میرا کام مارکیٹنگ کا ہے‘ میں سارا دن موٹرسائیکل چلاتا ہوں جس کی وجہ سے مجھے رمضان میں شدید پیاس لگتی تھی لیکن پچھلے سال عبقری کے رسالہ میں ایک وظیفہ پڑھا کہ ہر نماز کے بعد سات مرتبہ یا صبح و شام سات مرتبہ اَللّٰھُمَّ اَجِرْنَا مِنَ النَّارْ۔ پڑھیں تو گرمی کی شدت ختم ہوجاتی ہے اور روزہ بالکل محسوس نہیں ہوتا۔ میں نے یہ عمل کیا تو واقعی مجھے پچھلے رمضان کوئی پریشانی نہیں ہوئی۔(محمد جاوید‘ ملتان)۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں