Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

شاہ اسماعیل شہید ؒکےروحانی وظائف

ماہنامہ عبقری - اپریل 2014ء

بعض مرتبہ لوگ حسد و بغض کی وجہ سے سفلی‘ جادو ٹونہ کراکے چلتے ہوئے کاروبار میں رکاوٹیں پیدا کردیتے ہیں۔ اچھا چلتا ہوا کاروبار ٹھپ ہوجاتا ہے اور قدم قدم پر رکاوٹیں ہوجاتی ہیں۔ ان رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے یہ عمل بہت مؤثر ہے۔

آسیب و سحر کا علاج

آسیب و سحر سے نجات کیلئے چالیس دن گھرمیں بلند آواز سےسورۂ بقرہ (پ 1) کی تلاوت کی جائے اور ایک کورے مٹکے کو دھو کر اس میں پانی بھر کر اس پردم کریں اور یہ پانی سب اہل خانہ چار وقت پئیں اور چار وقت ہی مکان کے ہر ہر کونے میں چھڑکیں البتہ غسل خانہ و پاخانہ میں نہ چھڑکیں۔ اسی طرح اس کے ساتھ ساتھ یہ عمل بھی کریں کہ روزانہ چالیس مرتبہ سورۂ فاتحہ اور چالیس چالیس بار معوذتین (سورۂ ناس اور سورۂ فلق) پڑھ کر اسی مٹکے کے پانی پردم کردیں۔
پانی پینے اور چھڑکنے کے اوقات مندرجہ ذیل ہیں:۔ 1۔ صبح ناشتہ سے پہلے۔ 2۔ دوپہر کو گیارہ بجے۔ 3۔ بعد نماز عصر۔ 4۔ بعد نماز عشاء۔ اس عمل کی برکت سے انشاء اللہ تعالیٰ سحرو آسیب کے اثرات سے نجات حاصل ہوگی‘بند کام کھل جائیں گے۔ ترقی شروع ہوجائے گی صحت بحال ہوگی اور ہر قسم کی بیماری سے نجات حاصل ہوگی۔

کام ہر قسم کی رکاوٹیں دور کرنا

بعض مرتبہ لوگ حسد و بغض کی وجہ سے سفلی‘ جادو ٹونہ کراکے چلتے ہوئے کاروبار میں رکاوٹیں پیدا کردیتے ہیں۔ اچھا چلتا ہوا کاروبار ٹھپ ہوجاتا ہے اور قدم قدم پر رکاوٹیں ہوجاتی ہیں۔ ان رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے یہ عمل بہت مؤثر ہے۔ اس عمل کی برکت سے انشاء اللہ تعالیٰ ہر قسم کی رکاوٹیں ختم ہوجائیں گی اور کاروبار چل نکلے گا۔ یہ عمل ایک سو اکیس دن بلاناغہ کرنا ہے۔ روزانہ تین سو بار درود شریف مسلسل ایک سو اکیس دن پڑھے اس کے بعد ایک سو اکیس دن مسلسل درج ذیل آیات پڑھے:

۔ وَاِنْ یَّکَادُ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا لَـیُزْ لِقُوْنَکَ بِاَبْصٰرِہِمْ لَمَّا سَمِعُوا الذِّکْرَ وَ یَقُوْلُوْنَ اِنَّہٗ لَمَجْنُوْنٌ ﴿ۘ۵۱﴾ وَ مَا ہُوَ اِلَّا ذِکْرٌ لِّلْعٰلَمِیْنَ ﴿القلم۵۲﴾جہاں تک ممکن ہو روزانہ کچھ نہ کچھ خیرات دی جائے۔ انشاء اللہ۔اس عمل کی برکت سے تمام رکاوٹیں دُور ہوجائیں گی۔

دکان میں برکت اور دکان چوری سے محفوظ

جو شخص کاروبار کی مندی سےپریشان ہو اور کبھی کبھی دکان میں چوری بھی ہوجاتی ہو تو اسے چاہیے کہ دکان کھولنے سے قبل تین مرتبہ آیۃ الکرسی پڑھیں اور دکان بند کرتے وقت تین مرتبہ پڑھیں۔انشاء اللہ تعالیٰ اس عمل کی برکت سے دکان کی بندش ختم ہوجائے گی اور دکان میں چوری بھی نہیں ہوگی۔ نیز نماز کی پابندی کرے اور ہر فرض نماز کے بعد ایک مرتبہ آیۃ الکرسی‘ تین مرتبہ سورۂ الم نشرح‘ ایک مرتبہ سورۂ فاتحہ اس کے بعد تین مرتبہ سورۂ قدر پڑھتے رہیں اس عمل کی برکت سے انشاء اللہ تعالیٰ کاروبار میں خوب ترقی ہوگی اور آمدنی میں بے حد اضافہ ہوگا اور کاروبار چمک جائے گا۔

پیشاب میں جلن کا مرض

بعض لوگوں کو پیشاب میں شدید جلن ہوتی ہے اس سے مریض کو سخت تکلیف ہوتی ہے اور پیشاب میں رکاوٹ ہوتی ہے۔ اس کیلئے یہ عمل بہت مفید ہے۔ سوا پاؤ (تین سو گرام) خالص شہد لے کر باوضو ایک سو اکتیس بار یَاسَلَامُ پڑھ کر اس پر دم کریں۔ صبح وشام تین تین چائے کے چمچے مریض کو کھلائیں۔ اس دوران تیز نمک اور سُرخ مرچ کا پرہیز کرنا ضروری ہے۔ چالیس دن کے استعمال سے انشاء اللہ تعالیٰ مریض صحت یاب ہوجائے گا۔

آسیب و جن سے حفاظت

بعض مرتبہ جن کسی بات پر ناراض ہوجاتا ہے اور متعلقہ شخص کو قدم قدم پر نقصان پہنچانے کی کوشش کرتا ہے۔ بنا بنا یا کام بگاڑ دیتا ہے اور طرح طرح سے تکلیف پہنچاتا ہے اور اہل تعلق دوستوں کو مخالف بنادیتا ہے ایسے آسیب اور جن سے حفاظت کیلئے سورۂ حشر کی آخری تین آیات فجر کی نماز کے بعد گیارہ مرتبہ پڑھ کر دونوں ہاتھوں پر دم کرکے تمام بدن پھیرلیں۔ انشاء اللہ تعالیٰ اس عمل کی برکت سے جن کی شرارتوں اور ایذاء رسانیوں سے حفاظت رہے گی۔

بے روزگاری اور قرض

بعض مرتبہ بے روزگاری تو پریشانی کا سبب بنتی ہے اس پر قرض کا بوجھ انسان کا دل و دماغ ناکارہ بنادیتا ہے۔ انسان ہروقت پریشان رہتا ہے‘ کسی کام میں اس کا دل نہیں لگتا۔ اس کیلئے یہ عمل بہت مفید ہے اس سے صحیح اور مناسب روزگار بھی مل جائے گا اور قرض سے بھی آہستہ آہستہ نجات مل جائے گی۔ سب سے پہلے نماز باجماعت کی پابندی ہے۔ نماز پڑھنے والا ہی ہروقت پاک و صاف رہ سکتا ہے۔ جو شخص ناپاک رہتا ہو وہ کیا ذکرالٰہی کرے گا اور ناپاک آدمی کی دعا اور ذکرالٰہی کا اثر کب ہوگا؟ لہٰذا ہر قسم کا عمل کرنے والے کو ہر حال میں نماز کی پابندی کرنا لازم ہے۔ ورنہ سب عمل بیکار ہیں۔ نماز کی پابندی کے ساتھ ساتھ روزانہ ایک سو مرتبہ درود شریف پڑھنا ضروری ہے اس کے علاوہ روزانہ کسی بھی وقت باوضو تین سو ساٹھ مرتبہ   یَارَزَّاقُ یَاوَاسِعُ    پڑھیں۔ انشاء اللہ تعالیٰ دو چلے یعنی اسی دن عمل کرنے سے باعزت روزگار مل جائے گا اور رفتہ رفتہ قرض سے بھی نجات حاصل ہوگی۔ 

پیٹ کے مرض اور درد سے شفاء

بعض مرتبہ سحر کی وجہ سے اور بعض مرتبہ کسی مرض کے سبب پیٹ میںمسلسل درد اور اینٹھن رہتی ہے۔ اس کیلئے یہ عمل بڑا مفید ہے۔ روزانہ بعد نماز فجر سات مرتبہ باوضو سورۂ فاتحہ پڑھ کر ایک گلاس پانی پر دم کرکے نہار منہ (کچھ کھانے پینے سے قبل منہ دھو کر) پی لیا کریں اور رات کو بعد نماز عشاء سوتے وقت سورۂ فلق اور سورہ ٔناس سات سات مرتبہ باوضو پڑھ کر ایک گلاس پانی پردم کرکے پی لیا کریں۔ لگاتار چالیس دن عمل کرنے کی برکت سے انشاء اللہ تعالیٰ جادو‘ سفلی‘ سحر کا اثر بھی دور ہوجائیگا۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 485 reviews.