Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

قارئین کی خصوصی اور آزمودہ تحریریں

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2014ء

اعمال کی برکت
(ام احمدحسن‘ ڈیرہ غازیخان)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم!ہم آپ کا رسالہ چند مہینوں سے پڑھ رہے ہیں۔ میری امی کو شوگر ہے‘ ایڑی پر پرانا ناسور نکلا اور ٹخنے تک پھیل گیا اور پاؤں کٹنے کا خطرہ ہوگیا اور ڈاکٹروں نے بھی پاؤں کاٹنے کی تجویز دی مگر ابو نہ مانے ہمیں بہت دکھ ہوا امی کو کہا کہ آپ سورۂ طلاق ایک دن میں تین مرتبہ پڑھ کر اپنے پاؤں پر پھونک ماریں‘  انہوں نے ایسا ہی کیا اور اللہ کا کرم ہوا اور زخم بھر گیا اور پاؤں کٹنے کا خطرہ ٹل گیا۔ کمزوری کیلئے آپ نے مجھے اکسیرالبدن اور جوہرشفاء مدینہ چھ چھ ڈبیاں استعمال کرنے کو کہا تھا۔ میں نے وہ استعمال کیں‘ الحمدللہ !میرے ہاتھ‘ منہ اور جسم پر اچھا خاصا فرق پڑا ہے ہر کوئی دیکھ کر کہتا ہے اب ’’خاص‘‘ ہوگئی ہو پہلے تو بالکل ’’مردہ‘‘ لگتی تھی۔
ہمارے مکان کی تعمیر کیلئے بالکل بھی سرمایہ نہیں تھا میں نے کئی مہینوں تک روزانہ سورۂ مزمل گیارہ مرتبہیَامُغْنِیُ اول  گیارہ سو گیارہ مرتبہ اول و آخر گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھتی ہوں‘ اللہ نے غیب سے سبب بنایا تو آناً فاناً میرے دو کمرے بن گئے ہیں‘ پیسے اتنے نہ تھے اس لیے باقی تعمیر روک دی‘ اب تو کوئی کہتا ہے کہ سیمنٹ سو یا پچاس بوری چاہیے‘ لے جائیں جب جی چاہے پیسے دے دینا اور دروازے پر کھڑے ہو کر کہتے ہیں لیکن میرا شوہر کسی کا احسان نہیں لیتا اور میری سہیلی نے کہا کہ میرا بھائی مستری ہے اور ترکھان دروازے والے بھی اپنے ہیں تم کہتی نہیں‘ مجھے کہہ کر تو دیکھو۔۔۔! لیکن میرے شوہر نہیں مانتے وہ کہتے ہیں جب بھی سبب بنے گا خود اپنے پیسے سے بنوائیں گے۔ در ج ذیل واقعہ میری بہن کا ہے۔

بے گھر کو گھر کیسے ملا؟
محترم حکیم صاحب السلام علیکم!سدا سکھی اور تاحیات سلامت رہیں۔ مجھے میرے مکان سے میری نندو ساس نے دھکے دے کر نکال دیا‘ گھر سے نکلتے وقت

 اِنَّا لِلہِ وَاِنَّااِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ اَللّٰھُمَّ اَجِرْنِیْ فِیْ مُصِیْبَتِیْ وَ اَخْلِفْ لِیْ  خَیْراًمِنْھَاپڑھ کے گھر سے روتی ہوئی نکلی‘ گھر میں سب تماشہ دیکھ رہے تھے کہ یہ ساری زندگی ایسے ہی رہے گی‘ اسے کبھی مکان نصیب نہ ہوگا۔ دو تین مرلے کا مکان تھا۔ میں نے امی  کے گھر جاکرغم کی اس گھڑی میں دو رکعت نفل شکرانہ کے ادا کیے ‘ میری کزن نے بھی مجھے یہی کہا کہ روؤ مت بلکہ شکرانہ کے نوافل ادا کرو‘ اللہ کرم کرے گا۔ مغرب کی نماز کا وقت تھا‘ مغرب کی نماز ادا کی ساتھ ہی اللہ سے رو رو کر دعا کی۔ کچھ دن امی کے گھر رہی اور درج ذیل وظیفہ پڑھتی رہی۔

