Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

نکاح کی بندش ختم

ماہنامہ عبقری - مارچ 2014

دعائے انس رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ یا بِسْمِ اللہِ الْوَاسِعُ جَلَّ جَلَالُہ اس لڑکی کو کہیں کہ کثرت سے پڑھے انشاء اللہ بہت جلد شادی ہوجاتی ہے۔

نکاح کی بندش کیلئے حکیم صاحب کی کتاب ’’سورۂ بقرہ کے عمل کے کرشمات‘‘ کتاب (مطبوعہ ادارہ عبقری)لاجواب ہے‘ عمل: ہر اسلامی مہینے ابتدائی سات دن روزانہ سورۂ بقرہ مکمل پڑھیں۔اس عمل کی برکت سے رشتہ بھی ہوجاتا ہے‘ شادی بھی ہوجاتی ہے اور اولاد بھی ہوجاتی ہے۔ میں نے بہت سوں کو بتایا اللہ نے سب کی بندشیں ختم کردی ہیں۔ اس کے علاوہ دعائے انس رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ یا بِسْمِ اللہِ الْوَاسِعُ جَلَّ جَلَالُہٗ اس لڑکی کو کہیں کہ کثرت سے پڑھے انشاء اللہ بہت جلد شادی ہوجاتی ہے۔(ص624)
غصہ کیلئے لاجواب عمل
گھرمیں کوئی بھی بلاوجہ لڑتا ہو‘ چاہے وہ خاوند ہو‘ بچہ ہے یا بڑا ہے۔ غصہ کیلئے بہت سادہ اور لاجواب عمل ہے :۔کھانا جب بھی دیں اس پر اَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ سات مرتبہ پڑھ کر پھونک مار کر دیں۔ انشاء اللہ ان کا غصہ ٹھنڈا ہوجائے گا اوروہ لڑائی جھگڑے سے باز آجائیں گے۔ص623
بندش حیض کیلئے
ہیراکسیس 60گرام‘ ریوند خطائی36گرام اور پرانا گُڑ 12گرام۔ چنےکے برابر گولیاںبنالیں۔ یہ صبح‘ دوپہر‘ شام کشمش 12گرام‘ بادیان12گرام اس کے قہوے کے ساتھ دیں گے۔ دودھ نہیں دے سکتے‘ ان دنوں میں اب مریض کوئی عین دنوںمیں پہنچا تو اس کیلئے زبردست ہے۔ بجائے اس کے کیپسول بھر کر دیتے ہیں۔تاریخ کے دنوں میں بھی یہ دوا دے سکتے ہیں۔ اس سے فائدہ یہ ہوتا ہے کہ عورت کو فوری فائدہ ہونا شروع ہوجاتا ہے۔ بندش حیض کیلئے ایک اور بہت ہی زبردست نسخہ ہے:۔ ایک ماشہ بیربہوٹی‘ تین ماشے ہرمل ان کو سات دن دھوپ میں رکھیں اس کے بعد ایک چاول برابر اس کی خوراک ہے۔ بندش حیض فوری ختم ہوجائے گی۔(ص 629)
مزید کمالات جاننے کیلئے درج ذیل کتاب کا مطالعہ کریں:۔
’’گھریلو الجھنوں سے چھٹکارا پانے والے‘‘ (بندشوںکا توڑ اور روحانی ایٹم بم)
مقبول عبادات ‘ فضائل‘ طبی و روحانی نسخے اور آزمودہ ٹوٹکےاور بہت کچھ۔۔۔۔اس کتاب میں پڑھیں!

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 462 reviews.