Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

کینگرو دلچسپ و عجیب جانور

ماہنامہ عبقری - جون 2014ء

اس وقت آپ اسے ڈرائیں تو وہ اندھا دھند ماں کی طرف دوڑے گا اور قریب پہنچ کر اپنا منہ اور گردن تھیلی میں ڈال دے گا اور باقی جسم اور پچھلی ٹانگیں اندر لے جانے کی کوشش کرے گا۔ بعض اوقات ماں اسی حالت میں بھاگ کھڑی ہوتی ہے۔
انوشہ ‘ اسلام آباد

کینگرو ایک دلچسپ جانور ہے‘ اس کی عادتیں انوکھی ہیں۔ اگر آپ مادہ کنگرو کو دیکھیں کہ وہ اپنی تھیلی کا منہ کھینچ رہی ہے اور اس کے اندر بار بار جھانکتی ہے‘ تو فوراً سمجھ لیجئے عنقریب ماں بننے والی ہے۔ پیدائش کے وقت کینگرو کا بچہ دو انچ لمبا‘ نہایت بدوضع اور ایک لمبے سے کیڑے سے مشابہہ ہوتا ہے۔ اس کی آنکھیں ہوتی ہیں نہ پچھلی ٹانگیں۔ بچے کو جنم دیتے وقت مادہ پچھلی ٹانگوں پر اکڑوں بیٹھ جاتی ہے۔ پیدائش کے بعد بچہ رینگتا ہوا خود ہی راستہ تلاش کرتا ہےا ور ماں کی تھیلی میں گھس جاتا ہے۔ تھیلی میں اسے دودھ کی ایک غدود مل جاتی ہے‘ وہ اسے منہ میں لے کر لیٹ جاتا ہے اور ہفتوں حرکت نہیں کرتا۔ تھیلی کا منہ سختی سے بند ہوجاتا ہے۔ چند ہفتے گزرنے پر تھیلی کا نچلا حصہ پھیلنے لگتا ہے۔ معلوم ہے بچے کی ٹانگیں بڑھ رہی ہیں۔ دو ماہ تک یہی صورت رہتی ہے حتیٰ کہ ایک دن تھیلی کا منہ کھلتا ہے اور ایک لمبوترا سر باہر نکلتا ہے۔ خطرہ محسوس کرنے پرماں کسی غیر مرئی طریقے سے اشارہ کرتی ہے اور بچہ چشم زدن میں نظروں سے اوجھل ہوجاتا ہے۔چار ماہ بعد بچہ‘ تھیلی میں پڑے پڑے اکتا جاتا ہے اور باہر نکل کر چھوٹے چھوٹے قدموں سے ادھر اُدھر گھومنے لگتا ہے۔ اس وقت آپ اسے ڈرائیں تو وہ اندھا دھند ماں کی طرف دوڑے گا اور قریب پہنچ کر اپنا منہ اور گردن تھیلی میں ڈال دے گا اور باقی جسم اور پچھلی ٹانگیں اندر لے جانے کی کوشش کرے گا۔ بعض اوقات ماں اسی حالت میں بھاگ کھڑی ہوتی ہے۔
اوپر میں نے جو مشاہدات بیان کیے وہ چڑیا گھر کے ایک کینگرو بچے کے طرزعمل پر مشتمل تھے۔ یہ بچہ ایک سال کا ہوگیا تو معلوم ہوا ایک اور نومولود تھیلی پر قبضہ جما چکا ہے۔ ایک دن میں چڑیا گھر کے چند اہلکاروں کے ساتھ راؤنڈ پر نکلا اور کینگرو کے جنگلے کے قریب رکا تو ننھا کینگرو ڈر گیا۔ لازماً اسے اپنی جائے پناہ کا خیال آیا ہوگا۔ وہ ماں کی طرف لپکا اور اگلے پیروں سے تھیلی کا منہ کھولنے لگا۔ چند لمحے بعد وہ اپنا منہ تھیلی میں داخل کرچکا تھا۔ ہم اس کی حرکات بغور دیکھتے رہے‘ پھر اس نے منہ باہر نکالا‘ ہماری طرف دیکھا اور دوبارہ چھپنے کی کوشش کی‘ لیکن اس مرتبہ ماں نے سر جھکایا اور اپنی ناک بچے کی ناک سے رگڑی‘ غالباً یہ اس بات کا اشارہ تھا۔ ’’بیٹے ڈرو مت‘‘ تمہیں کوئی خطرہ نہیں‘‘ نتیجہ یہ ہوا کہ ننھا کینگرو باہر آگیااور ٹکر ٹکر ہماری طرف دیکھنے لگا۔

بمبل مینڈک کا کارنامہ
بمبل بھی مینڈک کی ایک مشہور قسم ہے۔ اس کی وجہ تسمیہ یہ ہے کہ ایسے مینڈک بمبل مکھی شوق سے کھاتے ہیں۔ آسٹریلیا میں کیلور کے مقام پر جانوروں کا ایک بین الاقوامی ٹورنامنٹ منعقد ہوتا ہے جس میں لوگ دور دراز سے اپنے اپنے پالتو جانور بھیجتے ہیں۔ اس سال دوسرے جانوروں کے ساتھ ساتھ مینڈکوں نے بھی اونچی چھلانگ میں حصہ لیا۔ کل تئیس مینڈک اس مقابلے میں شریک ہوئے اور ہوائی کا ایک مینڈک جس کا نام سائیڈ ونڈر چہارم تھا‘ مقابلے میں اول آیا۔ اس بمبل بی مینڈک نے 17 فٹ 11 انچ اونچی چھلانگ لگائی اور مقابلہ جیت کر عالمی چیمپئین کا اعزاز حاصل کیا۔ اس کے مالک کو بے شمار تحائف کے علاوہ تین ہزار ڈالر رقم بطور انعام دی گئی۔ مینڈکوں کے علاوہ اس مقابلے میں چھپکلیوں‘ مکھیوں‘ پسوؤں اور کئی دوسرے کیڑوں نے بھی حصہ لیا۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 879 reviews.