Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قارئین لائےانوکھے اور آزمودہ ٹوٹکے

ماہنامہ عبقری - جون 2014ء

قارئین نے بار بار آزمایا پھر عبقری کیلئے سینے کے راز کھولے اور لاکھوں لوگوں کی خدمت کیلئے آپ کی نذر میں

خونی بواسیر کا لاجواب مفت ٹوٹکہ
(محمد یوسف قریشی‘ سیالکوٹ)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! قبل از تحریر محسوس کررہا ہوں کہ مجھ جیسے آدمی کی بات آپ جیسے معالج جسمانی و روحانی کے سامنے یوں ہوگی جیسے سورج کو چراغ دکھانا۔۔۔
عرض یہ ہے کہ آپ کا رسالہ عبقری اور ’’خطبات عبقری‘‘ کتاب(جو میں نے دفتر ماہنامہ عبقری لاہور سے خریدی) کا مطالعہ کرنے کے بعد آپ کے متعلق یہ القابات ذہن میں آئے۔ رومیٔ عصر‘ سعدی ٔ زماں‘ حکیم دوراں۔ محترم حکیم صاحب! یہ حقیقت ہے کہ آپ نےعوام الناس کو مستفید و مستفیض کرنے کیلئے اپنے سعی جمیلہ اور خلوص سے خوب کام لیا ہے‘ یہ دین الٰہی ہے۔  الحمدللہ جزاک اللہ۔
محترم حکیم صاحب! میرے پاس خونی بواسیر کے علاج کا ایک لاجواب ٹوٹکہ ہے اور سب سے حیرت کی بات کہ یہ بالکل مفت ہے۔ یہ ٹوٹکہ مجھے میرے استاد محترم نے دیا تھا اور میں نے اس ٹوٹکہ کو سینکڑوں لوگوں پر آزمایا ہے اور سب نے لاجواب پایا ہے۔ٹوٹکہ یہ ہے:۔ھوالشافی: ایک بڑے دابڑے(ٹب)میں دو تین کچے تنبے کاٹ کر ڈال دیں اور پانی اتنا ڈالیں کہ پاؤں بھیگ جائے۔ کرسی پر مریض بیٹھ جائے اور پیروں سے ان کو دباتا رہے جب زبان کڑوی ہوجاے تو چھوڑ دے۔ 8 سے 10 دن کرنے کے بعد انشاء اللہ بواسیر خونی سے نجات مل جائیگی۔

رمضان شادی پیکیجز
(فوزیہ مغل‘ بہاولپور)
رمضان کریم کے مہینے کو اپنی زندگی کا آخری رمضان سمجھ کر عبادت کریں پھر دیکھیں کتنا مزہ آتا ہے۔
ہمارے آزمائے رمضان شادی پیکیجز:رمضان کریم کی نوچندی جمعرات کی فجر سے پہلے ایک گلاس پانی اور تھوڑی سی مہندی لیں پھر سات مبین کے ساتھ سورۂ یٰسین پڑھیے ہر بار پھونک مارتے جائیں پھر اُس پانی سے مہندی گھول کر دونوں ہاتھوں اور پیروں پر لگائیں۔ جب تک نہ ہو تب تک ہر مہینے کی نوچندی جمعرات کو کریں۔
شادی پیکیج نمبر 2: ھُوَاللہُ الرَّحْمٰنُ الرَّحِیْمُ اَلْمَلِکُ الْقُدُّوْسُ ۔ہر نماز کے بعد 200 بار یقین کی دولت سے پڑھا ہے۔
شادی پیکیج نمبر3: رمضان کی نوچندی تاریخ کو 5 ہزار چھلکے والے بادام پر سورۂ اخلاص پڑھنی ہے۔ اگلے مہینہ چار ہزار بار‘ پھر تین ہزار بار‘ پھر دو ہزار بار‘ آخری ہزار بار‘ انشاء اللہ  حاجت پوری ہوگی۔
شادی پیکیج نمبر 4: رمضان کی نوچندی جمعرات کی صبح فجر کی نماز سے شروع کریں اور ہر نماز کے بعد گیارہ بار درود شریف پڑھے اور پھر 240 بار پڑھے یَابَدِیْعَ الْعَجَائِبِ بِالْخَیْرِ یَابَدِیْعُ  پھر اپنے مقصد کیلئے دعا کریں اس عمل کو 12 دن کریں جگہ اور وقت کی پابندی کریں جب تک شادی نہ ہو عمل کریں۔
رمضان شادی پیکیج نمبر5: ایک جگہ میں پانی بھر کے شکر (دیسی کھانڈ) سے میٹھا کریں اس پر 41 بار سورۂ بروج (30 پارہ) پڑھ کر دم کریں اور پیٹ بھر کر روزہ اسی سے افطار کریں۔ شربت پینے کے بعد درود ابراہیمی 41 بار پڑھیں۔ نوٹ: درودشریف باوضو حالت میں ٹہلتےہوئے پڑھنا ہے۔
رمضان شادی پیکیج نمبر6: گیارہ روز تک بعد نماز عشاء گیارہ سو مرتبہ یَامُغْنِیُ کا ورد کریں۔ اول و آخر درودشریف 11 بار پڑھے۔ نوچندی جمعرات کو شروع کریں‘ اتوار کو ختم کریں یعنی 11 روز تک ہر ہفتے کریں جب تک شادی نہ ہو۔

گرمی شہوت کا علاج
(م۔ ت‘ بھکر)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! امید کرتا ہوں کہ آپ بخیروعافیت ہونگے اور مخلوق خدا کی خدمت میں مصروف ہونگے‘ مصائب اور بیماریوں میں گھری مخلوق کے علاج و معالجہ میں مصروف ہونگے اللہ آپ کی جدو جہد خدمت کو قبول و منظور فرمائے۔ آمین۔ محترم! آج سے تقریباً سات آٹھ ماہ پہلے آپ کا رسالہ عبقری ہاتھ لگا ‘اس کو پڑھا بہت اچھا لگا اور آپ کے نام اور آپ کی کتابوں کی فہرست کو دیکھا تو آپ کی شخصیت دل میں اتر گئی اور آ پ کی تمام کتابوں کے خریدنے کیلئے دل بے چین ہوگیا۔محترم حکیم صاحب! میں تقریبا ً سات سال سے ایک عادت قبیحہ میں مبتلا ہوں جس کی وجہ سے میں بائیس سال کی عمر میں ہی پینسٹھ سالہ بوڑھا بن چکا تھا‘ میری کمر میں ہروقت درد رہتا ‘ چلتے یا اٹھتے بیٹھتے گھٹنوں میں شدید درد ہوتا تھا۔میں لاکھ کوشش کے باوجود بھی اس غلیظ عادت سے جان نہ چھڑا سکا۔ پھر مجھے ایک لڑکے نے مشورہ دیا کہ سوکھے دھنیے کو کوٹ چھان کر صبح نہار منہ اور رات کو سوتے تقریباً ایک چائے کا چمچ سادہ پانی کے ساتھ کھالیا کرو۔ اس سے گرمی شہوت دور ہوجائے گی۔ میں نے کچھ عرصہ یہ نسخہ استعمال کیا اس نسخہ کی وجہ سے میں تیزی سے روبصحت ہوں اور ابھی یہ نسخہ جاری ہے۔

رمضان میں ناف اور ناک میں تیل لگائیے
(حاجی انور سعید‘ ہری پور ہزارہ)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں نے پچھلے سال جولائی اور اگست کا ماہنامہ عبقری خریدا۔ اس میں موجود ناک اور ناف میں تیل لگانے کا نسخہ دیکھا کہ دن میں کئی بار ناک میں اور ناف میں تھوڑا سا تیل لگائیں۔ میں نے استعمال کیا تو بہت مفید پایا۔ پہلے میں بہت جلد تھک جاتا تھا لیکن اب میں ہروقت چاق وچوبند اور چست رہتا ہوں اور روزہ بھی بالکل آسان ہوگیا ہے۔ اب تو میں نےلوگوں کو بھی بتایا شروع کردیا ہے اور ساتھ عبقری کا حوالہ دیتا ہوں۔ الحمدللہ جس نے بھی استعمال کیا آپ کو دعائیں دیتا ہے۔

رمضان میں خواتین سے درخواست
(بشریٰ یوسف‘ کراچی)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں ہمیشہ رمضان میں خاص طور پر افطار کے اور دوسرے کام عبادت سمجھ کر کرتی ہوں اور میری تمام خواتین سے درخواست ہے کہ سسرال میں رمضان کے علاوہ بھی کاموں کو عبادت سمجھ کر کریں۔ یہ سوچیں کہ ہم اللہ سےصلہ اور قدر اورثواب حاصل کریں گے۔ اس طرح سسرال کی لڑائیوں سے بھی بچیں گے۔ کیونکہ یہ بات بڑے زور دے کر سمجھائی جاتی ہے کہ بہو کا فرض نہیں ہےساس‘ سسر کی خدمت کرنا‘ لیکن خواتین اگر یہ سوچ لیں کہ وہ ایک مسلمان کی خدمت کررہی ہیں تو صلہ رحمی اور حقوق العباد کا ثواب بھی ملے گا اور شوہر کا بوجھ بھی کم ہوگا اور دوسرے سادہ افطار کرنے سے خرچے کی بھی بچت ہوگی۔ یہ صرف اس وقت ہوسکتا ہے جب سنت نبوی ﷺ اپنائی جائے۔
چنبیلی کے پتوں سے دانت درد بالکل ختم
(زینب نور‘ جنگل خیل کوہاٹ)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! ہم ماہنامہ عبقری ہرما ہ بڑے شوق سے پڑھتے ہیں اس میں موجود ٹوٹکے اور وظیفے بڑے باکمال ہوتےہیں جن سے ہمارے ڈھیروں مسائل اور بیماریاں ختم ہوئیں۔ ماہنامہ عبقر ی میں ہم نے آپ کی کتاب ’’مجھے شفاء کیسے ملی؟‘‘ کا تعارف پڑھا اور دفتر عبقری لاہور سے بذریعہ ڈاک منگوائی۔ میرے ابو کے دانت میں اکثرشدید دردرہتا تھا‘ میں اس کتاب میں موجود ایک نسخہ اپنےا بو کو استعمال کروایا تو میرے ابو کے دانت بالکل ٹھیک ہوگئے۔ نسخہ یہ تھا کہ چنبیلی کے چند پتے منہ میں رکھ کر کچھ دیر چبانے ہیں اور اس کا پانی پانچ یا دس منٹ کیلئے منہ میں رکھیں اور ادھر ادھر ہلاتے جائیں۔ پھر تھوک دیں۔ایسا تین چار بار کرنے سے دانت درد بالکل ختم ہوجاتا ہے۔
گیس‘ بڑے پیٹ اور ریاح کا علاج
(ن، س)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم!میں پچھلے دو سال سے آپ کا رسالہ عبقری پڑھ رہی ہوں‘ ماشاء اللہ بہت شاندار رسالہ ہے‘ میں نے بہت سارے میگزینز کا مطالعہ کیا ہے لیکن جو بات عبقری میں ہے وہ کسی اور میں کہاں۔۔۔!!!
محترم حکیم صاحب! میرے پاس کچھ نسخے ہیں جو میں قارئین عبقری کے نام کرنا چاہتی ہوں۔
گیس‘ بڑے پیٹ اورریاح کی تکلیف کیلئے: ھوالشافی: کچور‘ اجوائن‘ کوڑتمہ‘ کالانمک یہ سب چیزیں ہم وزن لیکر پیس کر پھکی بنالیں اور صبح خالی پیٹ ایک ٹی سپون پانی کے ساتھ کھالیں۔ اگر سردیوں کے موسم میں کھائیں تو صبح خالی پیٹ ایک مالٹا اور ساتھ چائے کا چمچ پھکی تین دن استعمال کریں۔
دوسرا نسخہ: ست پودینہ آدھا تولہ‘ ست لیموں آدھا تولہ‘ ست سبز الائچی آدھا تولہ‘ ست اجوائن آدھا تولہ‘ ایک پاؤ چینی ۔ یہ سب مکس کرکے چینی کو پیس لیں اور ایک شیشے کی بوتل میں محفوظ کرلیں ۔ جب یہ پڑا پڑا براؤن ہوجائے تو قابل استعمال ہے۔ یہ جتنا پرانا ہوگا اتنا فائدہ مند ہے۔ یہ نسخہ بھی گیس کیلئے ہے۔
مہرے کے درد کا آسان نسخہ: درب کی جڑیں سائے میں خشک کرکے پیس لیں‘ ایک ماشہ درب‘ دیسی گھی پچاس گرام‘ دودھ کے ہمراہ تین دن استعمال کیا میرے مہروں کا درد بالکل ختم ہوگیا۔ بہت لوگوں کو فائدہ ہوا۔ یہ بھی میں نےعبقری میں پڑھا تھا۔
ہیضہ ‘ گیس‘ قے وغیرہ کیلئے مجرب نسخہ: انجیر ایک پاؤ‘ کالی مرچ پچاس گرام‘ نمک50 گرام‘ سرکہ انگورایک پاؤ ‘ کالی مرچ پیس کریہ سب چیزیں ملا کر شیشے کے مرتبان میں رکھ دیں۔ ایک مہینے بعد استعمال کریں۔ ایک انجیر آدھا چائے کا چمچ سرکہ کے ساتھ استعمال کریں۔ سرکہ جتنا پرانا ہوگا اتنا زیادہ فائدہ ہوگا۔ یہ سب نسخہ جات ہم نے گھر پر استعمال کیے ہوئے ہیں اور ان سب کا بہت زبردست رزلٹ ہے۔

رمضان کی چاند رات کا عمل
(محمد نعیم اقبال‘ ملتان)
رمضان کی چاند رات کو مغرب کی نماز کے بعد 21 مرتبہ سورۂ قدر پڑھیں‘ پورے سال کا رزق آپ کے پیچھے اس طرح سے بھاگے گا جیسے کہ پانی نشیب کی طرف بھاگتا ہے۔ انشاء اللہ تعالیٰ کی رحمت کا پھر نظارہ دیکھیں۔

