Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

حضور نبی کریم ﷺ کے اخلاق حسنہ اور تواضع کا بیان

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2014ء

حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ فرماتے ہیں کہ آپ ﷺ نے ایک پرانے پالان پر حج کیا‘ اس پر ایک کپڑا پڑا تھا جو چار درہم کا بھی نہ ہوگا اور فرما رہے تھے: اے اللہ! اس حج کو ریاء اور شہرت سے خالی فرما۔ (ابن ماجہ207، شمائل صفحہ 22)حضرت قدامہ بن عبداللہ بن عامر کی روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا کہ (حج کے موقع پر) ایک سرخ اونٹنی پر رمی فرمارہے تھے اس طرح کہ نہ لوگوں کو مارا پیٹا جارہا تھا نہ دھکے دئیے جارہے تھے نہ ہٹو ہٹو کا شورہنگامہ تھا۔ (اخلاق النبی صفحہ 114)فائدہ: عام طور پر دیکھا جاتا ہے کہ کوئی بڑا آدمی بھیڑ اور ازدحام میں چلتا ہے یا گزرتا ہے تو اس کیلئے آگے بڑھ کر راستہ صاف کیا جاتا ہے۔ گزرنے والے سے کنارے ہٹو ہٹو کہا جاتا ہے۔ آپ ﷺ اسے ہرگز پسند نہ فرماتے تھے۔حضرت ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے مروی ہے کہ ایک شخص نے آپ ﷺ سے گفتگو کی تو اس کی رگ پھڑکنے لگی۔ آپﷺ نے فرمایا اطمینان رکھو میں کوئی بادشاہ نہیں ہوں۔ میں قریش کی اس عورت کا بیٹا ہوں جو خشک گوشت کھاتی تھی۔ (ابن ماجہ صفحہ 238، سبل صفحہ34) تین متواضعانہ صفات: حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے روایت ہے کہ آپﷺ میں تین خصلتیں ایسی تھیں جو متکبرین میں نہیں ہوتیں۔1۔ گدھے پر سوار ہوجاتے۔ 2۔کوئی بھی آزاد غلام دعوت دیتا قبول فرمالیتے۔3۔ کوئی کھجور پڑا پاتے تو اسے (صاف فرماکر) تناول فرمالیتے۔ (بیہقی فی الدلائل جلد6 صفحہ 9)ام المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول پاک ﷺ سے زیادہ اچھے اخلاق والا دنیا میں کوئی نہیں دیکھا۔ آپﷺ کے اصحاب اور گھر والوں میں سے جب کوئی آپﷺ کو بلاتا تو جواب فرماتے ’’لبیک‘‘ ’’حاضر‘‘ اس لیے خدائے پاک نے آپﷺ کے بارے میں یہ آیت نازل فرمائی۔ انک لعلی خلق عظیم۔ (اخلاق النبی ابوالشیخ صفحہ 2)۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 025 reviews.