محترم حکیم صاحب السلام علیکم!آپ کا رسالہ میں اور میری بیٹیاں بہت شوق سے پڑھتی ہیں۔ میری دونوں بیٹیاں تقریباً ایک سال سے رسالہ میں موجود مراقبہ کررہی ہیں۔پہلے چھ ماہ تو انہیں سخت مایوسی ہوئی مگر انہوں نے ہمت نہیں ہاری اب الحمدللہ انہیں مختلف مقدس مقامات اور بڑے بڑے اللہ والوں کی زیارتیں ہورہی ہیں۔ پچھلے دنوں عشاء کے بعد میری بڑی بیٹی نے مراقبہ کیا اور اس کی کچھ کیفیات اس طرح بتائیں:۔میں ایک قبر میں ہوں اور اس میں سیڑھی ہے اور وہ سیڑھی اوپر چڑھتی ہے میں اوپر آسمان پر چلی جاتی ہوں‘ وہاں ایسے احساس ہوتا ہے کہ میرے سامنے اللہ رب العزت کی ذات اقدس ہے تو میں تمام مشکلات کے خاتمہ کیلئے دعا کرتی ہوں پھر مجھے ایک نوردکھائی دیتا ہے اور ساتھ یہ محسوس ہوا کہ میں بادلوں میں ہوں اور میں نے سفید رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔پھر نامعلوم میں کب سوئی اور تہجد کے وقت میری آنکھ کھل گئی۔ (ع،لاہور)۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں