Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

جسمانی بیماریوںكا شافی علاج (طبی مشورے)

ماہنامہ عبقری - اپریل 2014ء

توجہ طلب امور کے لئے پتہ لکھا ہوا جوابی لفافہ ہمراہ ارسال کریں اور اس پر مکمل پتہ واضح ہو۔ جوابی لفافہ نہ ڈالنے کی صورت میں جواب ارسال نہیں کیا جائیگا۔لکھتے ہوئے اضافی گوند یا ٹیپ نہ لگائیں سٹیپلرز پن استعمال نہ کریں ۔ رازداری کا خیال رکھا جائے گا۔ صفحے کے ایک طرف لکھیں۔ نام اور شہر کا نام یا مکمل پتہ خط کے آخر میں ضرور تحریر کریں۔ نوٹ: وہی غذا کھائیں جو آپ کیلئے تجویز کی گئی ہے۔مضمون مختصر لکھیں تاکہ جواب دینے میں آسانی ہو۔

ہائی بلڈپریشر‘ گیس کی مریضہ

میری عمر تقریباً 45 سال ہے اور شادی شدہ بچوں والی ہوں‘ میں ہائی بلڈپریشر اور گیس کی مریضہ ہوں اور آج کل اس بیماری کی وجہ سے زندگی اجیرن ہوگئی ہے‘ ڈاکٹر کو چیک اپ کروایا تو اس نے یہی کہا کہ ہائی بلڈپریشر ہے‘ ویسے تو مجھے پتہ ہی نہیں چلتا کہ ہائی بلڈپریشر کی مریضہ ہوں‘ ایسے لگتا ہے کہ جیسے کچھ ہوجائے گا بس میرے اندر جیسے خوف کی کیفیت رہتی ہے۔ مجھے اپنے اللہ پر بھروسہ اور یقین بھی ہے۔ نماز کی بھی پابندی کرتی ہوں۔ بچیاں جوان شادی کے قابل ہیں اور بیٹے ابھی تک بے روزگار ہیں۔ شاید ان کی وجہ سے ڈیپریشن ہوجاتا ہے۔ بھوک بھی لگتی ہے‘ کھاپی بھی لیتی ہوں لیکن پھر بھی معدہ کچھ کھانے کو مانگتا ہے آپ ہی بتائیں کہ یہ کیا بیماری ہے۔ میری نظر بھی کمزور ہے۔ ہاتھ پاؤں بھی ٹھنڈے ہوجاتے ہیں۔ تھوڑی دیر آرام کرتی ہوں پھر کچھ طبیعت سنبھلتی ہے۔ (فرخ بانو‘ فیصل آباد)
مشورہ: ایک چمچی خالص شہد آدھی پیالی عرق گلاب خالص میں حل کرکے صبح وشام پئیں‘ ہر پندرہ دن کے بعد دوبارہ لکھیں۔غذا نمبر 1 استعمال کریں۔

پیشاب کی شکایت

میری عمر 19 سال ہے‘ تین چار سال سے پیشاب کی شکایت ہے۔ بہت علاج کروایا مگر وقتی طور پر فائدہ ہوتا ہے کچھ دنوں کے بعد دوبارہ وہی مسئلہ ہوجاتا ہے۔ پیشاب آنےکے بعد کچھ دیر تک بار بار آتا رہتا ہے۔ ٹیسٹ بھی کروائے سب نارمل ہیں تل بھی کھائے لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا‘ کمزوری بہت ہوتی ہے۔ زور سے بولوں تو سارا جسم کانپنے لگتا ہے۔ ہاتھ پیر پیلے اور سفید ہیں‘ مہربانی کرکے اس خط کا جواب دیجئے گا۔ (جمیل احمد‘ گوجرخان)
مشورہ: غذا کے بعد ایک چمچہ خالص شہد پانی میں ملا کرپئیں۔ انشاء اللہ فائدہ ہوگا‘ غذا نمبر 3 استعمال کریں۔

گولیاں استعمال کیں اور۔۔۔

میرا مسئلہ یہ ہے کہ مجھے تین سال پہلے ڈیپریشن ہوا تھا‘ کسی سے کوئی بات کرنے کو دل نہیں کرتا تھا۔ میں مجبوری سے بات کرتی تھی اور مجھے ہروقت رونا آتا تھا۔ میں ہروقت روتی رہتی تھی اور مجھے غصہ آتا تھا ہر بات پر۔ پھر میں نے سائیکاٹرسٹ سے علاج کرایا تو ڈاکٹر نے مجھے سکون والی یعنی نیند والی نشے والی گولیاں دی تھیں۔ ان گولیوں سے میں ہر وقت سوتی رہتی تھی پھر میں ٹھیک تو ہوگئی‘ پہلے میں بہت دبلی ہوتی تھی لیکن ان گولیوں سے میں بہت موٹی ہوگئی ہوں۔ مخصوص ایام میں مجھے بہت پریشانی اور درد بھی بہت زیادہ ہوتا ہے۔ اب ان گولیوں کو چھوڑے ہوئے مجھے سال ہوگیا ہے لیکن میرے جسم میں بہت سخت درد ہوتا ہے اور میں کوئی کام بھی نہیں کرسکتی ہوں۔ جسم میں درد کی وجہ سے میں بہت پریشان ہوتی ہوں کہ میں کیسے ٹھیک ہونگی۔ میں نے جسم میں درد کا بہت علاج کرایا لیکن کسی ڈاکٹر اور حکیم کے علاج سے بھی افاقہ نہیں ہوتا۔ اب میری گولیاں تو چھوٹ گئی ہیں لیکن میرے جسم میں بہت درد ہوتا ہے۔ مجھے آپ کوئی ایسا علاج بتائیں کہ میں پہلے کی طرح ٹھیک ہوجاؤں اور میرا موٹاپا ہمیشہ کیلئے چلا جائے۔ (راحیلہ اصغر‘اسلام آباد)
مشورہ: ہر قسم کا کدو‘ بڑا کدو‘ توری‘ لوکی‘ ٹینڈے‘ مولی‘ شلجم‘ گاجر‘ عمدہ خالص دیسی گھی میں پکا کر شوربہ بنا کر چمچے سے کھائیں‘ روٹی بھی کھائیں۔ پپیتہ یا خربوزہ خوب کھائیں۔ صبح بادام پانچ دانے کشمش عمدہ سندرخانی آدھی چھٹانک کھائیں۔ پندرہ دن کے بعد دوبارہ خط لکھیں۔ انشاء اللہ افاقہ شروع ہوجائے گا۔غذا نمبر 3 استعمال کریں۔

دبلی پتلی

میری عمر سولہ سال ہے‘ فرسٹ ایئر کی طالبہ ہوں‘ میرا مسئلہ یہ ہے کہ میں بہت دبلی پتلی ہوں‘ کھاتی پیتی ہوں لیکن کچھ بھی اثر نہیں ہوتا۔ آپ نے کسی کو جوارش جالینوس کے استعمال کا مشورہ دیاتھا کیا میں بھی اسے استعمال کرسکتی ہوں۔ (عمرانہ‘ لاہور)
مشورہ: آپ جوارش جالینوس استعمال نہ کریں‘ عمدہ خالص مکھن دیسی گھی وغیرہ البتہ مفید ہوسکتے ہیں۔

بے شک یہ دمہ ہے

میری عمر 23 سال ہے‘ مجھے کچھ عرصے سے نزلہ زکام کی شکایت ہے‘ ناک بند رہتی ہے۔ چھینکیں آتی ہیں‘ ناک سے پانی بہتا ہے اورہلکی ہلکی کھانسی رہتی ہے۔ اب کچھ عرصے سے سانس کی بھی شکایت ہوگئی ہے یعنی سانس رک رک کر آتا ہے۔ دل بھی بہت تیزی سے دھڑکتا ہے۔ اس سلسلے میں میں نے ابھی تک کوئی ایلوپیتھک دوائی استعمال نہیں کی ہے بلکہ سب سے پہلے آپ کو ہی خط لکھ رہی ہوں‘ آپ سے پوچھنا ہے کہ کہیں یہ دمہ تو نہیں ہے اگر ایسی بات ہے تو کیا یہ ٹھیک ہوجائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ میرے گلے میں بلغم بھی بہت رہتا ہے حالانکہ ٹھنڈی چیزوں سے پرہیز کرتی ہوں اور اطریفل اسطخدوس بھی استعمال کرچکی ہوں مگر کوئی فرق نہیں پڑا۔ آنکھوں کے نیچے حلقے پڑگئے ہیں اور صحت بھی خراب ہوگئی ہے۔ براہ مہربانی! حلقے دور کرنے کیلئے بھی کوئی دوائی بتادیں۔ ایسی ادویات تجویز کریں جو بآسانی دستیاب ہوسکیں۔ (محمد لطیف‘کوئٹہ)
مشورہ:بے شک یہ دمہ ہے اور علاج بھی دمہ کا ہی ہونا چاہیے۔ فی الحال ہفتہ بھر شربت صدر استعمال کریں۔ سرد‘ ترش چیزوں سے پرہیز کریں۔ غذا نمبر 2 استعمال کریں۔

یہ وہم یا۔۔۔؟

میری عمر 18 سال ہے اور غیرشادی شدہ ہوں۔ میرا مسئلہ یہ ہے کہ مہینے یا ڈیڑھ مہینے میں مجھے قبض ضرور ہوتا ہے مگر اس دوران اجابت صحیح طرح نہیں ہوتی اور کبھی تو گیس بھی بن جاتی ہے اور اب تو پیٹ میں سے عجیب عجیب سی آوازیں آتی ہیں اور ہلکا پھلکا درد بھی ہروقت رہتا ہے۔ تین سال سے پیشاب کے قطرے رکنے کا نام ہی نہیں لیتے۔ بہت کمزور ہوگئی ہوں‘ بھوک بھی کبھی بہت لگتی ہے کبھی بالکل نہیں لگتی۔ کھانا کھانے کے بعد ہچکیاں شروع ہوجاتی ہیں۔ کچھ بھی کھالوں مگر ہچکیاں نہیں رکتیں۔ اب تو میری رنگت پیلی سی ہوگئی ہے۔ مخصوص ایام میں بہت تکلیف ہوتی ہے اور رنگت پیلی ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے ہرمہینے انجکشن لگوانے پڑتے ہیں۔ تین سال پہلے گردن کے دونوں طرف بہت درد ہوا جیسے گردن ٹوٹ گئی ہو مگر اس دن سے لے کر آج تک وہ درد نہیں گیا۔ صرف سیدھا لیٹتی ہوں اور ٹھیک طرح سے سو بھی نہیں سکتی۔ وہ درد کبھی نیچے چلا جاتا ہے اور کبھی اوپر گردن کی طرف آجاتا ہے۔ سب کہتے ہیں وہم ہے اس وجہ سے کسی سے بات نہیں کرتی۔ آپ کے پاس میرا حل موجود ہے۔(ش‘لاہور)
مشورہ:  یہ ریاح باسوری ہے۔ اسپغول کی بھوسی صبح و شام ایک چائے کی چمچی ایک کپ پانی میں حل کرکے خالص شہد ایک چمچی ملا کر پی لیں۔ سوتے وقت 2 گولی حب مقل کھائیں۔ یہ تدبیر دس دن سے زیادہ نہ کریں‘ غذا نمبر 1 استعمال کریں۔

