Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

گمشدہ چیز ‘فرداور سرمایہ پانے کا وظیفہ

ماہنامہ عبقری - جولائی 2014ء

 میرا کاریگر اٹھا کر لے آیا کہ استاد جی یہ انگوٹھی تو یہاں پڑی تھی۔ میں حیران ہوا کہ یہ انگوٹھی یہاں سے کیسے ملی؟ بہت حیرت ہوئی بہرحال مل گئی لیکن ملی کہاں سے یہ آج تک مجھے سمجھ نہیں آئی۔ مجھ سے کہنے لگے کہ جنات تو اٹھا کر نہیں لے گئے؟ میں نے کہا شاید انہی کا کام ہو۔۔۔؟
قارئین! ہر ماہ حضرت حکیم صاحب کا روحانی رازوں سے لبریز منفرد انداز پڑھیے۔(ایڈیٹر کے قلم سے)۔

 یَارَبِّ مَوْسٰی یَا رَبِّ کَلِیْم بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ۔۔۔۔!میرے ایک دیرینہ دوست زرگر ہیں۔ ایک دفعہ پریشان نظر آئے‘ آتے ہی کہنے لگے میرے سارے کاریگر نیک نیت ہیں‘ آج تک میری دکان سے کوئی چیز چوری نہیں ہوئی لیکن آج ایک چیز مجھے نہیں مل رہی‘ وہ یہ ایک بہت بھاری انگوٹھی سونے کی اس کا ٹانکہ لگنے کیلئے آیا تھا لیکن وہ نہیں ہے۔ میں حیران ہوں‘ میں نے خود اپنے ہاتھ سے رکھی‘ لاک لگایا اور چابی جیب میں ڈالی۔ تین چار دن کے بعد کھولا جہاں میں نے رکھی تھی وہاں نہیں ہے۔ خیال آیا میں نے کسی اور جگہ رکھی ہوگی وہاں ڈھونڈا وہاں بھی نہ ملی۔ آخر ساری دکان‘ تجوری کے سارے خانے اور الماری کا ایک ایک حصہ چھان مارا کہیں نہیں ملی۔ اب تو مجھے اپنے بیٹے اور اپنے کاریگروں پر شک ہونا شروع ہوگیا ہے۔ پھر خیال آتا ہے کہ سالہا سال کے تجربات نے مجھے یہ بتایا کہ ان میں سے کوئی چور نہیں ہے مگر یہ کیا ہوا؟ اور کیوں ہوا؟ بہت پریشان ہوں۔ انگوٹھی میں اور بنا کر دے دوں گا لیکن چوری کی روایت اور ریت میری دکان سے آخر کیوں شروع ہوئی‘ غم اور دکھ صرف اس بات کا ہے کہ میری دکان ہو اور چوری۔۔۔ بس یہ غم مجھے کھائے جارہا۔
میں نے آج تک خود چوری نہیں کی‘ میری اولاد چور نہیں ہے تو پھر یہ چوری کیوں ہوئی؟ جھنجھلا کر اپنے گھٹنے پر مکا مارا‘ میں نے انہیں تسلی دی۔ انشاء اللہ اللہ تعالیٰ خیر کرے گا اور آپ کی انگوٹھی کہیں نہیں جاتی اور آپ کو مل جائے گی۔ بس! آپ یسا کریں آپ بھی‘ بیٹا بھی اور تمام کاریگر آپ تمام ہرپل‘ ہر سانس‘ وضو بے وضویَارَبِّ مَوْسٰی یَا رَبِّ کَلِیْم بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ بس بے شمار دفعہ پڑھیں اور انشاء اللہ آپ چند دن پڑھ کر دیکھیں تو سہی آپ کو اس کا ایسا حیرت انگیز رزلٹ ملے گا کہ آپ کی ہر کھوئی ہوئی چیز آپ کو ضرور ملے گی۔ بس بہت زیادہ اور یقین سے پڑھیں‘ جتنا یقین مضبوط ہوگا اتنا آپ کو اس کا کمال ملے گا اور جتنا یقین کمزور ہوگا اتنا دیر ہوگی۔ چونکہ اس سے پہلے انہوں نے میرے کچھ وظائف اور ذکر اور تسبیحات آزمائے ہوئے تھے۔ فوراً کہنے لگے بس جی آپ نے کہہ دیا تو انگوٹھی ضرور ملے گی اور چلے گئے۔ ڈیڑھ ہفتہ کے بعد میرے پاس آئے کہنے لگے عجیب بات ہے انگوٹھی نہیں ملی‘ میں نے فوراً کہا اللہ تعالیٰ کے دینے میں کمی نہیں آپ کے مانگنے میں کمی ہے‘ پڑھنے اور مانگنے میں کوتاہی ہورہی ہے جس کی وجہ سے آپ کو انگوٹھی نہیں ملی۔ آپ اعتماد یقین سے یہی ذکر بہت کثرت سے کریں اور معلوم یہ بھی ہوتا ہے کہ آپ تمام نہیں کررہے‘ انہیں میں نے تسلی دے کر پھر بھیجا‘ کوئی پانچ چھ دن کے بعد میرے پاس آئے اور انگوٹھی لے کر آئے اور اس کےملنے کی جو کہانی سنائی وہ خود انوکھی ہے۔ کہنے لگے:۔
یہ انگوٹھی مجھے میری دکان کی الماری کی چھت سے ملی ہے۔ دکان کی الماری کی چھت پر زیورات کے پرانے باکس پڑے تھے پرسوں ایک باکس نکالتے ہوئے دو تین باکس نیچے گرے اسی دوران انگوٹھی بھی ساتھ نیچے گری۔ میرا کاریگر اٹھا کر لے آیا کہ استاد جی: یہ انگوٹھی تو یہاں پڑی تھی۔ میں حیران ہوا کہ یہ انگوٹھی یہاں سے کیسے ملی؟ بہت حیرت ہوئی‘ بہرحال مل گئی لیکن ملی کہاں سے؟ یہ آج تک مجھے سمجھ نہیں آئی۔ مجھ سے کہنے لگے کہ جنات تو اٹھا کر نہیں لے گئے؟ میں نے کہا شاید انہی کا کام ہو۔۔۔؟ بہرحال انگوٹھی مل گئی چلتے چلتے ایک اور واقعہ بھی سنتے جائیں:۔
وہ واقعہ یہ ہے کہ ہمارے پڑوس میں ایک گھرانہ آباد ہے وہ اللہ تعالیٰ کو باوقت مجبوری مانتے ہیں‘ ویسے ان کو اللہ تعالیٰ کی زیادہ ضرورت نہیں ہے۔۔۔!(معاذ اللہ) انہوں نے اپنا نام ’’روشن خیال‘‘ رکھا ہے‘ نامعلوم روشنی ان کے پاس کہاں سے آئی۔۔۔؟؟؟ یہ خود میرے لیے حیرت ہے۔
وہ خلاف توقع میرے پاس آئے حالانکہ روحانی دنیا کو انہوں نے آج تک ماننا تو بڑی بات۔۔۔ دور سے دیکھنا بھی پسند نہیں کیا اور میری تمام روحانی دنیا کی ترتیب کے وہ سراسر خلاف ہیں جس کا انہوں نے کئی بار میرے سامنے کھلی زبان سے بھی اظہار کیا لیکن میں ان چیزوں کو زیادہ محسوس نہیں کرتا‘ پسند اپنی اپنی‘ ذوق اپنا اپنا لیکن میں ایسے لوگوں کیلئے فکرمند ضرورہوتا ہوں‘ کچھ بھی نہ کرسکوں تو انہیں اپنی دعاؤں میں یاد ضرور رکھتا ہوں۔ اللہ سے دعا کرتا ہوں دل کی دنیا کو تو ہی جانے تو چاہے تو ایک پل میں دل کی دنیا بدل دے تو ان کی دل کی دنیا بدل دے تو ایک دن وہ صاحب میرے پاس تشریف لائے اور آتے ہی کہنے لگے کہ جی آپ سے ایک
کام ہے‘ میں نے عرض کیا: حکم فرمائیں! کہنے لگے: میری بہو کی دو چوڑیاں گم ہوگئی ہیں اور وہ مل نہیں رہیں۔ ہمارا ملازم بھی چھٹی پر گیا ہوا ہے‘ گھر میں میں‘ بہو‘ اس کے بچے اور میری بیوی کےعلاوہ اور کوئی ہے ہی نہیں۔ آخر چوریاں کہاں گئیں؟ سنا ہے آپ کوئی تعویذ شاویذ دیتے ہیں‘ میں نے کہا: میں تعویذ شاویز تو نہیں دیتا۔۔۔ میں کوئی وظیفہ شظیفہ دیتا ہوں۔ کہنے لگے: ٹھیک ہے کوئی وظیفہ بتا دیں‘ بڑا تو نہیں ہوگا۔۔۔! میرے گھر والے زیادہ یہ لفظ نہیں پڑھ سکتے‘ میں مسکرا کر کہنے لگا میں آپ کو انگلش میں کوئی وظیفہ بتادوں۔۔۔ کہنے لگے: ہاں۔۔۔! اگر ایسا ہوسکے تو ہمارے لیے ٹھیک رہے گا۔ میں نے کہا میں مجبور ہوںکیوںکہ قرآن انگلش میں نہیں اترا‘ عربی میں اترا ہے۔ میں بحیثیت مسلمان آپ کو عربی میں وظیفہ بتا سکتا ہوں۔ کہنے لگے چلو بتائیں میں نے یہی وظیفہ  یَارَبِّ مَوْسٰی یَا رَبِّ کَلِیْم بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ کاغذ پر لکھ کر دے دیا کہ سارا دن‘ سارا گھر پڑھے ہرحالت میں پڑھے اور کوئی پابندی نہیں اور ہر ہر لمحہ پڑھے‘ چلے گئے۔ پھر مجھے نہیں ملے‘ کوئی دو تین ماہ کے بعد راستے میں چلتے ہوئے گلی میں ملے۔ انہوں نے مجھے کچھ نہیں بتایا‘ بس سلام کرکے جانے لگے تو میں نے خود ہی پوچھا کہ وہ آپ نے مجھ سے وظیفہ لیا تھا‘ بہو کی چوڑیوں کیلئے آپ نے پھر بتایا ہی نہیں۔ کہنے لگے کوئی مشکل ہوتی تو بتاتا‘ آپ نے وظیفہ دیا ہم نے کوئی چھ سات دن ہی پڑھا اور چوڑیاں مل گئیں۔ اور پھر خود ٹھہر کر حیران ہوکر کہنے لگے کہ ایک چیز بتائیں چوریاں بیڈ روم سے گم ہوئیں‘ مگر ملیں کچن کے چمچ کے دراز میں‘ وہاں کس نے رکھی تھیں؟ میں نے کہا آپ سائنس کی دنیا کے آدمی ہیں‘ آپ ہی بتائیں۔ کہنے لگے: نہیں! میری سائنس یہاں ناکام ہوگئی ہے‘ مجھے سمجھ نہیں آرہی میں کیا کروں؟ بہرحال کچھ ہے سہی‘ کوئی ایسی دنیا ہے جو میری سمجھ اور عقل سے بالا تر ہے۔۔۔! تو میں نے فوراً کہا جہاں سمجھ اور عقل ختم ہوجاتی ہے روح کی دنیا او روحانی  دنیاوہیں سے شروع ہوتی ہے۔ اسی لیے تو کہتا ہوں کہ روح کی دنیا اور روحانیت پر کچھ توجہ کریں۔ بس! کوئی قبولیت کا وقت تھا یا انہیں اللہ کے نام سے فائدہ ہوا تھا اس دن سے ان کی توجہ روحانیت کی طرف زیادہ ہوگئی ہے۔ (جاری ہے)۔

مزید انکشافات کیلئے آئندہ قسط پڑھنا نہ بھولیں

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 924 reviews.