میں نے یہاں دعا کی کہ اے اللہ! امام مسجد نبوی ﷺ کے دل میں ڈال دے کہ وہ نماز فجر میں سورۂ رحمن تلاوت کردے تو اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ ہم سب کی دعا اللہ تعالیٰ نے قبول کرلی۔کونسی دعا ہے جو اثر نہیں رکھتی‘ ہاں! مگر یہ لازم ہے مانگئے قرینے سے
(ش،گجرات)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کے علم و عمل میں اضافہ کرے اور آپ کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ آپ کے ماہنامہ عبقری نے ہم سب کو اعمال پر لگا دیا ہے۔ میں نے ماہنامہ عبقری سے سورۂ کوثر والا عمل پڑھا اور یہ عمل میں نے شروع کردیا اور بہت سے لوگوں کو بھی اس عمل پر لگاچکی ہوں۔ میرے بیٹے نے بھی تھیلی مجھ سے سلوائی تھی اور یہ عمل شروع کیا تھا لیکن وہ کبھی کرتا تھا اور کبھی بھول جاتا تھا لیکن میں اور میرے شوہر باقاعدگی سے یہ عمل کرتے تھے۔ ابھی یہ عمل کرتے ہوئے کچھ ہی عرصہ گزرا تھا کہ ایک دن مجھے میری ڈائری نہیں مل رہی تھی۔ ڈھونڈتے ڈھونڈتے مجھے ایک نئی ڈائری مل گئی وہ بالکل میری گمشدہ ڈائری کی طرح تھی‘ جب میں نے اسے اپنی ڈائری سمجھ کر کھولا تو اس میں کچھ ریال پڑے تھے گننے پر وہ کل چار ہزار ریال نکلے۔میرے شوہر نے اس واقعہ سے چار ماہ پہلے مجھے کہا تھا کہ شاید میں کچھ پیسے کہیں رکھ کر بھول گیا ہوں جب وہ پیسے ملے تو مجھے لگا کہ یہ وہی پیسے ہیں۔ لیکن یہ سوچ ذہن میں آتے ہی وہ پیسے میں نے اپنےشوہر کی برکت والی تھیلی میں رکھ دئیے اور کسی کو کچھ نہیں بتایا۔ برکت والی تھیلی کے عمل کی برکت سے ٹی وی دیکھنا تو ہم سب گھر والوں نے تقریباً بالکل ہی چھوڑ دیا تھا ۔ میرا بیٹا جو بڑے شوق سے موسیقی سنتا‘ فلمیں دیکھتا تھا اور شوہر بھی گھر آتے ہی خبروں کے نام پر ٹی وی لگا لیتے تھے ۔ ایک دن میں نے سب کو جمع کیا ۔ شوہر ‘ بیٹے اور دونوں بیٹیوں کو اور تھیلی نکال کر سب کے سامنے رکھی۔ پھر میں نے کہا کہ ان میں سے صرف ایک تھیلی کو کھولتےہیں اگر اس میں رقم زیادہ ہوئی تو اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے سب موسیقی سے توبہ کرلیں گے اگر میری بات ماننی ہے تو پھر یہ تھیلی کھولیں گے ورنہ نہیں۔۔۔! سب نے میرا یقین دیکھتے ہوئےکہا ٹھیک ہےگن لیں اور جب گنا تو۔۔۔۔۔!!! میرا بیٹا جو ہینڈفری کے بغیر سوتا نہیں تھا آج اللہ کاشکر ہے کہ گانے کی آواز تک نہیں سنتا اور کبھی آواز آبھی جائے تو اس جگہ سے ہٹ جاتا ہے۔
قبولیت دعا کا خوش نما واقعہ
(مریم ایوب‘ اسلام آباد)
ہمارے علاقہ سے ایک بزرگ‘ صوم وصلوٰۃ کی پابند خاتون‘ اپنے جوان بیٹے کے ساتھ عمرہ کیلئے تشریف لے گئیں۔ بیت اللہ میں عمرہ مکمل ہونےکے بعد بیٹے نے ماں سے کہا کہ چلو اب اپنی رہائش پہ چلیں‘ ماں بولی! میں نے خانہ کعبہ کے کمرہ کے اندر جانا ہے کیونکہ میں نے علماء سے سنا ہے کہ پہلی نظر میں جو دعا مانگی جائے قبول ہوتی ہے اور بیت اللہ پر پہلی نظر کی دعا مانگی کہ ’’اے اللہ مجھے خانہ کعبہ کے اندر جانے کی سعادت نصیب فرما‘‘ سبحان اللہ! آناً فاناً خانہ کعبہ کا دروازہ کھل گیا‘ سیڑھی لگادی گئی اور ایک مسلمان ملک کے سربراہ بمع اہل خانہ وہاں پہنچ گئے۔ لوگوں کے ہجوم کی وجہ سے وہ بڑھیا گرپڑی۔ مہمان خاندان کی عورت نے بڑھیا کا ہاتھ پکڑ کر اٹھایا۔ بڑھیا بولی: میں نےا س کمرہ کے اندر جانا ہے‘ اس عورت نے کہا بڑے شوق سے‘ لہٰذا پہلے بڑھیا اندر داخلی ہوئی اور اس کے بعد وہ مہمان خاندان۔
مانگئے مگر تڑپ سے:صوبہ پنجاب سے ایک خاندان عمرہ کیلئے مکہ معظمہ پہنچے‘ عمرہ مکمل کرنے کے بعد مدینہ منورہ تشریف لے گئے۔ ایک دن بہن نے بھائی کو چٹ لکھ کر دی کہ امام مسجد نبوی ﷺ کو التجا کریں کہ آج نماز فجر میں سورۂ رحمان سے تلاوت کریں۔ بھائی رش کی وجہ سے یہ کام نہ کرسکا۔ دوسرے دن بہن نے بھائی کی بجائے اپنے والد صاحب کو وہی چٹ دے دیا۔ اللہ کی شان دیکھیں کہ امام مسجد نبویؑﷺ نے سورۂ رحمان سے نماز فجر میں تلاوت کرلی۔ بعداز نماز بیٹی نے باپ کا شکریہ ادا کیا کہ آپ نے میری بات کوسنجیدگی سے لیا اور میری التجا مکمل ہوئی۔ والد صاحب نے جواب دیا۔ بیٹی میں بھی امام مسجد تک چٹ پہنچانے میں کامیاب نہ ہوسکا بلکہ میں نے یہاں دعا کی کہ اے اللہ! امام مسجد نبوی ﷺ کے دل میں ڈال دے کہ وہ نماز فجر میں سورۂ رحمن تلاوت کردے تو اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ ہم سب کی دعا اللہ تعالیٰ نے قبول کرلی۔کونسی دعا ہے جو اثر نہیں رکھتی ہاں مگر یہ لازم ہے مانگئے قرینے سے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں