Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

امراض معدہ‘ تبخیرکیلئے اکسیر حکمت

ماہنامہ عبقری - مارچ 2014

سونف ‘ دھنیا ‘ بڑی الائچی تینوں اشیاء ہم وزن اور مصری دو حصے مع چھلکے پیس کر سفوف بنالیں اور کھانے کے بعد بقدر ایک چھوٹا چمچہ استعمال کریں۔ جملہ امراض معدہ اور تبخیر کیلئے اکسیر حکمت کی یہ چٹکی مخلوق کے افادہ عام کے لیے فی سبیل اللہ ہدیہ ہے

پوشیدہ امراض میں مبتلا بھائیوں کے نام
(شہزاد‘ لاہور)
میرے ایک دوست کوعرصہ دراز سے جریان کی بیماری تھی‘ اسی دوران اس کی شادی بھی ہوگئی وہ اس کا علاج بھی کرواتا رہا لیکن کوئی فائدہ نہ ہوا‘ مگر وہ دن بدن کمزوری کی طرف بڑھتا رہا‘ علاج بھی کرواتا رہا مگر سب نے پیسے ہی لوٹے پھر کسی نے یہ نسخہ جات دئیے جس سے وہ اب بالکل ٹھیک ہے۔
ھوالشافی:موچرس‘ موصلی سفید‘ موصلی سیاہ‘ ثعلب مصری‘ ثعلب دانہ‘ شقاقل مصری‘ الائچی خورد‘ طباشیر‘ ستاور‘ اسپغول‘ تالمکھانہ‘ پھلی ببول‘ تخم املی‘ بوپھلی‘ سنگھاڑہ خشک‘ ثعلب پنجہ‘ کشتہ قلعی‘ کشتہ سہ د ھاتہ ‘ تخم پیاز‘ تخم ریحان‘ تخم کاہو‘ کتیرا گوند یہ سب چیزیں ہم وزن لے کر کوٹ چھان کر پھکی بنالیں۔ صبح و شام ایک ایک چمچ چائے والا استعمال کریں۔ تین ماہ دوائی متواتر استعمال کریں۔
نسخہ نمبر 2: موصلی سفید‘ ثعلب پنجہ‘ ثعلب مصری‘ثعلب دانہ‘ سنگھاڑہ‘ تخم بھنڈی‘ بہمن سفید‘ بہمن سرخ‘ سمندر سوکھ‘ بوپھلی‘ تالمکھانہ‘ لاجونتی‘ کوزہ مصری‘ الائچی سفید۔ یہ سب چیزیں ہم وزن لے کر کوٹ چھان کر پھکی بنالیں۔ صبح و شام ایک ایک چمچ چائے والا استعمال کریں۔ تین ماہ دوائی متواتر استعمال کریں۔
گھنے لمبے بالوں اور یادداشت کیلئے: سفوف آملہ‘ بہیڑا‘ ہڑیڑ‘ مہندی‘ کلونجی‘ میتھی‘ بھنگڑا سیاہ‘ برہمی بوٹی‘ سیاہ ہلیلہ‘ الائچی خورد‘ مغز کشنیز‘ اسطخدوس‘ تخم کدو‘ مروارید‘ چاروں مغز ہم وزن لے کر کوٹ پیس کر پھکی بنالیں اور صبح و شام ایک چمچ چائے والا استعمال کریں۔
درد ختم کرنے کا عجیب ٹوٹکہ
(بنت مطیع اللہ خان)
ھوالشافی: میتھری کے دانے کوٹ پیس کر اُس میں تھوڑاسا پانی ملا کر چمچ سے ہلکا سا ہلا لیں اور پھر کسی کپڑے پر یہ لیس دار مادہ لگا کر وہ کپڑا جسم کے کسی بھی حصے میں درد والی جگہ پر یا جہاں چوٹ لگی ہو وہاں لگادیں۔ درد ختم ہونے پر یہ کپڑا خودبخود اتر جائے گا۔
امراض معدہ ‘ تبخیرکیلئے اکسیر حکمت
(جواد اللہ خاں‘ کراچی)
سونف ‘ دھنیا ‘ بڑی الائچی تینوں اشیاء ہم وزن اور مصری دو حصے پیس کر سفوف بنالیں اور کھانے کے بعد بقدر ایک چھوٹا چمچہ استعمال کریں۔ جملہ امراض معدہ اور تبخیر کیلئے اکسیر حکمت کی یہ چٹکی مخلوق کے افادہ عام کے لیے فی سبیل اللہ ہدیہہے۔ کوئی صاحب اسے ذریعہ معاش نہ بنائے۔
تکان دور کرنے کا آزمودہ ٹوٹکہ
(محمدعرفان‘ شاہدرہ لاہور)
کچھ لوگ کھڑے کھڑے ڈیوٹی کرتے ‘ سٹور پر کھڑے سامان دیتے تھک جاتے ہیں‘کچھ کرسی پر اکڑجاتے ہیں‘ کچھ فوج میں بھرتی ہوتے ہیں‘ پریڈ کرکے ٹانگوں میں عجیب قسم کا اکڑاؤ پیدا ہوجاتا ہے‘ ذہن و جسم کے اکڑاؤ سے ٹانگوں میں خاص طور پر پنڈلیوں اور رانوں میں اینٹھن ہوجاتی ہے جسے گلٹیاں بھی کہتے ہیں‘ جن لوگوں میں درج بالا علامات ہوں وہ صرف تین دن مسلسل آدھا آدھا گھنٹہ پھر بعد میں جب زیادہ تھکاوٹ محسوس کریں تب صرف 20 منٹ کیلئے یہ درج ذیل عمل کریں‘ عمل کرنے میں بہت آسان ہے اور دماغ کی نسوں اور جسم کی شریانوں سے ہر قسم کی تھکاوٹ دور ہوجاتی ہے اور انسان سچ مچ پھول سا ہلکا پن محسوس کرتا ہے۔ عمل درج ذیل ہے:۔ ایک بالٹی میں تھوڑا تیز گرم پانی ( جتنا آپ برداشت کرسکیں) لیں‘ اس میں تھوڑا نمک اور تھوڑا سا سرسوں کا تیل ڈال کر پاؤں پنڈلیوں تک ڈبودیں‘ بیٹھے بیٹھے ہاتھوں سے کوئی اور کام بھی کرسکتے ہیں‘ جب آپ دیکھیں ‘ محسوس کریں پورا نظام شریان نرم پڑگیا ہے‘ پاؤں کے تلے سے ساری تکان باہر نکل جائے گی توباہر نکال کر خشک کرکے جرابیں پہن لیں‘ اگر گرمیوںمیں کریں تو کچھ دیر نارمل پوزیشن کے بعد پنکھے کی ہوا یا اے سی میں جائیں‘ ایسے میں گلٹیاں بھی نہیں رہیں گی۔ آزما کر دیکھ لیں۔
شوگراور بواسیر کیلئے سینکڑوں کا آزمایانسخہ
(محمدعرفان‘ گجرات)
ھوالشافی: تخم سرسوں 100 گرام‘ مغز نیم 100 گرام‘ کلونجی 70 گرام کوٹ پیس کر سفوف بنا لیں۔ 500MG کے کیپسول بھر کر ایک کیپسول دن میں تین بار استعمال کریں۔ یہ نسخہ میں نے بہت سےلوگوں کو دیا جس سے اُن کی شوگر کنٹرول ہوگئی۔ آپ بھی یقین کے ساتھ کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔انشاء اللہ شفاء ہوگی۔
نسخہ برائے ڈینگی بخار
(محمد فیروز‘ لاہور)
میرا ایک عزیز ڈینگی بخار میں مبتلا تھا‘ ایک جاننے والے نے بتایا کہ سپین میں ڈینگی بخار کا علاج ایک مخصوص پھل سے کیا جاتا ہے جو ترش (کھٹہ) ہوتا ہے اس کے استعمال سے ڈینگی بخار سے نجات مل جاتی ہے۔ وہ پھل اسپین سے درآمد کروا کر اپنے عزیز کو دیا‘ اُس کے استعمال سے وہ صحت مند ہوگیا۔ جب میرا عزیز صحت مند ہوگیا تو اس کے محلہ میں ایک اور مریض تھا اس نے کہا آپ کی مہربانی ہوگی اگر آپ وہ پھل مجھے منگوا دیں‘ اس پر میں نے کہا یہ بہت مشکل ہے آپ ایسا کریں‘ ٹاٹری اور املی کا کھٹہ پانی بنا کر استعمال کریں‘ اُس شخص نے بازار سے گول گپے بیچنے والے سے ترش پانی منگوا کر دن میں دو سے تین مرتبہ استعمال کیا اور چنددن استعمال وہ بھی بالکل صحت مند ہوگیا۔ ترش پانی بنانے کا طریقہ: ایک چائے کا چمچ ٹاٹری‘ آدھ چھٹانک املی‘ حسب ذائقہ سرخ مرچ‘ ایک چمچ لاہوری نمک کو ایک کلو پانی میں حل کریں اس کے بعد استعمال کریں۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 464 reviews.