جسم پر چوٹ لگ جائے تو ایک کلو پانی میں مٹھی بھر نمک ڈال کر اُبال لیں جب نیم گرم ہوجائے تو ایک پٹی کے ذریعے متاثرہ جگہ پر مالش کریں‘ انشاء اللہ دو تین بار کرنے سے آرام آجائے گا۔
ہمیشہ صحت مند رہنے کا راز: ہمیشہ صحت مند رہنے کیلئے اپنی غذا سادہ رکھیں اور ہمیشہ سلاد کا استعمال کریں۔
کان درد کا علاج: کان میں شدید درد کی صورت میں سرسوں کےتیل میں چند نیم کے پتے ‘ چار لہسن کے دانے اور چار دانے ہلکی کالی مرچ ایک چٹکی بھر اجوائن ڈال کر جلائیں‘ جب تمام چیزیں تیل میں جَل جائیں تو چند قطرے نیم گرم تیل کان میں ڈالیں‘ کان کے درد سے فوری آرام آجائے گا۔
اگر کوئی کیڑا کاٹ لے تو: اگر کوئی زہریلا حشرات یا بھڑ وغیرہ کاٹ لے تو فوراً اوپر نمک رگڑنےسے ڈنک کا اثر ختم ہوجاتا ہے اور سوجن بھی نہیں ہوتی۔
نکسیر پھوٹنا بند: اگر کسی کو نکسیر پھوٹے تو وہ کالے چنوں کے چھلکے رات کو پانی میں بھگو کر رکھ دیں اورصبح کھالیں تو چند دنوں کے استعمال سے نکسیر پھوٹنا بند ہوجاتی ہے۔

جوڑوں‘ پنڈلیوں کے درد کا آزمودہ ورد

(فتح محمد‘ خاران بلوچستان)

فرض نمازوں سے پہلے یا بعد کے جو دو رکعات سنت مؤکدہ ہیں‘ یعنی فجر سے پہلے ‘ ظہر کے بعد‘ مغرب کے بعد‘ عشاء کے بعد جو سنت مؤکدہ دو رکعات ہیں ان میں پہلی رکعت میں سورۂ کافرون‘ سورۂ نصر‘ سورۂ لہب اور دوسری رکعت میں سورۂ اخلاص‘ سورۂ فلق‘ سورۂ ناس پڑھیں‘ یقین اور اخلاص شرط ہے۔ انشاء اللہ تعالیٰ تیس چالیس دن کے اندر اندر فرق محسوس ہوگا۔ بندہ نے بہت سے دوستوں کو یہ ورد دیا ہے جب انہوں نے یقین کے ساتھ عمل کیا تو اللہ تعالیٰ نے ان کو کامل شفاء نصیب کی ہے اس لیے یقین شرط اول ہے۔

اللہ کے خزانے

(محمد اشرف‘ فیصل آباد)

وَاَنَّہُ ھُوَاَغْنیٰ وَاَقْنیٰ یَارَ بِّ یَارَ بِّ یَارَ بِّشاء کی نماز کے بعد ایک تسبیح اول و آخر درود شریف لازمی پڑھیں۔
دعاؤں کی مقبولیت کا عمل خاص:یہ دعا مستجاب الداعوات کیلئے بہت زبردست ہے۔ اَللّٰھُمَّ احْفَظْ مِنْ کّلِّ بَلَاءِ الدُّنْیَا وَعَذَابِ الْاٰخِرَۃِ اِنَّہُ مِنْ سُلِیْمَانَ وَاِنَّہٗ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
نماز باجماعت ناغہ کوئی نہیں‘ ہر عشاء کی نماز کے بعد۔ گیارہ دفعہ آیۃ الکرسی اور گیارہ دفعہ درج بالا آیت پڑھے۔ہرجائز دعا قبول ہوگی۔
نظر کی کمزوری دورکرنے کا ٹوٹکہ: روزانہ صبح غسل سے قبل پاؤں کے انگوٹھوں پر سرسوں کا تیل مل لیا کریں۔
حافظہ کی کمزوری: بادام اور کالی مرچ پیس کر کسی شیشی میں رکھ لیں‘ صبح نہار منہ چائے کا چمچ کھالیا کریں۔

وساوس کا علاج سورۂ کہف سے

(عبدالوھاب)

محترم حکیم صاحب السلام علیکم ! مجھے تسبیح خانے میں آنے کےبعدوساوس اور بدگمانیوں نے گھیر لیا‘ حالانکہ 2010ء سے میں نیٹ پر درس سن رہا ہوں ‘ کبھی کوئی پریشانی نہیں ہوئی‘ میرے ایک کزن کا معمول ہے کہ وہ جمعہ کو سورۂ کہف پڑھتا ہے‘ حدیث میں بھی اس کی فضیلت آئی ہے کہ سورۂ کہف پڑھنے والا دجال کے فتنے سے محفوظ رہے گا۔ تو میں نے بھی جمعے والے دن سورۂ کہف کی تلاوت کی۔ اس دن کے بعد سے میرے وساوس میں بہت کمی آئی ہے اور اگر کوئی وسوسہ آئے بھی تو اس کا جواب درس میں حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم العالیہ فرمادیتے ہیں۔
دو انمول خزانے کا دم: ایک صاحب نے بتایا کہ پچھلے دنوں میں چین گیا‘ راستے میں مسلسل میں درود شریف اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ کَمَاتُحِبُّ وَتَرْضٰی لَہٗ کا وظیفہ پڑھتا رہا۔ وہاں پہنچ کر میرے ایک ساتھی کی طبیعت بہت خراب ہوگئی حتیٰ کہ اسے قے آنا شروع ہوگئی۔ وہ بہت زیادہ پریشان ہوا‘ پھر مجھ سے کہنے لگا کہ تم مجھے کوئی دم وغیرہ کردو۔ میں نے اسے بتایا کہ حکیم صاحب نے ہمیں دو انمول خزانے دئیے ہوئے ہیں۔ میں نے انمول خزانہ نمبر دو پڑھ کر اس پر دم کردیا اور الحمدللہ وہ آدھے گھنٹے بعد بھلا چنگا ہوگیا۔

دو انمول خزانہ اور جیل سے رہائی

(محمد قاسم‘ ضلع خوشاب)

میں ایک ناجائز کیس کے سلسلے میں شاہ پور کی جیل میں قید تھا وہاں عبقری رسالے آئے جن کے ساتھ دو انمول خزانے بھی تھے۔ رسالے اور دو انمول خزانے تمام قیدیوں میں بانٹے گئے۔ میں نے دو انمول خزانہ کثرت سے پڑھنا شروع کردیا اور الحمدللہ کچھ ہی دنوں بعد جیل سے رہا ہوگیا۔ جب عدالت میں پیشی پر جاتا تو راستے میں مسلسل دوانمول خزانہ نمبر دو پڑھتا رہتا اور جب میرے کیس کی شنوائی ہوئی تو جج میری مخالف پارٹی پر چڑھائی کردیتا اور اس طرح بہت جلد میرا کیس ختم ہوگیا۔ پھر میرا تعلق ماہنامہ عبقری کے ساتھ بڑھتا گیا۔ مجھے شروع سے ہی کسی اللہ والے کی تلاش تھی۔ اللہ نے میری وہ خواہش بھی اب پوری کردی ہے۔
اس کے علاوہ جیل میں میرے ایک محسن دوست تھے جن سے میں نے قرآن مجید کا ترجمہ پڑھا وہ بھی انمول خزانہ نمبر دو پڑھتے رہتے تھے۔ دو سال پہلےماہ رمضان میں ان کا کیس سپریم کورٹ میں چلا گیا جس وقت انہوں نے عدالت میں پیش ہونا تھا اس وقت جج کوئی کیس نہیں سنتا تھا لیکن انمول خزانے کی برکت سے ان کے کیس کی شنوائی ہوئی اور ان کی ضمانت ہوگئی۔ الحمدللہ دوانمول خزانے کی برکت سے ہم دونوں نے جیل سے نجات پائی۔

خوف کی بیماری کا علاج

(وقاص شکیل‘ جھنگ صدر)

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری کے ایک شمارے میں ایک مضمون میری نظر سے گزرا جس میں خوف کی کیفیت بیان کی گئی تھی۔ میری عمر 24 سال ہے اور میں خود اس خوف کی کیفیت سے گزرا ہوں‘ طرح طرح کی عجیب و غریب سوچوں کا آنا‘ کندھوں اور گردن میں درد ہونا‘ ذہنی کشمکش میں مبتلا ہونا‘ ہر وقت دماغ کا ٹینشن کی طرف سوچنا‘ تنہائی میں شدید خوف‘ کھانا کھانے کو دل نہ کرنا‘ نیند نہ آنا‘ یہ سب کیفیات پچھلے دوماہ تک رہی ہیں۔
لیکن۔۔۔! اب اللہ کے فضل و کرم سے میں نے اس پریشانی پر کافی حد تک قابو پالیا ہے اس کیفیت کا علاج یہ ہے کہ پہلے تو آپ ہر نماز پڑھیں خصوصاً فجر کی نماز کے بعد نہار منہ کم سے کم چار گلاس پانی پئیں۔ ایک بوتل لیکر اس میں پانی ڈال کر گیارہ مرتبہ سورۂ فاتحہ اول و آخر درود شریف پڑھ کر دم کرلیں اور پانی پی لیں۔ پھر دو گھنٹے بعد کھانا کھالیا کریں۔ گرم چیزیں کھانے سے بالکل پرہیز کریں۔ کوشش کریں تازہ ٹھنڈے جوس پئیں۔ فجر،عصر اور عشاء کی نماز کے بعد 21 مرتبہ سورۂ ناس اول و آخر درود پاک اس طرح سے پڑھیں کہ کانوں کو آواز سنائی دے۔ روزانہ ایک تسبیح لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ پڑھا کریں۔ پانی کا استعمال کھانے کے دوران اور کھانے کے بعد کرنے سے پرہیز کریں۔ انشاء اللہ پندرہ دن کے اندر واضح تبدیلی محسوس ہوگی‘ نماز کی باقاعدگی ضروری ہے۔

میرے خاندانی آزمائے نسخہ جات

(محمد ایوب خان‘ باغ آزادکشمیر)

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میری آپ سے ملاقات باغ آزادکشمیر میں گزشتہ سال ہوئی تھی اور میری بیوی اور میرے بچے بھی آپ سے ملے تھے۔ میں اکتوبر 2010ء سے آپ کا رسالہ عبقری پڑھتا ہوں اور الحمدللہ اکتوبر 2010ء کے بعد سے لے کر آج تک میں نے ناغہ نہیں کیا۔ اس میں سے میں نے بہت سے طبی نسخہ جات اور روحانی وظیفہ جات آزمائے ہیں لیکن کچھ کامیاب نسخہ جات میرے خاندان میں شروع سے چلے آرہے ہیں میں یہ نسخہ جات قارئین عبقری کو ہدیہ کرتا ہوں۔ آزمائیں اور دعادیں۔
یرقان ختم کرنےکاکامیاب مفت علاج
میرے والد صاحب بلوچستان کی ایک کمپنی میں منیجر تھے۔ ان کویرقان ہوگیا‘ شہر میں علاج معالجہ بہت کیا۔ میرے والد صاحب سفید کپڑے پہنتے تھے اور ان کے سفید کپڑے اور جسم یرقان کی وجہ سے ہلدی کی طرح ہوگئے تھے۔ اُن کی جلد بالکل پسی ہوئی ہلدی لگتا تھا۔ ڈاکٹروں نے ان کو جواب دے دیا تھا کہ آپ نہیں بچ سکتے۔ مگر جب میرے والد صاحب گھر آئے تو ہم لوگوں نے ان کو تروٹوکہا کوٹ کوٹ کر دیا‘ یعنی تروٹو گھاس کوٹ کر چھان کر اس کا پانی ان کو دیتے رہے اور ایک ماہ مسلسل استعمال کے بعد میرے والد بالکل ٹھیک ہوگئے۔ لاکھوں کی دوائی ایک طرف یرقان اور گھاس ایک طرف۔ دوران علاج چائے نہیں پینا اور چکنائی والی اشیاء سے سخت پرہیز کرنا پڑتا ہے۔ یہ گھاس پنجاب میں موگا اور کشمیر میں وسیع پیمانے پر پایا جاتا ہے۔ یہ بہت قیمتی اور آزمایا ہوا عمل ہے۔ یہ گھاس کشمیر میں مارچ‘ اپریل سے لے کر اگست ستمبر تک عام ملتی ہے۔
ٹوٹی ہڈی جلد جوڑنے کا راز: سنبل کے درخت کا چھلکا لے کر پاؤڈر بنائیں اور اگر کسی شخص کی ہڈی ٹوٹی ہے تو اسے دیسی گھی میں ایک چٹکی پاؤڈر ڈال کر دیں اور تھوڑے عرصہ میں ہڈی جڑ جاتی ہے ‘ دوسرا اگر زخم میں پیپ پڑجائے تو اس کا پاؤڈر زخم پر چھڑکنے سے زخم مکمل ہوجاتا ہے۔
ساری زندگی دھدر نہ ہوگی: دودھل ایک بوٹی ہے جو کہ پنجاب اور کشمیر میں بکثرت پائی جاتی ہے۔ اس کا جب پتہ توڑیں یا پودا توڑیں تو اندر سے دودھ نکلتا ہے‘ یہ دودھ دھدر پر کام کرتا ہے۔ اس دودھ کے اندر تیزاب سا ہوتا ہے۔ یہ میں نے اپنے چہرے پر آزمایا ہے۔ دودھ لگانے سے پہلے چھالے پڑھتے ہیں پھر اندر سے گندہ خون نکالتا ہے اور دس پندرہ دن کے بعد گندہ خون نکلنا بند ہوجاتا ہے اس کے بعد آہستہ آہستہ زخم ٹھیک ہوجاتا ہے اور دھدر ساری زندگی دوبارہ نہیں ہوتی۔ دودھل جڑی بوٹی فروری سے مارچ اور جون جولائی تک ہوتی ہے یہ زیادہ تر سرسوں اور گندم کی فصل میں ملتی ہے۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 446 reviews.