Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

عزت نفس کے خیال کی اہمیت

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2014ء

ان سے سوال کیا گیا کہ آپ نماز کس طرح پڑھتے ہیں؟ حضرت حاتم اصم رحمۃ اللہ علیہ نے بتایا کہ اذان ہوتی ہے تو بڑی عظمت سے احکم الحاکمین کی منادی سمجھ کر اذان سنتا ہوں‘ عاجز بندے کی طرح اس کا جواب دیتا ہوں‘ نیت کے استحضار کے ساتھ وضو کرتا ہوں کہ احکم الحاکمین کے حضور جانے کیلئے پاکی حاصل کرنے کی غرض سے وضو کررہا ہوں اور خیال کرتا ہوں کہ پانی کے ہر قطرے کے ساتھ میرے گناہ زائل ہورہے ہیں‘ بہت مرعوبیت کے ساتھ مسجد کی طرف جاتا ہوں کہ بڑے دربار شاہی میں ایک عاجز غلام کو رسائی حاصل ہورہی ہے‘ نماز کیلئے کھڑا ہوتا ہوں تو یہ سمجھتا ہوں کہ موت کا فرشتہ میرے سر کےپیچھے روح قبض کرنے کیلئے تیار ہے‘ داہنی طرف میرے جنت اور بائیں طرف دوزخ ہے‘ میں پل صراط پر کھڑا ہوں اور احکم الحاکمین کے سامنے زندگی کی آخری نماز ادا کررہا ہوں‘ بڑے وقار کے ساتھ اللہ کو سنانے کیلئے غور کے ساتھ تلاوت کرتا ہوں اور وقار کے ساتھ رکوع سجدہ کرتا ہوں‘ الحمدللہ! اسی طرح خشوع وخضوع کے ساتھ نماز ادا کرنے کی کوشش کرتا ہوں‘ سلام پھیر کر منہ پر ہاتھ رکھ لیتا ہوں کہ میری گندی نماز‘ گندے کپڑے میں لپیٹ کر منہ پر نہ مار دی جائے۔ سائل نے پوچھا: یہ کیفیت آپ کو کس طرح نصیب ہوئی؟ حضرت فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کی رحمت کو جوش آیا‘ ایک ضعیفہ میرے پاس دعا کی درخواست کیلئے آئیں تو اچانک ان کی ریح خارج ہوگئی‘ کسی مرد کے سامنے ریح کی آواز سے وہ بہت شرمندہ ہوئیں‘ انہوں نے دعا کی درخواست کی تو میں نے ان کی شرمندگی دور کرنے کیلئے کہا: بی بی ذرا زور سے بولو‘ وہ عورت خوش ہوگئی کہ چلو اچھا ہوا حضرت تو بہرے ہیں‘ میری ریح کی آواز نہیں سنی۔
مجھے خیال ہوا کہ اے حاتم تم بہرے نہیں ہو اور تم نے اپنے کو بہرا ظاہر کیا۔ یہ جھوٹ ہے۔ میں نے دو رکعت صلوٰۃ التوبہ پڑھی اور دعا کی۔یاالٰہی! میں نے آپ کی ایک بندی کی شرمندگی دور کرنے کیلئے اپنے کو بہرہ ظاہر کیا‘ میرے مولیٰ میدان محشر میں میرا حشر جھوٹوں کے ساتھ نہ فرمائیو! میری قوت سماعت جاتی رہی‘ اوراصم (بہرا) میرے نام کا جز بن گیا اور میں دنیا میں حاتم اصم مشہور ہوگیا۔ رات کو سویا تو حضور ﷺ کی زیارت ہوئی‘ ارشاد فرمایا کہ حاتم تم نے اللہ کی ایک بندی کی شرمندگی دور کرنے کیلئے اپنے کو بہرا ظاہر کیا‘ اللہ کو اس ادا پر اتنا پیار آیا کہ آج دنیا میں جتنے لوگ چلتے پھرتے ہیں تم سے زیادہ کوئی محبوب نہیں‘ آنکھ کھلی تو میری دنیا بدل گئی تھی‘ اس کے بعد جو چیزیں مجھے عطا ہوئیں‘ ان میں سے ایک یہ ہے کہ تیس سال سے اس کیفیت کے ساتھ نماز کی توفیق ہورہی ہے۔اللہ کی ایک بندی کی شرمندگی دور کرنے پر جب حضرت حاتم اصم کو اولیاء کا سردار بنایا جاسکتا ہے تو اپنے کسی قول یا فعل سے اللہ کے کسی بندہ کو شرمندہ کرنا بھی آدمی کو اسفل السافلین کے درجہ تک گرا سکتا ہے۔
کاش! ہم اس سلسلہ میں حساس ہوکر زندگی گزاریں۔!!!۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 799 reviews.