Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

وعدہ خلافی!شاندار فیبرکس کی دکان دنوں میں ختم

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2014ء

قبرسے ریت ہٹائی اور اٹھانے والے ایک ساتھی نے دیکھا کہ اُن کے فوت شدہ ساتھی کے سینے پر ایک بطخ نما پرندہ بیٹھا ہے جو اس کے سینے پر چونچ مارتا ہے جس سےا س کا سینہ جل کر سبز رنگ کی شعاعیں نکالتا ہے جس کی بدبو بہت ہی سخت تھی

قبر کے عذاب کا عبرت انگیز واقعہ
(فرال رضا‘لاہور)

کچھ عرصہ قبل لاہور میں ایک لڑکا دبئی کمانے کی غرض سے گیا‘ پاکستان میں آج کے جوانوں کو روزگار میسر ہی نہیں لہٰذا وہ جب دبئی پہنچ گیا تو کچھ مدت کام کرنے کے بعد اسے چار دوست ملے جو پاکستانی تھے۔ انہوں نے باہم مشورہ کیا کہ ایک گھر کرایہ پر لے لیتے ہیں‘ خرچہ بھی کم ہوگا اور کھانا پکانا بھی اپنا ہوگا جس سے کافی بچت ہوگی‘ اس مشورے پر سب نے اتفاق کیا۔ انہوں نے اپنا سارا سامان ایک ہی گھر میں شفٹ کیا‘ طویل عرصے تک اُن کی زندگی بڑی خوش و خرم گزری‘سب شام کو کام سے فارغ ہوکر اُسی گھر میں آتے اور خوب گپ شپ لگتی‘ ٹی وی پر نازیبا پروگرام دیکھے جاتے‘ ہنسی مذاق کرتے اور سوجاتے ۔ صبح اٹھ کر پھر اپنے اپنے کام پر چلے جاتے۔زندگی ایسے ہی خوب عیاشی کے ساتھ گزررہی تھی کہ ایک دن شام کے وقت باتیں کرتے کرتے اُن میں سےایک ساتھی کی طبیعت خراب ہوگئی‘ انہوں نےا ُس کو اٹھایا اور ہسپتال لے گئے۔ کچھ دیر کے بعد ڈاکٹر نے ان کو خبر دی کہ آپ کا ساتھی اس دنیا سے کوچ کر گیا ہے۔ سب اس صدمے سے دوچار ہوئے‘گھر والوں سےر ابطہ کیا‘ لاش واپس منگوانے کے پیسے اُن کے پاس نہ تھے‘جب وہ کچھ انتظامات نہ کرسکے تو انہوں نے کہا کہ آپ اس کو اُدھر ہی دفنا دیں۔ اس کے دوستوں نے کفن‘ دفن غسل دینے کے بعد ایک صحرا میں موجود قبرستان میں اُس کو دفنا دیا۔ جب وہ دفنا کر گھر واپس پہنچے تو زبردست جھٹکا لگا کہ اُن کا کارڈ جو تھا وہ کارڈ جو دبئی میں رہنے پر پولیس والے دیکھتے ہیں جن کے اوپر وہاں رہنے کی اجازت ہوتی۔ دفناتے وقت ایک ساتھی کا قبر میں گرگیا‘ وہ سب وہاں دوبارہ گئے‘ قبرسے ریت ہٹائی اور اٹھانے والے ایک ساتھی نے دیکھا کہ اُن کے فوت شدہ ساتھی کے سینے پر ایک بطخ نما پرندہ بیٹھا ہے جو اس کے سینے پر چونچ مارتا ہے جس سےا س کا سینہ جل کر سبز رنگ کی شعاعیں نکالتا ہے جس کی بدبو بہت ہی سخت تھی جس کا کارڈ گرا تھا وہ دیکھنے لگا کہ کارڈ میرے دوست کے ساتھ پڑا تھا‘ اُس نے جب کارڈ اٹھانا چاہا تو بطخ نماپرندہ نے اُس دوست کے ہاتھ پر چونچ ماری۔ اُس دوست کی زبردست چیخ نکلی اوراُس کاہاتھ وہیں جل کرخاکستر ہوگیا۔ اُس دن کے بعد باقی دوستوں نے گناہوں سے توبہ کی اور صوم صلوٰۃ کے پابند ہوگئے۔ اللہ ہم سب کو عذاب قبر سے بچائے۔ آمین۔

وعدہ خلافی کا انجام
(پوشیدہ‘ لاہور)