بال سفید

ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے خاندان کے بعض لوگوں کے بال بہت جلد سفید ہوجاتےہیں۔ میری امی کے بال 22 سال کی عمر میں سفید ہونے لگے تھے مگر ان کی عمر 43 سال ہے تو ان کے بھنوؤں کے بال سفید ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ سر کے بال تو رنگے جاسکتے ہیں مگر بھنوؤں کا کیا‘ کیا جائے؟ ان کے پیچھے اب میرے اور میرے بھائی کے بال بھی سفید ہونے لگے۔ میری عمر 23 سال ہے اور سر کے کافی بال سفید ہوگئے۔ بال گرتے بھی ہیں اور سفید بھی ہورہے ہیں۔ میں آملے اور ہڑ کامربہ بھی کھاتی ہوں لیکن اس سے بھی کوئی فرق نہیں پڑا۔ آپ نے ایک بار لکھا تھا کہ سفید بالوں کا علاج ہے اگر آپ کے پاس اس کا علاج ہے تو ہمارے لیے اور ہماری والدہ کیلئے کوئی پراثر نسخہ تجویز کریں۔ (فرخ بانو‘ قصور)
مشورہ: صرف ہڑآملہ نہ کھائیں‘ بال سفید اس وقت ہوتے ہیں جب خون کا قوا کمزور ہوجاتا ہے۔ اس میں کوئی خلط کم یا زیادہ ہوجاتی ہے۔ عام طور پر بلغمی خلط بڑھ جاتی ہے۔ خون کمزور ہوجاتا ہے۔ اس میں تری اور سردی یا سردی اور تری بڑھ جاتی ہے اگر اس کیفیت کو تبدیل کردیا جائے تو بال سفید نہیں ہوتے بلکہ عین ممکن ہے کہ ازسر نو سیاہ بھی ہوجائیں۔ غذا نمبر 2 استعمال کریں۔۔

ہرسال یرقان

میری عمر 24 سال ہے‘ میرے ساتھ کئی مسائل ہیں‘ میرے چہرے پر دس سالوں سے پیپ والے دانے ہیں۔ ان دانوں کے ختم ہونے کے بعد داغ رہ جاتے ہیں جس کی وجہ سے چہرہ ہمیشہ کیلئے بدنما ہوگیا ہے۔ میں نے بیسن سے منہ دھویا۔ اسکن اسپیشلسٹ کو بھی دکھایا۔ ٹیوب‘ دوائیاں استعمال کیں۔ فائدہ نہیں ہوا۔ دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ میرا پیٹ پھولا ہوا ہے جو بہت بُرا لگتا ہے۔ کچھ بھی کھالوں گیس بن جاتی ہے۔ کئی کئی روز اجابت نہیں ہوتی۔ پیٹ بہت سخت ہوگیا ہے۔ اس کیلئے میں نے کئی ڈبے جوارش کمونی استعمال کئے مگر فرق صرف کچھ دن کیلئے ہوا۔ حالانکہ میں بادی چیزیں نہیں کھاتی۔ اس کے علاوہ مجھے داد کی بیماری بھی ہے۔ ایام صرف تین دن کے ہیں۔ مجھے ہر سال یرقان ہوجاتا ہے۔ رنگ میرا پیلا ہے۔ وقتی علاج سے صحیح ہوتا ہے۔ پھر اگلے سال نمودار ہوجاتا ہے۔ (غ،س۔بہاولنگر)
مشورہ: عرق مکوہ‘ عرق کاسنی‘ عرق بادیان ہر ایک ایک اونس ملا کر پئیں۔ دن میں تین بار۔ غذا میں سبزیاں‘ سبزیوں کا شوربہ‘ سوپ روٹی لیں۔ پپیتہ کھائیں‘ پندرہ دن کے بعد دوبارہ مطلع کریں۔ پندرہ دن سے زیادہ یہ عرق نہ پئیں۔ سردی‘ کمزوری ہو تو یہ عرق استعمال نہ کریں۔غذا نمبر 3 استعمال کریں۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 489 reviews.