وَلَقَدْ مَکَّنّٰکُمْ فِی الْاَرْضِ وَجَعَلْنَا لَکُمْ فِیْہَا مَعٰیِشَ  قَلِیْلًا مَّا تَشْکُرُوْنَ ﴿الاعراف۱۰)۔یہ وظیفہ میں نے 151 مرتبہ روزانہ پڑھنا شروع کیا‘ چار دن کے بعد آثار مکان ہونا شروع ہوگئے‘ اللہ نے اپنی رحمت سے 12 مرلے کا مکان دے دیا‘ ہرکوئی حیران و پریشان‘ پہلے تو شوہر نے کہا کہ پیسے نہیں ہیں‘ پھر وظیفے کی بدولت بھائی نے سعودیہ سے کہا کہ مکان شروع کرو پیسے میں دیتا ہوں‘ کچھ امی نے دئیے‘ کچھ شوہر کے دوستوں نے اسے دئیے‘ اگر پیسے کم ہوجاتے تو درود تنجینا کی تسبیح اٹھا لیتی اور ورد شروع کردیتی‘ پیسے کا انتظام ہوجاتا تھا۔ اب اپنے گھرمیں خوش باش ہوں‘ صحت پہلے مُردوں کی طرح تھی اب صحت مند ہوتی جارہی ہوں‘ اللہ تعالیٰ پڑھے ہوئے وظیفے کبھی رائیگاں نہیں کرتا اگر دل میں امید ہو کہ اللہ یہ وظیفہ کرنے سے مراد ضرور پوری کرے گا۔

نایاب نسخہ !جس نے آزمایا کامیاب پایا
(محمد عثمان چغتائی)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں آج قارئین کو ایک ایسا کامیاب نسخہ دے رہا ہوں کہ جسے جب بھی آزمایا جائے اللہ کی عطا سے شفاء نصیب ہوگی۔
ھوالشافی: سبز الائچی انڈین ایک چھٹانک‘ سفید موصلی انڈین آدھی چھٹانک‘ کالی موصلی انڈین آدھی چھٹانک‘ سالم مصری انڈین آدھی چھٹانک۔ ان چار چیزوں کو لکھی گئی مقدار کے مطابق اکٹھی پیس لیں اور اتنا پیسنا ہے کہ پاؤڈر بن جائے (یاد رہے کہ گرینڈ نہیں کرنا) پاؤڈر بنا کر کوئی صاف مخمل کا کپڑا لے کر اس پاؤڈر کو کپڑچھان کرلینا ہے اب جو مقدار نکلے گی وہ اصل دوا ہے۔ اب روزانہ صبح نہار منہ آدھی چمچ چائے والی گرم دودھ کے گلاس کے ساتھ منہ میں پھکا مار کر دودھ کےساتھ نگل لیں اور یاد رہے یہ دوا سات دن بلاناغہ کھانی ہے اور اس کے بعد سات دن ناغہ کرنا ہے اور کل تین بار کھانی ہے اور بیچ میں تین بار ناغہ کرنا ہے۔
لاجواب فوائد: جن مردوں کو احتلام کی شکایت ہو یا جو مرد یا نوجوان غلط کاریاں کرکرکے ختم ہوچکے ہوں‘ جن کا مادہ پتلا ہوچکا ہویا جن کے مادہ کے اندر تولیدی جراثیم بالکل سست ہوچکے ہوں ‘ اس کے ساتھ ساتھ ہر طرح کی جسمانی گرمی‘ مثانے کی گرمی‘ پیشاب میں جلن‘ جگر کی گرمی     ،ایل۔ایف ۔ٹی ۔کا بڑھ جانا‘ آنکھوں پیلا ہوجانا‘ پیشاب کے بعد قطرےا ٓنا‘ عضو خاص کا ٹیڑھا پن۔۔۔ یہ سب کچھ اللہ کی عطا سے بالکل ٹھیک ہوجاتا ہے۔ لیکن قارئین ایک خاص بات یہ کہ چونکہ یہ دوائی بہت ٹھنڈی ہے‘ اتنی ٹھنڈی ہے کہ بیان سے باہر ہے۔ اس لیےکوئی شخص یہ نہ سمجھے کہ میں لگاتار بغیر ناغہ کیے پورا مہینہ کھالوں‘ اس طرح وہ بہت نقصان اٹھائے گا اور عضو خاص پر بہت بُرا اثر پڑے گا۔ بہتر یہ ہے کہ سات دن کھائے اور اگلے سات دن ناغہ ہو‘ پھر سات دن کھائے اور اگلے سات دن ناغہ پھر سات دن کھائے اور پھر ختم۔۔۔ اس سے آگے مت کھائے۔ اس طرح کھانے سے جسم اعتدال میں رہے گا اور ہر طرح کی جسمانی خونی گرمی ختم ہوجائے گی۔ قارئین! ایک اور خاص بات جن نوجوان مردوں کو عضو خاص میں مسائل ہوتے ہیں مثلاً ٹیڑھا پن اور مردانہ کمزوری وہ اس دوائی کے ساتھ خالص دیسی گھی کھائیں ( لیکن دیسی گھی دوپہر ڈھلے کے بعد ایک گلاس گرم دودھ میں ایک چمچ ڈال کر پینا ہے) تو اتنا فائدہ ہوگا کہ بیان سے باہر ہے اور عام طور پر بھی اس دوائی کے ساتھ کھانے میں دیسی گھی تھوڑا بہت لازمی ہے کیونکہ یہ دوائی بہت ٹھنڈی ہے اور دیسی گھی کھانے سے دوائی کا اثر اچھے طریقے سے ہوگا۔

میرے آزمائے وظیفہ جات
(ثمینہ رانی‘ جہانیاں)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری کا رسالہ بہت شوق سے پڑھتی ہوں اور یہ رسالہ بہت اچھا ہے۔ اللہ کرے عبقری رسالہ دن دگنی رات چوگنی ترقی کرے۔ آمین! میں کچھ دعائیں لکھ رہی ہوں تاکہ کسی کا بھلا ہو۔

امتحان میں کامیابی
 سو مرتبہ آیت کریمہ اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھیں‘ بدھ والے دن کسی نماز کے بعد یہ وظیفہ شروع کریں اور اکیس روز تک روزانہ پڑھیں اور دعا مانگیں۔ پندرہ روز کے بعد کچھ صدقہ حسب توفیق کسی محتاج کو دے دیں۔
وظیفہ نمبر 2: عشاء کی نماز کے بعد تین سو بار یَااُوْلِی الْاَلْبَابْ پڑھ کر امتحان میں شاندار نمبروں سے کامیاب ہونے کی دعا کریں اور جب تک امتحان کا نتیجہ نہ آئے اس عمل کو جاری رکھیں۔ انشاء اللہ کامیابی ہوگی۔

بدنامی سے بچنے کا عمدہ نسخہ
اگر کوئی کسی کو بدنام کرنے پر تُلا ہے اور بدنام ہونے کا خطرہ ہوتو وہ اس آیت کو صبح و شام اکتالیس مرتبہ پڑھ کر اپنے اوپر پھونک لیا کرے۔

وَلَا یَحْزُنْکَ قَوْلُہُمْ ۘ اِنَّ الْعِزَّۃَ لِلہِ جَمِیْعًا ہُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ(یونس65)۔

طالب اولاد کیلئے مجرب عمل
اگر آپ اولاد سے محروم ہیں تو آپ سورۂ مائدہ کی آیت نمبر سترہ ‘ روزانہ تین سو دفعہ کسی میٹھی چیز پر دم کرکے آدھی خاوند اورآدھی بیوی کھائے‘یہ عمل اکتالیس دن تک جاری رکھیں۔ انشاء اللہ اولاد ہوگی۔

خاوند کو راہ راست پر لانے کا نسخہ
اگر کسی کا خاوند دوسری عورت سے ناجائز تعلق رکھتا ہو یا حرام کی کمائی گھر لاتا ہو تو اسے باز رکھنے کیلئے گیارہ دن تک 141 مرتبہ سورۂ مائدہ کی آیت نمبر 100 کو کسی کھانے کی چیز پر پڑھ کر دم کرکے کھلائیں۔ انشاء اللہ کامیابی ہوگی۔


 دردگردہ اور پتھری دونوں ختم
(مسز سید شبیر بخاری‘ تلہ گنگ)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس چند نسخہ جات ہیں یقیناً قارئین اس سے بھرپور استفادہ کریں گے۔ عبقری میں نسخہ جات انتہائی مصروفیت کے باوجود اس لیے بھیج رہی ہوں کہ عبقری میرا محسن ہے اور میں نے عہد کیا ہوا ہے کہ میں اس کو ضرور کچھ نہ کچھ فائدہ بخش مواد مہیا کرکے خدمت خلق کروں گی۔
درد گردہ اور پتھری کا علاج: پتھری‘ ریت یا گیس کی تکلیف کیلئے کئی بار کا آزمایا ہوا نسخہ ہے۔ ھوالشافی: سونٹھ‘ سونف‘ نوشادر‘ کالانمک‘ کالی مرچ اور رائی یہ چھ چیزیں ہیں ہم وزن لینی ہیں۔ ایک ایک چھٹانک لے کر باریک پیس لیں۔ صبح و شام چھوٹی چمچ پانی کے ہمراہ لے لیں۔ پانی زیادہ پینا ہے۔ پتھری‘ ریت جو بھی گردہ میں ہوں گی خارج ہوجائیں گی۔ ایک دفعہ میرے ایک عزیز جن کو گردہ میں پتھری تھی‘ ڈاکٹر نےآپریشن کی تاریخ دی‘ اس دوران یہ پھکی ان کو دی گئی اور جب آپریشن کیلئے گئے تو گردہ میں پتھری بالکل نہ تھی‘ ڈاکٹرز حیران تھے یہ سب اس پھکی کا کرشمہ تھا‘ ویسے بھی چاول یا دیگر کوئی بادی اشیاء کھالیں یہ پھکی ضرور ایک چھوٹی چمچ کھالیتے ہیں آسانی سے غذا ہضم ہوجاتی ہے۔
دمہ اور بلغمی کھانسی کیلئے جَو کانسخہ:ھوالشافی: جَو ایک پیالی لے کر مٹی کی چھوٹی سی ہانڈی میں بہت آہستہ آنچ پر رکھ کر بھونیں‘ جَو میں چمچ کبھی کبھار اوپر نیچے کرتی رہیں جَو جب کالے ہوجائیں مگر دبانے سے راکھ نہ بنیں۔ سیاہ کالے ہوں تو اتار لیں‘ ٹھنڈے ہونے پر پیس لیں۔ جتنا جَو کا آٹا بنا ہے اتنی ہی مصری پیس کر شامل کرلیں۔ صبح نہار پیٹ نیم گرم پانی کے ساتھ ایک چمچ بھرکھالیں۔ گلے میں رکی ہوئی بلغم نیچے ہوجائے گی یا آہستہ آہستہ خارج ہوجائے گی۔ مجھے خود بھی یا گھر والوں کو دمہ یا بلغم کی تکلیف ہو یہی استعمال کرتے ہیں۔ اس کے لیے دوائی کو نیم گرم پانی سے ہی ضرور لینا ہے۔ میرے بھانجے کو پندرہ سال سے دمہ کی تکلیف تھی وہ کسی دوسرے شہر میں رہتا تھا۔ اچانک جب ملاقات ہوئی یہی نسخہ استعمال کیا تو بہت ہی فائدہ ہوا۔ اب چاول تک کھاتا ہے اور مجھے دعائیں دیتا ہے کہ خالہ پہلے کیوں نہ آپ نے یہ نسخہ بتایا۔

اللہ تعالیٰ اور رسولﷺ کی لعنت کے مستحق لوگ
(م۔ا)
ایک حدیث میں رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے کہ چھ آدمی ایسے ہیں جن پر میں نے لعنت بھیجی ہے اور اللہ تعالیٰ نے بھی ان پر لعنت کی ہے اور ہر نبی مستجاب الدعوات ہوتا ہے وہ چھ آدمی یہ ہیں:۔1۔ اللہ کی کتاب سے زیادتی کرنے والا۔ 2۔ وہ شخص جو جبرو قہر سے اقتدار حاصل کرے‘ ا ور اس آدمی کو عزت دے جس کو اللہ نے ذلیل کیا ہو اور جس کو اللہ نے عزت عطا کی ہو اس کو ذلیل کرے۔ 3۔ اللہ کی تقدیر کو جھٹلانے والا۔ 4۔اللہ کی حرام کردہ چیزوں کو حلال سمجھنے والا۔ 5۔میری امت میں وہ آدمی جو محرمات کو حلال کرنے والا ہو۔ 6۔ اور میری سنت کو چھوڑنے والا۔ (رواہ البیہقی فی المد خل بحوالہ مشکوٰۃ)۔
ایک اور حدیث  کا مفہوم ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا :جو کوئی نامحرم پر بدنظر ڈالے اور جس کے اوپر نظر ڈالی جائے (بشرطیکہ جس پر بُری نظر پڑی ہے اس کے ارادہ اورخواہش کو اس میں دخل نہ ہو کہ اُسے غیرمحرم دیکھے) دونوں پر اللہ تعالیٰ نے لعنت فرمائی ہے۔حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ایسے مرد پر لعنت کی ہے جو عورت کا لباس پہنے اور ایسی عورت پر لعنت کی جو مرد کا لباس پہنے۔ (مشکوٰۃ)۔
 حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے کسی نے عرض کیا ایک عورت (مردانہ) جوتا پہنتی ہے۔ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے فرمایا کہ اللہ کے رسول ﷺ نے ایسی عورت پر لعنت فرمائی ہے جو مردوں کے طور طریق اختیار کرے۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے روایت ہے رسول اللہ ﷺ نے لعنت کی ہے ان مردوں پر جو عورتوں کی طرح شکل و صورت بنا کر ہیجڑے بنیں اور لعنت کی ان عورتوں پر جو شکل و صورت میں مردانہ پن اختیار کریں اور ارشاد فرمایا کہ ان کو اپنے گھروں سے نکال دو۔بخاری شریف میں ہے کہ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے فرمایا کہ اللہ کی لعنت ہو گودنے والیوں پر اور گودوانے والیوں پر اور ابرو (یعنی بھوؤں کے بال) چنتی ہیں تاکہ بھویں باریک ہوجائیں اور خدا کی لعنت ہو ان عورتوں پر جو حسن کیلئے دانتوں کے درمیان کشادگی کرتی ہیں جو اللہ کی خلقت کو بدلنے والی ہیں۔ 

(معارف القرآن جلد ۲ صفحہ ۴۳۵)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 787 reviews.