Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

دلچسپ جنازہ

ماہنامہ عبقری - جون 2014ء

 کمپنی کے مالک کے ملازمین سے کہا کہ وہ ایک ایک کرکے آگے جاسکتے ہیں اور کفن پوش کا دیدار کرسکتے ہیں۔
فرحت‘ لاہور

ایک دن ایک معروف کمپنی کے ملازمین اپنے دفتر پہنچے تو ان کی نظر دروازے پر لگے ایک نوٹس پر پڑی اس پر لکھا تھا: ’’کل رات وہ شخص جو کمپنی کی اور آپ کی راہ ترقی اور بہتری میں رکاوٹ تھا انتقال کرگیا ہے۔آپ سب سے درخواست ہے کہ اس کی آخری رسومات اور جنازے کیلئےکانفرنس روم میں تشریف لے چلیں جہاں اس کی مردہ جسم رکھا گیا ہے۔‘‘
یہ پڑھتے ہی پہلے تو سب اداس ہوگئے کہ ان کا ایک ساتھی ہمیشہ کیلئے ان سے جداہوگیا ہے لیکن چند ہی لمحوں بعد انہیں اس تجسس نے گھیر لیا کہ وہ کون شخص تھا جو ان کی اور کمپنی کی راہ میں رکاوٹ تھا؟ اس شخص کو دیکھنے کیلئے سب تیزی سے کانفرنس روم کی جانب ہولیے۔کانفرنس روم میں ملازمین کا اتنا ہجوم ہوگیا کہ سکیورٹی گارڈز کو ان لوگوں کو کنٹرول کرنے کیلئے خصوصی ہدایات جاری کرنا پڑیں۔ لوگوں کا ہجوم تھا کہ قابو سے باہر ہوا جارہا تھا۔ بالآخر کمپنی کے مالک کے ملازمین سے کہا کہ وہ ایک ایک کرکے آگے جاسکتے ہیں اور کفن پوش کا دیدار کرسکتے ہیں۔دراصل کفن میں ایک آئینہ رکھا ہوا تھا جو بھی کفن کے اندر جھانکتا وہ اپنے آپ کو دیکھتا! آئینہ کے ایک کونے پر تحریر تھا:۔۔۔’’دنیا میں صرف ایک شخص ہے جو آپ کی صلاحیتوں کو محدود کرسکتا ہے یا آپ کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بن سکتا ہے اور وہ شخص آپ خود ہیں‘‘
آپ کی زندگی میں تبدیلی آپ کے باس تبدیل ہونے سے‘ آپ کے دوست احباب کے تبدیل ہونے سے‘ آپ کی فیملی کے تبدیل ہونے سے‘ آپ کی کمپنی کے تبدیل ہونے سے‘ آپ کی رہائش کے تبدیل ہونے سے یا آپ کے معیار زندگی کے تبدیل ہونے سے نہیں آتی۔
آپ کی زندگی میں اگر تبدیلی آتی ہےتو صرف اس وقت جب آپ اپنی صلاحیتوں پر اعتبار کرنا شروع کردیتے ہیں۔ ناممکن کو ممکن اور مشکلات کو چیلنج سمجھنے لگتے ہیں۔ اپنا تجزیہ کریں اپنے آپ کو آزمائیں۔ مشکلات‘ نقصانات اور ناممکنات سے گھبرانا چھوڑدیں۔ فاتح کی طرح سوچیں اور فاتح بنیں۔ زندگی میں آپ کی کامیابی کا دارومدار اس بات پر ہے کہ آپ زندگی کا سامنا کس طرح کرتے ہیں۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 881 reviews.