ہر روحانی و جسمانی امراض کا علاج چار چیزوں میں ہے:۔ 1۔دعا۔2۔دوا۔ 3۔ پرہیز۔ 4 عمل۔ دعا یہ ہے:۔ توبہ استغفار‘ کلمہ طیبہ‘ درود پاک‘ الحمد شریف‘ آیۃ الکرسی‘ آخری چاروں قل یہ سب تین سےلیکر ستر مرتبہ۔ پڑھنا ہی روحانی و جسمانی مرض کا علاج ہے۔تنگدستی دور ہو:توبہ استغفار کریں‘ اٹھتے بیٹھتے کلمہ طیبہ کا ورد‘ اول وآخردرود پاک 3 تا 11 مرتبہ اس کے بعد سارا دن بے حساب اَللہُ الصَّمَدُ یَافَتَّاحُ یَارَزَّاقُ یَاوَھَّابُ پڑھیں۔ انشاء اللہ بے حساب روزی پائیں گے۔ اس کے ساتھ پرندوں کو بطور صدقہ کچھ دانہ وغیرہ ڈال دیا کریں۔ (ر۔ ب)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں