Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

آپ کا خواب اور روشن تعبیر

ماہنامہ عبقری - اپریل 2014ء

اچھا خواب

خواب: دیکھا کہ میری چھوٹی بیٹی (م) میری گود میں ہے۔ اس کی عمر سات سال ہے۔ میں اس کے سر کے بالوں کو ہٹا کر دیکھتی ہوں تو بہت جوئیں نظر آتی ہیں۔ میں بہت سارا تیل اس کے بالوں میں لگا کر کنگھی کرتی ہوں تو بہت سی جوئیں نکلتی ہیں۔ میں مارنے کی بجائے کنگھی دھوتی ہوں اور پھر سر میں کنگھی کرتی ہوں۔ جوئیں نکلتی رہتی ہیں‘ آخر وقت تک اکا دکا جوئیں نکلتی رہتی ہیں۔ میں پریشان ہوجاتی ہوں پھر آنکھ کھل جاتی ہے۔ (رفعت‘ ملتان)
تعبیر: خواب اچھا ہے۔ آپ کی بچی کی کسی بیماری سے حفاظت ہوئی ہے۔ آپ کسی اچھے ڈاکٹر سے علاج کروائیں۔ آپ ان کی تربیت پر خاص توجہ دیں۔ اس میں کوتاہی نہ کریں۔ حسب توفیق خیرات کردیں۔

مقصد میں کامیابی

خواب:صلوٰۃ الحاجات پڑھنے کے بعد دعاکے دوران نیند کے غلبے میں نظر آیا کہ میں اپنے گھر اور پڑوس کے درمیان دیوار کے ساتھ مع عامل کے موجود ہوں۔ عامل صاحب مجھ سے (دومرتبہ) کہتے ہیں کہ تمہاری شادی اسی جگہ ہوگی۔ اس دوران میں سوچ رہا ہوتا ہوں کہ کیسے ہوگی۔ (جاوید‘ لاہور)
تعبیر:خواب اچھا ہے۔ آپ کا کام بن جائے گا۔ آپ اپنی کوشش جاری رکھیں۔ مقصد میں کامیابی ہوگی۔

مشکلات دور

خواب: میں دیکھتی ہوں کہ ایک اُلو گاؤں والے گھر کی دیوار پر بیٹھا ہے۔ (ہم اب شہر میں رہتےہیں) وہ مجھے دیکھتا ہے میں اسے اڑا دیتی ہوں۔ اس کے بعد میں ایک ٹوکرے میں ایک چیل اور کبوتر کو پیار کرنے اور کھلانے کے بعد بند کردیتی ہوں۔ تھوڑی دیر بعد میں دیکھتی ہوں کہ کبوتراڑ جاتا ہے۔ اس کےبعد منظر بدلتا ہے میں اپنی بہن کے ساتھ سکول میں کھڑی ہوں اس کے بعد اس کی دوست اور اس کی گود میں ایک پیارا سا بچہ بھی ہے میں اسے پیار کرتی ہوں۔ پھر ہم سکول کی سیڑھیاں چڑھتے ہیں وہاں کبوتر نے انڈے دئیے ہیں میں نے دیکھا کہ ایک انڈا ٹوٹ گیا ہے اس کے بعد آنکھ کھل جاتی ہے۔ (صائمہ‘ شیخوپورہ)
تعبیر: خواب تو بہت اچھا ہے۔ آپ کے گھر کی تمام مشکلات دور ہوں گی اور گھر میں خوب خیروبرکت ہوگی۔ آپ تھوڑی احتیاط کریں۔ آپ کے کسی عمل سے نقصان ہوسکتا ہے۔ حسب توفیق صدقہ خیرات کریں تو بہت اچھاہے۔

خوبصورت پودے

خواب: میں اپنے کمرے سے باہر صحن میں آتی ہوں تو وہاں مجھے کیاریاں نظر آتی ہیں وہاں بہت سے پودے ہیں یا کہ ایک ہی پودا ہے یعنی اس کی شاخیں اوپر جاکر مل رہی ہوتی ہیں۔ میں ان پودوں کو دیکھ کر حیران ہوتی ہوں‘ وہ پودے یکدم بڑے ہوگئے اور بہت ہی زیادہ خوبصورت اور سرسبز ہیں۔ میں نے اس سے پہلے کبھی اتنے خوبصورت پودے نہیں دیکھے۔ پھر منظر بدلتا ہے ہم کسی شادی کی تقریب میں چھت پر کھڑے نیچے کی طرف دیکھ رہے ہیں ہمارے وہاں کچھ اور لوگ بھی ہیں۔ وہاں میرا کزن اور میری بڑی بہن بھی ہیں۔ کھڑے کھڑے میرے کزن نے میرے ہاتھ مضبوطی سے تھام لیے۔ میں سوچتی ہوں کہ اگر میری بہن نےد یکھ لیا تو کیا ہوگا پھر یہ سوچتی ہوں کہ اگر میری بہن نے دیکھ لیا تو اس کو پتہ چل جائے گا کہ اس کو مجھ سے کتنی محبت ہے۔ پھر اس کی بڑی بہن میرے ساتھ ہنس ہنس کی باتیں کررہی ہیں ہم سب بہت خوش ہیں۔ (صوفیہ‘ راولپنڈی)
تعبیر:ماشاء اللہ آپ کا خواب آپ دونوں بلکہ دونوں  گھرانوں کے حق میں بہت مبارک ثابت ہوگا۔ آپ روزانہ مغرب کی نماز کے بعد ایک بار سورۂ رحمن پڑھ کر اپنے تمام مقاصد کی دعا کریں۔ انشاء اللہ تعالیٰ ضرور بہتری ہوگی۔ یہ عمل اکتالیس دن تک کریں۔

بڑی آفت

خواب: دیکھا کہ بہت شدید طوفان یا زلزلہ آیا ہے۔ زمین ہل رہی ہے میں اپنے بچوں کے ساتھ کسی اونچے ٹیلے پر ہوں وہ بھی ہل رہا ہے۔ میرے ساتھ اور بھی لوگ ہیں جو ہواؤں میں تیر رہے ہیں یا وہ کسی اور جگہ سے اڑ کر آئے ہیں اور لوگ کہہ رہے ہیں کہ ہم سب کو آخر کار مٹی میں مل جانا ہے‘ ہمیں زمین بلا رہی ہے۔ یہ کہتے ہوئے سب دوڑ رہے ہیں اور جونہی وہ آگے بڑھتے ہیں کوئی بڑا سا مٹی کا تودہ ان کودبا دیتا ہے۔ ان لگوں میں میرے سسر بھی شامل ہیں وہ کہتےہیں چلو بھاگو میں نے اپنے بچوں کے ہاتھ مضبوطی سے تھام رکھے ہیں۔ پھر منظر بدلتا ہے لگتا ہے کوئی قیامت تھی جو گزر گئی تمام لوگ بہت بُری حالتوں میں نظر آتے ہیں۔ (فائزہ،فیصل آباد)
تعبیر: پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے۔ کسی بڑی آفت سے آپ تمام گھروالوں‘ شہر والوں کی حفاظت ہوئی ہے۔ تمام لوگ کثرت سے توبہ استغفار کریں اور نیک اعمال کا اہتمام کریں۔ فجر کی نماز کے بعد روزانہ ایک بار سورۂ مریم پڑھ کر خیروبرکت کی دعا کریں۔

اچھی جگہ شادی ہوگی

خواب: میں نے دیکھا کہ میں اپنی بیٹی کے ساتھ شاپنگ پر گئی ہوں اور ایک ریڈی میڈ گارمنٹ کی دکان سے اپنی بیٹی کیلئے کوئی سوٹ خریدنا چاہتی ہوں مگر وہاں سوٹ لٹکے ہوئے ہیں۔ ان میں ایک سرخ رنگ کا مگر پھیکا سادہ‘ دوسری نیلے رنگ کی بہت گوٹاکناری لگا ہوا اور تیسرا سفید رنگ کا سنہری کام والا۔ تینوں میں سے کوئی بھی مجھے پسند نہیں آئے اور میں اپنی بیٹی سے کہتی ہوں کہ کہیں اور چلتے ہیں اور پھر دکان والے سے پوچھتی ہوں اور سوٹ کب آئیں گے وہ کہتا ہے کہ اب شاید نہ آئیں۔ میں سوچتی ہوں کہ اگر میں نے نہ لیے تو یہ سوٹ کوئی اور نہ خرید لے تو میں وہاں سے ایک سوٹ خریدتی ہوں جو میری بیٹی پر بہت زیادہ خوبصورت لگتا ہے۔ (امبر‘سیالکوٹ)
تعبیر: پریشانی کی بات نہیں ہے۔ آپ کی بیٹی کی بہت اچھی جگہ شادی ہوگی اور بہت خوشی کی زندگی گزرے گی۔ رشتوں کے سلسلے میں جلد بازی نہ کریں۔ مغرب کی نماز کے بعد ایک بار سورۂ مریم پڑھ کر خیروبرکت کی دعا کریں۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 522 reviews.