Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

شاہی مرکب سے جولائی کا رمضان بھی دسمبر جیسا

ماہنامہ عبقری - جون 2014ء

 میں دودھ پلانے والی بہنوں کو گزارش کرتی ہوں کہ بچوں کے بہانے روزہ نہ چھوڑیں اور یہ مرکب استعمال کرتی رہیں‘ بہترین ساتھی ہے رمضان کا۔۔۔ اور رمضان میں اگر سفر کرنا ہو تو ساتھ رکھنے کی چیز ہے۔ روزہ جیسی عبادت کو سفر کی وجہ سے بھی نہ چھوڑئیے۔
عائشہ‘ مانسہرہ

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! رسالہ عبقری کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے‘ ہم اس کو پانچ سال سے پڑھ رہے ہیں۔ اس سے ہم نے جو فوائد حاصل کیے ہیں اگر اس کا احاطہ کیا جائے تو ایک کتاب بن جائے گی۔ دو انمول خزانے اور روحانی محفل تو لاجواب ہے۔ صرف ان دونوں کے فوائد اکٹھے کیے جائیں تو کئی کتابیں بن جائیں۔ اب چونکہ رمضان سپیشل ایڈیشن کی تیاری ہے‘ صرف وہی لکھتے ہیں۔ وہ رمضان المبارک 2010ء اگست کا رسالہ تھا جس کا ایک ایک صفحہ پر ہزاروں روپے کا ایک ایک نسخہ اور ایک ایک وظیفہ تھا اور پھر بات’’ شاہی مرکب‘‘ کی ہو تو کیا کہنا۔۔۔۔ یہ حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم العالیہ کا خاص مضمون تھا جس کا عنوان تھا ’’رمضان میں بھرپور صحت اور میرے تجربات‘‘اب اس مرکب کو ہم نے اُسی دن منگوایا بنا کر استعمال کرنا شروع کیا‘ اس کے فوائد آپ تک ہر وہ شخص پہنچا رہا ہوگا جو اس کو استعمال کرے گا۔
میں نے تو اس کے جو مختصر فوائد حاصل کیے وہ یہ ہیں۔ میں اُس رمضان المبارک میں چار ماہ کی بچی کو دودھ پلارہی تھی اور اسی کی زیادہ فکر تھی کہ روزہ میں کیسے گزارہ کروں گی۔ بس اللہ کا نام لے کر پہلے سحری میں استعمال شروع کیا‘ پھر دودھ اتنا بڑھا کہ شام تک روزہ محسوس نہیں ہوا‘ پورے رمضان میں دودھ کی بالکل کمی نہیں ہوئی۔ اللہ کے فضل سے میں تو اب سارا دن گھر کاکام کاج قرآن مجید یاد کرنا‘ تراویح کیلئے وغیرہ وغیرہ کام نکالتی تھی اور مجھے ذرا برابر بھی تھکن محسوس نہیں ہوتی تھی۔ مجھے تو سچ پوچھیں پورے رمضان میں روزہ کا احساس تک نہیں ہوا۔ نہ بھوک‘ نہ پیاس‘ نہ تھکاوٹ‘ نہ منہ کی بدبو ‘غرض جو روزہ کے عوارضات ہیں۔ افطار کے بعد نڈھالی وغیرہ کچھ بھی محسوس نہیں ہوا۔ میرے شوہر دکاندار ہیں۔ وہ مانسہرہ سےلاہور کے دو تین چکر لگاتے ہیں۔ رمضان میں لاہور کی گرمی تو مشہور ہے پھر سفر میں روزہ اور پھر روزہ کی حالت میں سارا دن مارکیٹ میں سودا کرنا‘ انارکلی اور اعظم مارکیٹ میں شام تک پھرنا۔ پھر رات کو واپس ہونا اور اگلے دن کبھی بغیر سحری کے اور کبھی کوئی ایک آدھ چیز کھا کر روزہ رکھنا بہت مشکل تھا لیکن جب ’’شاہی مرکب‘‘ گھر میں ہو تو کیا کہنا۔ وہ ایک دو چمچ کھائے اور لاہور روانہ ہوئے۔ سارا دن بغیر تھکاوٹ کے روزہ پورا کرتے اور فریش ہوکر سودا کرتے۔ اس کا نام ہم نے گھر میں رکھا ہے ’’روزہ کا نسوار‘‘ اور بڑا فائدہ یہ کہ سارا دن منہ میں خوشبو۔۔۔ قارئین!نہ چاہتے ہوئے بھی تحریر طویل ہوگئی کیونکہ اس شاہی مرکب کے فائدے جواتنے ہیں۔ بہرحال مختصر کرکے میں دودھ پلانے والی بہنوں کو گزارش کرتی ہوں کہ بچوں کے بہانے روزہ نہ چھوڑیں اور یہ مرکب استعمال کرتی رہیں‘ بہترین ساتھی ہے رمضان کا۔۔۔ اور رمضان میں اگر سفر کرنا ہو تو ساتھ رکھنے کی چیز ہے۔ روزہ جیسی عبادت کو سفر کی وجہ سے بھی نہ چھوڑئیے۔ میں نے تو زیادہ مقدار میں بنایا اور غریب رشتہ داروں میں بھی تقسیم کیا ۔ آپ بھی ہمت کریں جب اپنے لیے بنائیں تو ان مزدوروں کا حصہ ضرور رکھیں جو دھوپ میں روزہ کی حالت میں کام کرتے ہیں اور ان کی دعائیں لیں۔
 اب وہ شاہی مرکب کے اجزا لکھتی ہوں اور حکیم صاحب کیلئے دعا کریں کہ وہ ایسے ایسے نسخہ جات ہم قارئین کو ارسال کرتے ہیں جو واقعی فوائد میں ہزاروں سے زیادہ ہیں۔ ھوالشافی: گل نیلوفر‘ گلاب کے خشک پھول‘ مغزبادام (ایرانی)ایک ایک پاؤ‘ دھنیا خشک‘ چارمغز آدھا پاؤ‘ سونف‘ بڑی الائچی اور چھوٹی الائچی تمام پچاس پچاس گرام۔ تنکے صاف کرکے باریک پیس لیں اب اس میں گل قند ایک کلو‘ سیب مربہ آدھا کلو‘ مربہ آملہ آدھا کلو‘ ورق چاندی دس دفتری۔
 ترکیب تیاری: مغزیات اور باقی چیزیں باریک پیس لیں۔ مربع جات کی گٹھلیاں جدا کرکے باریک پیس لیں۔ بس چیزوں کو ملا کر خوب مکس کرلیں۔ آخر میں چاندی کے ورق ملا کر چند قطرے روح کیوڑہ ملائیں۔ فریج میں رکھیں یا کسی ٹھنڈی جگہ پر۔ نہایت خوشبودار مرکب شاہی تیار ہے۔ دو چمچ ہلکے ٹھنڈے پاؤ بھر دودھ سے لیں۔ یا ویسے کھا کر اوپر پانی بھی پی سکتے ہیں لیکن اگر دودھ سے لیں تو تقویت زیادہ ہوگی۔ سحری سے پہلے یا بعد میں شام کو بھی کھاسکتے ہیں۔

آدھے سر کا درد چٹکیوں میں ٹھیک
(مظہراکبرحسین‘کراچی)

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! یہ ٹوٹکہ میری نانی کیا کرتی تھیں اور ان کوکسی بزرگ نے دیا ہوا ہے۔ اگر کسی کو آدھے سر کا درد ہو اور کسی دوا سے رکتا نہ ہو تو سادہ نمک(آئیوڈین والا نہ ہو)اس کو ایک چھوٹی شیشی میں تھوڑا سا گھول لیں‘ آدھی چٹکی۔ جس وقت درد ہو یہ نمک والا پانی ناک کے نتھنے میں ڈالنا ہے۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ درد اگر دائیں حصے سرکے درد ہورہا ہو تو بائیں نتھنے میں ڈالنا ہے اور اگر بائیں میں درد ہورہا ہو تو دائیں میں چند قطرے ڈالنا ہے کہ وہ ناک کی جڑ تک پہنچ جائے۔تکلیف تو ہلکی سی ہوگی مگر انشاء اللہ ایک یا دو مرتبہ ڈالنے سےسر کا شدید سے شدید درد ختم ہوجائے گا۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 840 reviews.