Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

عبقری نے اندھیروں سے نکال دیا

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2014ء

محترم حکیم صاحب! میں دس بارہ ماہ سے عبقری کا ساتھی ہوں‘ عبقری نے مجھے جو کچھ دیا میں اُسے بیان کرنے سے قاصر ہوں
(علی اکبر‘ بہاولپور)

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! دعا ہے (اُس پاک ذات سے جس کے قبضہ و قدرت میں ہم سب کی جان ہے) کہ آپ ہمیشہ ہنستے مسکراتے رہو‘ خدا آپ کی عمر دراز کرے‘ اللہ رب العزت آپ کی زندگی میں کوئی غم نہ لائے۔ (آمین)
محترم حکیم صاحب! میں دس بارہ ماہ سے عبقری کا ساتھی ہوں‘ عبقری نے مجھے جو کچھ دیا میں اُسے بیان کرنے سے قاصر ہوں‘ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ آج میں عبقری کی وجہ سے پانچ وقت کی نماز کا پابند بن گیا ہوں‘ عبقری نے میری تمام بُری عادات سے چھٹکارا دلا دیا۔ میں اللہ تعالیٰ کی ذات کا شکرگزار ہوں کہ جس نے مجھے اندھیروں سے نکال کر روشنی کی طرف گامزن کردیا۔

عبقری نے زندگی بدل دی
(منظورالٰہی پراچہ‘ منڈی بہاؤالدین)

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں گزشتہ بیس سال سے انگلش زبان اور لٹریچر پڑھا رہا ہوں‘ سینکڑوں کی تعداد میں لڑکے لڑکیوں کو پڑھا چکا ہوں اور آج کل بھی اسی دھندے سے وابستہ ہوں‘ والدہ محترمہ کی بیماری اور پھر ان کی وفات نے زندگی کا رخ بدل دیا کسی اللہ والے نے ہاتھوں میں عبقری تھمایا تو ایسی روحانی خوشی ملی کہ بیان سے باہر۔۔۔ بہت فائدہ ہوا دل جو کسی طور راحت نہ پاتا تھا۔ عبقری میں چھپنے والے اذکار نے ایک سکون کی دنیا کھول دی‘ اب ماشاء اللہ کوئی گھڑی ایسی نہیں جس میں زبان ذکر سے خالی ہو۔ پھر آپ کے بیانات سنے‘ آپ کی کتاب ’’مجھے شفاء کیسے ملی؟‘‘ کا مطالعہ کیا‘ بس کچھ نہ پوچھیں کیسے کیسے الجھے مسائل حل ہوئے۔ پھر میں نے ان اذکارو وظائف کو پھیلانا شروع کردیا اپنے سٹوڈنٹس اور جاننے والوں میں ان کو چلایا۔ امریکہ‘ دیگر عرب ممالک میں بھی آپ کا‘ عبقری کا اور آپ کے وظائف کا تعارف کروایا۔ اب کوئی دن ایسا نہیں جب کوئی نہ کوئی بندہ مجھ سے رابطہ نہ کرتا ہو سبھی کو کہتا ہوں کہ عبقری پڑھا کرو۔ کہاں انگلش ناول‘ ڈرامے پڑھانے والا اور کہاں عبقری کی دعوت۔۔۔ بس اللہ کا کرم ہے کہ اس نے اس قابل بنادیا۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 784 reviews.