محترم قارئین! جب کوئی انسان کسی کا نقصان کرتا ہے تو حقیقت میں وہ اپنے لیے گڑھا کھودتا ہے جس میں وہ خود گرتا ہے اور اپنے آپ کو نقصان دیتا ہے‘ ایک ایسا ہی وعدہ خلافی کا انجام میں بتانے جارہی ہوں۔
میری بیٹی لاہور میں شاپنگ کی غرض سے آئی‘ اس کے دیور کی شادی تھی‘ ہم مقامی مارکیٹ میں ایک بڑی سی فیبرکس کی دکان پر گئے‘ وہاں مختلف لباس دیکھتے رہے‘ وہاں ایک لباس پسند آیا‘ مگر قیمت میں ان بن کے باعث ہم اُٹھ کھڑے ہوئے‘ ابھی نکلنے ہی لگے تھے کہ دکاندار نےا بو کو روک لیا‘ ابو نے مڑ کے دیکھا وہ ایک اچھی پروقار شخصیت کا مالک تھا‘ اس نے کہا میں اس دکان کا مالک ہوں‘ آپ میری دکان سے خالی ہاتھ نہ جائیں‘ آپ یہ لباس پندرہ ہزار میں لے جائیں‘ ابو نے کچھ سوچ کر کہا کہ ٹھیک ہے۔ دکاندار نے کہا ہم یہ لباس آپ کو آرڈر پر بنوادیتے ہیں۔ آپ بیس دن بعد یہ لباس لے جائیں۔ پندرہ ہزار دکاندار کو جمع کروا کر رسید حاصل کرلی۔بیس دن بعد دکان پر اپنا سوٹ لینے گئے تو مزید دس دن میں سوٹ تیار ہوگا پھر مزید پانچ دن‘ پھر تین دن‘ اس طرح دن پہ دن مزید آگے کرتا گیا حتیٰ کہ شادی کا دن آن پہنچا۔ شادی والے دن پھر ہم دکاندار کے پاس گئے اس نے کہا چلو آج شادی ہے۔ آپ یہ معمولی مالیت کا لباس لے جائیں۔ شادی پر گزارہ کرلیں پھر یہ لباس واپس کرکے اپنا آرڈر والا لباس لے جائیں۔ خیر شادی کا دن گزر گیا۔ ان کے پاس لباس لے کے آئے تاکہ ہمیں آرڈر والا لباس مل سکے۔ کہنے لگا: آپ کا فنکشن گزر گیا ہے ہم نے آرڈر کینسل کردیا ہے۔ پیسوں کا مطالبہ کیا تو وہ بھی صاف مکرگیا۔۔۔ مقدمہ درج کرنے کیلئے ہم نے وکیل سے رابطہ کیا‘ وکیل نے کہا ایک لاکھ کی رٹ دائر کریں۔ پھر میں سارے پیسے ان سے نکلوالوں گا۔ ہم نے منع کردیا کہ ہمارا پیسہ جاتا ہے سو جائے لیکن کسی کا پیسہ ہم نہیں لیں گے۔ ایک بار پھر دکان پر گئے‘ مالک نے ڈھٹائی کا‘ بدتمیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رسید ٹکڑے ٹکڑے کردی‘ ہم خاموشی سے لوٹ آئے اور فیصلہ آخرت پر چھوڑ دیا‘ مگر کچھ ظالموں کو خدا نے اسی دنیا میں مزہ چکھانا ہوتا ہے۔ ابھی کچھ عرصہ پہلے اُس مارکیٹ کا چکر لگا۔ کیادیکھتی ہوں فیبرکس کی شاندار بڑی دکان کا بٹوارہ ہوچکا تھا۔ ایک بڑی دکان دو گلیوں کی صورت بنی ہوئی تھی‘ وہ دکان مزید چھوٹی سے چھوٹی ہوتی گئی ہے۔ میں جب بھی وہاں سے گزرتی ہوں تو مجھے اس دکان کو دیکھ کر عبرت ہوتی ہے کہ اب وہ دکان آدھے سے زیادہ خالی ہوچکی ہے۔ سوچتی ہوں کسی کا ناحق مال کھا کے آخرت کا نقصان تو کیا ہی ہے اس دنیا میں بھی کیا فائدہ حاصل کرلیا۔ خدا نے ان کوپکڑ لیا۔ وعدہ خلافی کا مظاہرہ کرکے اپنے شاندار کاروبار کو زوال دے دیا۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 776 reviews.