چار کا عدد بہت پیارا عدد ہے۔لفظ اللہ جو اللہ تعالیٰ کا ذاتی نام ہے اس میں چار حروف ہیں۔ آقا کریم ﷺ کا ذاتی نام’’محمد‘‘ ہے اس میں چار حروف ہیں۔ ’’محمدﷺ‘‘ قرآن پاک میں چار بار آتا ہے۔فرشتوں کے سردار چار حضرت جبرائیل علیہ السلام ‘ حضرت میکائیل علیہ السلام‘ حضرت اسرافیل علیہ السلام‘ حضرت عزرائیل علیہ السلام۔ آسمانی کتابیں چار زبور‘ تورات‘ انجیل‘ قرآن پاک۔ خلفائے راشدین چار حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ‘ حضرت عمرفاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ‘ حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ‘حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ‘حضور نبی اکرم ﷺ کی صاحبزادیاں بھی چار حضرت زینب رضی اللہ تعالیٰ عنہا‘ حضرت رقیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا‘ حضرت ام کلثوم رضی اللہ تعالیٰ عنہا اور حضرت فاطمۃ الزہراء رضی اللہ تعالیٰ عنہا۔ امام بھی چار امام مالک‘ امام ابوحنیفہ‘ امام شافعی اور امام مالک رحمۃ اللہ علیہم اجمعین۔ انسان کا خمیر بھی چار چیزوں سے مل کر بنا ہے۔ مٹی‘ آگ‘ ہوا اور پانی۔ (امیرالنساء‘ اٹک)۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں