بیٹا جنازہ میں اہتمام سے شرکت کر اور تقریبات میں شرکت سے گریز کیا کرو اس لیے کہ جنازہ آخرت کی یاد کو تازہ کرتا ہے
یونس قادری‘ ٹنڈو آدم
بیٹا علماء کی مجلس میں کثرت سے بیٹھا کرو اور حکماء کی بات اہتمام سے سنا کرو‘ اللہ تعالیٰ حکمت کے نور سے مردہ دل کو ایسا زندہ فرماتے ہیں جیسا کہ زمین زوردار بارش سے زندہ ہوتی ہے۔ ٭بیٹا اللہ تعالیٰ سے اس طرح امید رکھو کہ اس کے عذاب سے بے خوف نہ ہوجاؤ اور اس طرح اس کے عذاب سے خوف کرو کہ اس کی رحمت سے ناامید نہ ہوجاؤ۔ ٭ بیٹا رب غفرلی (اے رب مجھے بخش دے) بہت کثرت سے پڑھا کرو۔ ٭ بیٹا نیک عمل اللہ تعالیٰ شانہٗ کے یقین کے بغیر نہیں ہوسکتا جس کا یقین ضعیف ہوگا اس کا عمل بھی سست ہوگا۔ ٭ بیٹا جب شیطان تجھ کو کسی شک میں مبتلا کرے تو اس کو یقین کے ساتھ مغلوب کر اور جب وہ تجھے عمل میں سستی کرنے کی طرف لے جائے تو قبر اور قیامت کی یاد سے اس پر غلبہ حاصل کر اور جب دنیا میں رغبت یا( یہاں کی تکلیف کے) خوف کے راستہ سے تیرے پاس آئے تو اس سے کہہ دے کہ دنیا ہر حال میں چھوٹنے والی ہے چیز ہے۔ ٭ بیٹا جس شخص کی عادتیں خراب ہونگی اس پر غم سوار ہوگا اور پہاڑ کی چٹانوں کا ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنا احمقوںکو سمجھانے سے زیادہ آسان ہے۔ ٭ بیٹا جھوٹ سے اپنےآپ کو محفوظ رکھو کیونکہ جھوٹ بولنا چڑیا کے گوشت کی طرح لذیذ تو ہوتا ہے لیکن بہت جلد جھوٹ بولنے والے شخص کے ساتھ دشمنی کا ذریعہ بن جاتا ہے۔ ٭ بیٹا جنازہ میں اہتمام سے شرکت کر اور تقریبات میں شرکت سے گریز کیا کرو اس لیے کہ جنازہ آخرت کی یاد کو تازہ کرتا ہے اور تقریبات دنیا کی مشغولی کرتی ہیں۔ ٭ بیٹا جب پیٹ بھرا ہو اس وقت نہ کھاؤ پیٹ بھرےپر کھانے سے کتے کو ڈال دینا بہتر ہے۔ ٭ بیٹا نہ تو تم اتنا میٹھا بنو کہ لوگ تمہیں نگل جائیں‘ نہ اتنا کڑوا بنو کہ لوگ تھوک دیں۔ ٭ بیٹا تم مرغے سے عاجز نہ بنو کہ وہ تو سحر کے وقت جاگ کر چلانا شروع کردے اور تم بستر پر پڑے سوتے رہو۔ ٭ بیٹا توبہ میں دیر نہ کرو کہ موت کا کوئی وقت مقرر نہیں وہ دفعتاًآجاتی ہے۔ ٭بیٹا جاہل سے دوستی نہ کرو ایسا نہ ہو کہ اس کی جہالت کی باتیں تمہیں اچھی معلوم ہونے لگیں اور حکیم سے دشمنی مول نہ لو ایسا نہ ہو کہ وہ تم سے اعراض کرنے لگے اور پھر اس کی حکمتوں سے تم محروم ہوجاؤ۔ ٭ بیٹا اپنا کھانا متقی لوگوں کے سوا کسی کو نہ کھلاؤ اور اپنے کاموں میں علماء سے مشورہ لیا کر و اور اپنے آپ کو بُرے لوگوں کی صحبت سے دور رکھو کہ ان کے پاس بیٹھنے سے کسی خیر کی امید نہیں۔(فضائل صدقات‘ حصہ دوم صفحہ 369)۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں