Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

اللہ کے دوست

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2014ء

فقیروں کومالداروں سے چالیس سال اور ایک دوسری روایت میں ہے کہ پانچ سو سال پہلے جنت میں بھیجنے کا حکم ہوگا
محمد بابر علی سکھیرا‘ ملتان

اللہ کے پڑوسی کون؟:حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے روایت ہے کہ اللہ تعالیٰ قیامت کے دن فرمائیں گے کہ کہاں ہیں میرے پڑوسی؟ تو فرشتے عرض کریں گے کہ یااللہ! کون ہیں جو آپ کے پڑوسی بننےکے لائق ہیں تو اللہ تعالیٰ فرمائیں گے کہ کہاں ہیں قرآن کے بہت زیادہ پڑھنے والے قاری اور کہاں ہیں مسجدوں کو آباد کرنے والے۔ سبحان اللہ! میرے دوستو اگر آپ اللہ کا پڑوس چاہتے ہیں تو ان دو کاموں کو زندگی کا حصہ بنالیں۔
اللہ کے دوست کون؟:حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے روایت ہے کہ اللہ تعالیٰ قیامت کے دن فرشتوں سے فرمائیں گے کہ میرے محبوب بندوں کومیرے قریب لاؤ تو فرشتے عرض کریں گے یااللہ! آپ کے محبوب کون لوگ ہیں تو اللہ تعالیٰ فرمائیں گے کہ مسلمانوں کے فقیر لوگ‘ فرشتے ان لوگوں کو اللہ کے قریب لائیں گے تو اللہ تعالیٰ ان سے فرمائیں گے سنو! میں نے تم سے دنیا کی نعمتوں کو اس لیے نہیں ہٹایا تھا کہ تم میرے نزدیک ذلیل تھے میں نے اس کی وجہ سے آج کے دن تم پر اپنے انعامات و اکرام بڑھانے کا ارادہ کیا تھا۔ آج تم جوکچھ چاہو مجھ سے مانگو تو فقیروں کومالداروں سے چالیس سال اور ایک دوسری روایت میں ہے کہ پانچ سو سال پہلے جنت میں بھیجنے کا حکم ہوگا۔ بحوالہ الاحادیث القدسیہ جلد اول ص ۔93،94
ابلیس کے دس خاص دوست: حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک دن ابلیس مردود سے فرمایا کہ میری امت میں سے کتنے لوگ تیرے دوست ہیں۔ اس لعین نے کہا کہ دس آدمی ہیں جو میرے خاص دوست ہیں۔ 1۔ ظالم بادشاہ۔ 2۔تکبرکرنے والا۔ 3۔وہ مالدار جو اس بات کی پرواہ نہ کرے کہ کہاں سے کماتا ہے اور کس مصرف میں خرچ کرتا ہے۔ 4۔ وہ عالم جو بادشاہ کے ظلم کے باوجود اس کی ہاں میں ہاں ملائے۔ 5۔ وہ تاجر جو خیانت کرتا ہو۔ 6۔ وہ آدمی جو ناجائز ذخیرہ اندوزی کرتا ہو۔ 7۔ زنا کرنے والا۔ 8۔ سودخور۔ 9۔ بخیل جو اس بات کی پرواہ نہ کرے کہ مال کہاں سے جمع کرتا ہے۔ 10۔ شراب کا عادی۔ ہر پڑھنے والا اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھے کہ کہیں میں شیطان کا دوست تو نہیں۔۔۔؟؟؟

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 074 reviews.