گمشدہ کی بازیابی کیلئے وظائف
(صفوان مصطفیٰ‘ ایبٹ آباد)
12نابالغ بچے‘ 12،12 دفعہ سورۂ یوسف پڑھ کر دعا مانگیںتو گمشدہ لڑکا مل جائے گا۔2۔بچے کی ماں اور دیگر عزیز رشتہ دار بازیابی تک روزانہ 100 مرتبہ اس آیت کو باوضو پڑھیں فَرَدَدْنٰہُ اِلٰٓی اُمِّہٖ کَیْ تَقَرَّ عَیْنُہَا وَلَا تَحْزَنَ (القصص13)۔ 3۔ یَامُحِیْطُ یَامُعِیْدُ کثرت سے پڑھیں۔ 4۔سورۂ ضحی کی کثرت کریں اور اِنَّہٗ عَلٰی رَجْعِہٖ لَقَادِرٌ (الطارق8) کثرت سے پڑھیں۔5۔ اَللّٰھُمَّ یَاجَامِعَ النَّاسِ لِیَوْمٍ لَّارَیْبَ فِیْہِ اِجْمَعْ بَیْنِیْ وَبَیْنَ ’’فلاں‘‘ اِنَّکَ عَلَی کُلِّ شَیْ  ٍٔ قَدِیْرٌ۔یہ تمام وظائف مستند اور مشائخ اکابر سے منقول ہیں۔

کان درد کیلئے عجیب نسخہ
(مسز محمد اشرف‘ لاہور)
میری بیٹی جس کی عمر12 سال ہے تقریباً ایک ماہ پہلےکہنے لگی کہ میرے بائیں کان میں کبھی کبھی درد رہتا ہے‘ کبھی ہلکا اور کبھی ٹھیک ہوجاتا ہے۔کبھی کہتی کہ اس کان میں کچھ ہے اور مجھے کبھی سنائی نہیں دیتا۔ کبھی کہتی ٹھیک ہے۔ میں نے کہا کہ کان میں کافور والا سرسوں کاتیل گرم کرکے کان میں ڈالو لیکن یہ سنی ان سنی کردیتی‘ کچھ دن گزرے تو عشاء کے بعدمجھے کہا کہ میرے کان میں بہت درد ہورہا ہے۔ میں نے کافور والا تیل گرم کرکے اس کے کان میں چند قطرے ڈالے اور کہا انشاء اللہ ٹھیک ہوجائیگا تم سونے کی کوشش کرو‘ ہم الحمدللہ سب گھر والے عشاء کے بعد سونے کے عادی ہیں لیکن رات ساڑھے گیارہ بجے کےقریب بچی روتی ہوئی آئی اور کہنے لگی کہ درد بہت ہورہا ہے۔ اس وقت میں پریشان ہوئی چونکہ اس کے والد صاحب کام کے سلسلے میں سفر پر گئے ہوئے تھے گھر میں کوئی دوسرا مرد نہیں تھا۔ اتفاق سے جس دن انہوں نے سفر پر جانا تھا مجھے دفتر ماہنامہ عبقری سے کتاب ’’مجھے شفاء کیسے ملی؟‘‘ لاکر دے گئے۔ میں نے جلدی سے کتاب کھولی اور کان کے درد کے بارے میں صفحات دیکھنے لگی۔ صفحہ نمبر 522 پر عنوان ’’کان کا درد ختم ہوگیا اور کان کھل گیا‘‘ پڑھا۔ اس کے مطابق میں نے بچی سے کہا کہ وضو کرکے آؤ اور انمول خزانہ نمبر1 سات بار (اول وآخر درود شریف) یقین کے ساتھ پڑھو۔ پانی پر دم کرکے پیو بھی اور کان پر بھی لگاؤ۔ اس نے ایسا ہی کیا۔ میں نے بھی تین تین بار خزانہ نمبر 1 پڑھ کر اس کے کان کے اندر پھونک ماری اور اسے کہا اب سوجاؤ۔ ابھی بیس ‘ پچیس منٹ ہی گزر ہونگے کہ تیزی سےا ٹھ کربیٹھ گئی اور کہا کہ میرے کان سے پٹخ پٹخ کی آوازیں آرہی ہیں اور ساتھ ہی اندر سے مواد نکلنا شروع ہوگیا اور جو دو تین دن سے کان بند تھا وہ بھی کھل گیا۔ یہ مواد تقریباً د و دن تک نکلتا رہا اور اس کو سکون مل گیا۔ میں نے اللہ کا شکر ادا کیا اور اب سب کو کہتی ہوں کہ کتاب ’’مجھے شفاء کیسے ملی؟‘‘ ہر گھر کی مکمل ضرورت ہے۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 877 reviews.