محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میرے بھائی ابوبکر نے تسبیح خانہ میں رمضان المبارک گزارا اور بھائی کو واپسی پر دم کیا ہوا تیل اور پانی دیا گیا (یہ وہ تیل اور پانی ہےجس پر رمضان میں قیام کرنے والوں نے لاکھوںمرتبہ سورۂ کافرون اور دوسرے ذکر اذکار پڑھ کردم کیا)جو میں استعمال کرتی ہوں جس سے مجھے بہت فائدہ ہوا ہے‘ میرے بال بہت ٹوٹتے تھے‘ میں دم کیا ہوا تیل دوسرے تیل میںمکس کرکے لگاتی ہوں اور ایک ماہ مسلسل لگایا اب میرے بال نہیں ٹوٹتے اور لمبے بھی ہورہے ہیں‘ جب میں کام کرکے تھک جاتی تھی تو میں دم کیا ہوا تیل سے مساج کرتی تو میری تھکن ختم ہوجاتی ۔ جب کبھی جسم میں کہیں بھی درد ہو دم کیا ہوا تیل نیت کرکے لگاتی ہوں تو درد فوراً ختم ہوجاتا ہے۔میں اس تیل میں دوسرا تیل شامل کرکے بڑھاتی رہتی ہوں۔ (ج،ا۔ فیصل آباد)۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں