الحمدللہ!وہ رمضان میرے لیے ڈھیروں خوشیاں لے کر آیا۔ یہ سب کچھ آپ کے درس سن سن کر ہمیں ملا
ص،ب
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! کراچی میں جو آپ کا درس ہوا تھا پہلے دن میں اپنے شوہر‘ بیٹی اور بھائی کی فیملی کے ساتھ شریک ہوئی تھی۔ ہمارے گھر سے وہ جگہ بہت دور تھی‘ اس وجہ سے میں ایک ہی دن آسکی۔ حکیم صاحب اب میں نے اور میرے شوہر نے 6 سورتوں والا عمل شروع کردیا ہے۔ پچھلا رمضان المبارک بہت اچھا گزر ا تھا۔ پہلے رمضان کے پورے مہینے میںمیراز یادہ وقت گھر کے کاموں میں گزرتا تھا‘ مگرحکیم صاحب! پچھلا رمضان میرا بہت زبردست گزرا جس میں اتنا سکون اور اطمینان ملا کہ میں الفاظ میں بیان نہیں کرسکتی۔ گھر کے کام اتنی آسانی کے ساتھ نمٹ جاتے تھے اورپورا دن بہت فرصت ملتی تھی۔نہ بازار جانے کی خواہش تھی‘ یہ صرف اللہ تعالیٰ کی مہربانی ہے جس نے مجھے پورا مہینہ عبادت میں گزارنے کا دیا‘ میں چاہتی ہوں کہ اپنے تھیلے کو نیکیوں سے بھرلوں اور اس تھیلے کی حفاظت بھی کرتی رہوں یعنی گناہوں سے بچنے کی پوری کوشش کرتی رہوں۔ محترم حکیم صاحب! پچھلے سال رمضان کے شروع ہوتے ہی میرے شوہر نے سنت کے مطابق ڈاڑھی رکھ لی تھی‘اُس وقت میری خوشی کا کوئی اندازہ نہیں کرسکتاتھا۔ الحمدللہ!وہ رمضان میرے لیے ڈھیروں خوشیاں لے کر آیا۔ یہ سب کچھ آپ کے درس سن سن کر ہمیں ملا۔اس کے علاوہ محترم حکیم صاحب! پورا رمضان میں جوہرشفاء مدینہ اور روحانی پھکی سحری اور افطاری کے وقت استعمال کی جس کی وجہ سے مجھے افطاری کے بعد کبھی بھاری پن محسوس نہیں ہوا۔محترم حکیم صاحب! میں نے نیوزی لینڈ والی خالہ کے بارے میں آپ کو خط لکھا تھا آپ نے ان کیلئے حم لاینصرون پڑھنے کو دیا تھا۔ انہوں نے تین ماہ پڑھا ہے‘ اسی وقت سے ڈاکٹر نے دوائی بھی بدلی تھی اب جو ٹیسٹ ہوا ہے‘ اس کو دیکھ کر ڈاکٹر ز نے کہا ہے کہ رپورٹ بہت بہتر ہے الحمدللہ وظیفہ جاری ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں