Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

کم وقت میں بنائیے جاندار سحری و افطاری

ماہنامہ عبقری - جون 2014ء

افطاری میں آڑو اور آلو بخارے کا سکوائش بنائیں۔ ایک پاؤ آلو بخارا لیں اور ایک پاؤ آڑو دھو کر باریک قاشیں بنالیں گٹھلی نکال دیں۔ ایک پاؤ چینی‘ آدھا چمچ نمک ڈالیں۔ چینی میں دو گلاس پانی ڈال کر آلو بخارا اور آڑو ڈال کر دو منٹ شیک کریں۔

رمضان کی آمد آمد ہے‘ اللہ کی رحمتوں کا نزول ہونے والا ہے‘ آنے والے ہفتوں‘ دنوں اور لمحوں کا حساب رکھنا ہے‘ سب سے پہلے اپنے وقت کو بچانا ہے۔ وقت کی سب سے بڑی قیمت ہے‘ ایک وقت میں کم از کم چار کام کریں‘ گھرداری اور گھر کاکام ایسا ہے اگر کام سمیٹا جائے تو آرام کا وقت عبادت کا وقت مل جاتاہے‘ جونہی سو کر اٹھیں اپنا بستر تکیہ چارپائی سمیٹ دیں۔ لاحول مکمل پڑھتی ہوئی واش روم میں جائیں‘ سحر کا وقت ہے‘ سحر کھانے سے قبل نوافل کا اہتمام کریں‘ اکثر گھروں میں دیکھا گیا ہے رمضان کی تیاری میں صرف کھانے کا اہتمام ہوتا ہے‘ اس کی تفصیل میں جانا نہیں چاہتی۔ شعبان میں عید کی تیاری مکمل رکھیں۔ بازار نہ جائیں‘ رمضان کے آخری عشرے میں اکثر بہنیں گھر کی وائٹ واش کرواتی ہیں جو کہ بے حد تھکا دینے والا کام ہے۔ بیڈشیٹ کی تیاری‘ نئی کراکری کی خریداری۔۔۔ یہ کبھی نہ کریں۔ تمام کام ختم کرکے کثرت سے اللہ کا ذکر کریں۔ رمضان کا آخری عشرہ ہوتا ہے اور عزیز واقارب کی افطار پارٹیاں کی جاتی ہیں‘ یہ بے حد تھکا دینے والا کام ہے۔ جوا فراد دوسروں کے گھر افطاری کرنے جاتےہیں وہ ا فطاری کے ساتھ دل لگا کر غیبت بھی کرتے ہیں۔ یوں آخری عشرہ جو کہ ہمارا مہمان ہے اور ہم اس کے میزبان ہیں۔ ہم مہمان کے ساتھ کیسا سلوک کرتے ہیں؟ ہم اپنے گھروں میں اپنے مہمان رمضان سے کس بے رخی سے پیش آتے ہیں‘ بڑی فراخی کے ساتھ غیبت اور پڑھنے کیلئے حیا سوز رسائل لے کر آتے ہیں‘ ٹی وی دیکھتے ہیں‘ کمپیوٹر پر وقت لگادیتے ہیں‘ کوئی سہیلی مل جائے تو تمام گفتگو کا موضوع نئے فیشن‘ نئے لباس اور بہترین موضوع غیبت ہے۔ اپنے مہمان سےلاپرواہی مت کریں‘ اس مہمان سے پیار کریں۔ رمضان ہم سب کے پاس آیا ہے‘ اس کو زیادہ سے زیادہ وقت دیں۔ رمضان میں ہماری بہنیں ظہر پڑھ کر کچن میں افطاری بنانے چلی جاتی ہیں اور غالباً مغرب وہاں ہی ہوجاتی ہے۔ سموسے‘ پکوڑے پھلوں کی چاٹ‘ اقسام کے مشروبات تیار کرتی ہیں۔ روزہ رکھنے کا ہرگز یہ مقصد نہیں ہے۔ ایک بات پر غور کیجئے ہمارے نبی کریم ﷺ نے افطاری میں کبھی سموسے پکوڑے یا انواع واقسام کے کھانے اور طرح طرح کے مشروبات استعمال کیے؟ ایسا ہرگز نہیں ہے تو آئیے ہم بھی کھجور سے یا کھجور کےشربت سے روزہ افطار کریں۔ کھجور کا شربت بنائیں ایک پاؤ کھجور گٹھلی نکال کر ایک گلاس پانی میں بھگو دیں۔ چینی میں ایک گلاس پانی ڈال کر شیک کریں‘چینی ڈال کرایک جگ بنالیں۔ ستو کا شربت گڑ ڈال کر بنائیں۔ وہ افطاری میں پئیں‘ ستو کا شربت آپ کی بے شمار بیماریاں ختم کرے گا۔ پیاس بجھانے کا اور بیماریاں ختم کرنے کا ایک مشروب لکھ رہی ہوں۔ اگر شوگر کے مریض یہ مشروب نمک اور چاٹ مصالحہ ڈال کر پی لیں تو ایک ماہ میں ان کی شوگر ختم ہوجائے گی۔ لوکی ایک کلو لے کر اس کو پتیلے میں ڈال کر اس میں دو کلو پانی ڈال کر پتیلے کو چولہے پرہلکی آنچ کرکے رکھی دیں۔ جب پانی ڈیڑھ کلو رہ جائے تو اس کو چولہے سے اتار کر ٹھنڈا کرلیں۔ پھر فریزر میں رکھ دیں۔ جتنا لوکی کا پانی ہے اتنا ہی سادہ پانی ڈال کر اس کا سکوائش بنالیں۔ حسب پسند جو بھی سکوائش بنائیں۔ لیکن شوگر کے مریض چاٹ مصالحہ یا نمک ملا کر پئیں۔
سحری اور افطاری دونوں میں استعمال کریں‘ شوگر کے مریض نارمل ہوجائیں گے۔ روزے بھی بہت آسانی سے رکھیں گے۔افطاری میں آڑو اور آلو بخارے کا سکوائش بنائیں۔ ایک پاؤ آلو بخارا لیں اور ایک پاؤ آڑو دھو کر باریک قاشیں بنالیں گٹھلی نکال دیں۔ ایک پاؤ چینی‘ آدھا چمچ نمک ڈالیں۔ شکر میں دو گلاس پانی ڈال کر آلو بخارا اور آڑو ڈال کر دو منٹ شیک کریں۔ مزید چار گلاس پانی ڈالیں۔ ایک جگ سکوائش تیار ہے۔ جتنے چاہیں جگ بنائیں۔ افطاری میں بہت ہلکی غذا کھائیں۔ چپاتیاں پکائیں تو ہمیشہ خشکی لگانے کیلئے آٹے کی بجائے میدہ استعمال کریں۔ میدہ لگانے سے روٹی بے حد نرم اور سفید ہوتی ہے۔ ظہر پڑھ کر کھانا پکالیجئے۔ جب میدہ کی خشکی استعمال کریں گی تو دسترخوان بچھا لیں اور روٹیاں پکا پکا کر دسترخوان میں رکھتی جائیں جب تمام روٹیاں پکاچکیں تو دسترخوان میں اچھی طرح چپاتیاں لپیٹ کر موٹے سے شاپر میں رکھ کر شاپر کا منہ اچھی طرح لپیٹ دیں اور شاپر ہاٹ پاٹ میں رکھ دیں۔ بزرگوں کو ہمیشہ اسی طرح روٹیاں لپیٹ کر دیں۔ روٹی اتنی نرم ہوتی ہیں جیسے ڈبل روٹی۔ سبز مرچیں محفوظ کرلیں۔ سبز مرچ لیں ان کو ایک طرف سے کاٹ کر اس میں ایک چٹکی نمک بھرلیں۔ ایک پاؤ مرچ فرائی کرکے لیں۔ اگر ڈنٹھل الگ کرلیں اور مرچوں کو سرکے میں ڈال کر رکھ دیں تو خراب نہیں ہوتیں۔ سحری و افطاری میں چٹنی کھانے کو دل چاہتا مگر پیسنا مشکل لگتا ہے۔ آسان طریقہ: آدھی گڈی دھنیا صاف کرکے دھولیں۔ آدھی پیالی پودینہ لیں۔ سبز مرچ 8 عدد نمک چھوٹی چمچی ٹماٹر بڑے سائز میں ایک عدد‘ آدھا کپ شکر میں پانی ڈال کر تمام اشیاء ڈال کر ایک منٹ تک شیک کریں۔ بہت لذیذ چٹنی تیار ہے۔ کھانا پکائیں یا کھانے سے متعلق کچھ بھی ہو۔ یَاوَدُوْدُ یَالَطِیْفُ پڑھتی رہیں۔ گھر سے جھگڑے رخصت ہوجاتے ہیں‘ اس کو کثرت سے پڑھنے سے بچوں کی لڑائیاں ختم ہوجائیں گی‘ گھروں میںمحبت کی چادریں تن جائیں گی اور کھانا ایسا لذیذ بنے گا کہ گھر والے انگلیاں چاٹتے رہ جائینگے۔
رمضان میں پورے سال کیلئے بڑی مقدار میں صبروتحمل کا ذخیرہ اسٹور کرنا ہے‘ آپس میں محبت کو بانٹیں‘ برائیوں کو اپنے آپ سے اور اپنے گھروں سے رخصت کریں۔ ایمان اور تقوے کو پروان چڑھائیں۔ جن برائیوں سے تائب ہوجائیں‘ پھر ان کو تاعمر اپنے گھروں میں داخل نہ ہونے دیں۔ جس طرح ہم اچھی چیزوں کو اپنے ساتھ چپکا کے رکھتے ہیں۔ مثلاً زیور اچھی جیولری‘ اچھے سوٹوں کی ورائٹی۔ سب سے بڑے دشمن ہمارے گناہ ہیں اور سب سے بڑا مخالف ہمارا نفس ہے جو ہروقت اچھائی کی مخالفت کرتا ہے تو اپنے دشمن کو اپنے سے دور کریں‘دشمن سےپیار نہیں کرتے‘ دشمن سے نفرت کرتے ہیں۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 825 reviews.