یکم رمضان کو تسبیح خانہ پہنچ گیا اور اللہ کے حکم سے پورا رمضان تراویح پڑھی ‘ آپ کا درس سنا الحمدللہ! بہت ہی ایمان میں تازگی ہوئی۔
محترم حکیم صاحب السلام علیکم!آج سے تقریباً تین سال پہلے میرا ایک سکول میں جانا ہوا۔ سکول میں پرنسپل صاحب کے پاس بیٹھا ہواتھا تو وہاں میں نے عبقری رسالہ دیکھا‘ پھر کچھ مطالعہ کیا‘ مجھے یہ رسالہ بہت ہی اچھا لگاپھر پرنسپل صاحب سے عبقری رسالہ کے بارے میں پوچھنے لگا کہ سر یہ عبقری رسالہ کہاں سے ملتا ہے؟ تو انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں تو مارکیٹ میں یا اخبار فروش سے ہر ماہ مل جاتا ہے۔ پھر اس کے بعد سے الحمدللہ ہر ماہ یہ رسالہ لے رہا ہوں‘ جس وقت رسالہ گھر لاتا ہوں تو گھر پر آتے ہی اس کو پڑھنا شروع کردیتا ہوں اور دو‘ تین دنوں میں مکمل پڑھ لیتا ہوں پھر سارے مہینہ میں وقفے وقفے سے دوبارہ مطالعہ کرتا ہوں اور عجیب سا مزہ آتا ہے۔ اس رسالہ سے کافی دوائیاں خریدیں اور لوگوںمیں تقسیم کیں‘ الحمدللہ کافی لوگوں کو بہت ہی فائدہ ہوا‘ خاص کر روحانی پھکی نے تو کمال ہی کردیا‘ میری برسوں کی بیماریاں اللہ پاک نے کچھ ہی عرصہ میں ختم فرمادیں۔ گزشتہ سال رمضان المبارک میں عبقری رسالہ سے پڑھ کر لاہور تسبیح خانہ کا ارادہ کیا۔ الحمدللہیکم رمضان کو تسبیح خانہ پہنچ گیا اور اللہ کے حکم سے پورا رمضان تراویح پڑھی ‘ آپ کا درس سنا الحمدللہ! بہت ہی ایمان میں تازگی ہوئی۔ پھر اسی طرح بعد نماز فجر درس ہوا وہ بھی بہت ہی غور سے سنا پھر درس کے بعد ذکر اور دعا میں شامل ہوا۔ ذکر خاص کے بعد جو دعا کرتے ہیں اس سے ناچیز کو بڑا ہی فائدہ ہوا ایک تو یہ کہ مجھے اس دعا میں خوب رونا آیا کیونکہ مجھے کبھی رونا نہیں آیا تھا جو کہ مجھے ذکر خاص سے نصیب ہوا جو دعا رو رو کر مانگنے کا ایک عجیب ہی مزہ تھا۔ اللہ تعالیٰ عبقری کو دن دگنی رات چگنی ترقی عطا فرمائیں۔ (آمین) (محمداسماعیل)۔
تسبیح خانہ میں رمضان گزارنے کے فوائد
محترم حکیم صاحب السلام علیکم!گزشتہ سال عبقری رسالہ سے باکس پڑھا کہ رمضان حضرت حکیم صاحب کے ساتھ گزاریں‘ پہلی رمضان کو ہی میں تسبیح خانہ حاضر ہوگیا اور رمضان کے مقد س لمحات تسبیح خانہ میں گزارے جس سے کافی روحانی ترقی ہوئی‘ مجھے اللہ سے مانگنا آگیا۔ میرے بہت سے گھریلو اور کاروباری مسائل تھے جو ایسے حل ہوئے کہ میں سوچتا ہی رہ گیا۔ (غلام فرید بھٹی‘ پاکپتن)۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں