حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک دفعہ ہم حضور نبی اکرم ﷺ کے ساتھ مہاجرین کے ایک گروہ میں ایک گھر میں تھے اور اس گروہ میں حضرت ابوبکر‘ حضرت عمر‘ حضرت عثمان‘ حضرت علی‘ حضرت طلحہ‘ حضرت زبیر‘ حضرت عبدالرحمن بن عوف اور حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین بھی تھے تو حضور نبی اکرم ﷺ نے فرمایا کہ ہر آدمی اپنے کفو کی طرف کھڑا ہوجائے اور خود حضور نبی اکرم ﷺ حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کی طرف کھڑے ہوگئے اور انہیں اپنے گلے لگایا اور فرمایا: اے عثمان (رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ) تو دنیا و آخرت میں میرا دوست ہے۔ (امام حاکم‘ امام ابویعلی)
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم ﷺ کے ساتھ ایک صحابیہ کے گھر گئے‘ انہوں نے ہمارے لیے بکری ذبح کی (وہاں) حضور نبی اکرمﷺ نے فرمایا: ’’(ابھی یہاں) اہل جنت میں سے ایک شخص داخل ہوگا‘ پس تھوڑی دیر بعد حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ داخل ہوئے پھر آپ ﷺ نے فرمایا کہ (ابھی) اہل جنت میں سے ایک اور شخص داخل ہوگا پس تھوڑی دیر بعد حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ داخل ہوئے۔ پھر آپ ﷺ نے فرمایا کہ (ابھی) اہل جنت میں سے ایک اور شخص تمہارے پاس آئے گا (آپ نے یہ دعا بھی فرمائی) اے اللہ ! اگر تیری رضا ہے تو آنے والا علی(رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ) ہو‘ راوی بیان کرتے ہیں کہ پھر حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ داخل ہوئے‘‘(امام احمد‘ امام حاکم‘ نیز امام حاکم نے کہا کہ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے۔)
حضرت براء بن عازب رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم ﷺ نے حسنین کریمین رضوان اللہ علیہم اجمعین کی طرف دیکھ کر فرمایا: اے اللہ! میں ان سے محبت کرتا ہوں تو بھی ان سے محبت کر‘‘ (امام ترمذی)
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ روایت کرتے ہیں کہ حضور نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: جس نے مجھ سے محبت کی‘ اس پر لازم ہے کہ وہ ان دونوں(حسنین کریمین رضوان اللہ علیہم اجمعین) سے بھی محبت کرے۔‘‘ (امام نسائی‘ ابن خزیمہ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں