Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

مراقبہ سے فیض پانے والے

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2014ء

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری میں موجود مراقبہ مسلسل چار سال سے کررہی ہوں۔ اس دوران مجھے بہت سے بزرگوں کی اور مبارک جگہوں کی زیارتیں ہوئیں۔ ابھی پچھلے مہینے کی بات ہے کہ میں عشاء کے بعد مراقبہ کرنے بیٹھی‘ کچھ دیر بعد یوں لگا جیسے ہلکے پیلے رنگ کی روشنی آسمان سے نیچے اتر رہی ہے اور سیدھے میرے سر پر پڑھ رہی ہے اور اس روشنی سے میرا وجود سارے کا سارا بھر گیا ہے اور میرا دل اللہ اللہ کررہا ہے اور وہ روشنی مجھے اپنے ساتھ اوپر آسمان کی طرف اٹھا رہی ہے اور آہستہ آہستہ میں آسمانوں کی حدود تک پہنچ گئی ہوں اور آسمان سے ایک دروازہ کھلتا ہے اور میں اندر داخل ہوجاتی ہوں‘ جیسے ہی میں اندر داخل ہوتی ہوں میرا دنیاوی لباس جو میں نے پہنا ہوتا ہے وہ ختم ہوجاتا ہے اور میں نے خود کو نئے لباس میں پایا ہے۔دیکھتی ہوں کہ میرے بائیں جانب سے چند لڑکیاں آرہی ہیں اور ان کے ہاتھ میں بڑے بڑے تھال ہیں ان پر کچھ سامان سا پڑا ہوا ہے۔ کپڑے اور زیورات ہیں اور وہ مجھے پہنائے گئے اس کے بعد دیکھا کہ بائیں جانب سے ایک تخت لایا گیا وہ بہت ہی عمدہ اور حسین و جمیل جسم کا ہے۔ غالباً شیشے جیسا ہے‘ اس پر بٹھایا گیا ہے اور میرے بیٹھنے کے بعد اس تخت کو اتار کر آگے لے گئیں ہیں‘ میں نے رکنا چاہا ہے تو وہ رک گئیں ہیں اور میںے نیچے پاؤں لگائے ہیں اور کھڑی ہوگئی ہوں اور خود کو دیکھ رہی ہوں اور دیکھ کرحیران ہوں کہ یہ کونسی (ا) ہے‘ میراہ چہرہ ہی اور ہوگیا ہے‘ سرخ و سفید رنگ‘ گلابی سا چہرہ‘ لمبی اورنیلی سی لگ رہی ہوں۔پھر مجھے کچھ یاد نہیں اور میں نیند کی آغوش میں چلی گئی۔ (ا،ر)۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 750 reviews.