محترم حکیم صاحب السلام علیکم!میں ماہنامہ عبقری گزشتہ دو سال سے پڑھ رہی ہوں۔ آپ کی کتاب ’’مجھے شفاء کیسے ملی؟‘‘ جو میں نے دفتر ماہنامہ عبقری سے خریدی تھی ‘ اس کتاب نے تو مجھے حیران ہی کردیا۔ میں عرصہ چھ سال سے جوڑوں کے درد کا شکار تھی اور میرا وزن بھی زیادہ تھا‘ بہت علاج کروائے لیکن فرق نہ پڑتا تھا ۔ کتاب ’’مجھے شفاء کیسے ملی؟‘‘ میں موجودجوڑوں کا درد کا نسخہ استعمال کیا۔ ھوالشافی: اَک کی جڑ کا خشک چھلکا 250 گرام‘ کلونجی 250 گرام‘ اجوائن دیسی 250 گرام۔ تمام اجزاء کو سفوف بنائیں۔ مقدار خوراک: ایک چمچ صبح شام نیم گرم دودھ کے ساتھ۔ چند دن کے استعمال سے جوڑوں کے درد سے نجات مل گئی اور میرا وزن بھی کم ہوگیا۔(نازیہ بی بی‘ کھاریاں)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں