Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

روحانی کیفیت

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2014ء

میں روزانہ صبح ایک تسبیح ’’یااللہ تیرا شکر ہے‘‘ شام کو ایک تسبیح ’’یااللہ تیرا احسان ہے‘‘ پڑھتی ہوں
پوشیدہ

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! سب سے پہلے ڈھیروں دعائیں آپ کیلئے‘ آپ کی فیملی کیلئے‘ عبقری کیلئے‘ اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کی فیملی کو خوش اور سلامت رکھے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو صحت دے‘ زندگی دے‘ خوشیاں دے اور آپ ہمیشہ ہم جیسے لوگوں کی اصلاح کرتے رہیں۔ (آمین)۔
محترم حکیم صاحب! میں اپنے شوہر کے ہمراہ آپ کی خدمت میں حاضر ہوئی تھی‘ آپ نے فرمایا کہ میں اور میرے شوہر 21 درس سنیں اور شامل ہوں‘ آپ کا درس سن کر جو روحانی سکون ملتا ہے بتا نہیں سکتی‘ میں آپ کی باتیں جو آپ درس میں بتاتے ہیں اپنی نوٹ بک میں نوٹ کرلیتی ہوں اور ان پر عمل کرنے کی کوشش کرتی ہوں‘ میںاتنا اچھا رسالہ نکالنے پر آپ کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔سات فروری بروز جمعرات میں نے اور میرے شوہر نے آپ کی بیعت کی‘ دلی سکون حاصل ہوا کہ ہم آپ کی دعاؤں کے زیر سایہ آگئے‘ کارڈ میں جو تسبیحات آپ نے پڑھنے کی ہدایت کی ہے وہ میں نے پڑھنا شروع کردی ہیں۔ آپ نے ہمیں وَلَسَوْفَ یُعْطِیْکَ رَبُّکَ فَتَرْضٰی﴿والضحیٰ۵﴾ ہروقت کھلا پڑھنے کو بتایا جس کو ہم پابندی کے ساتھ پڑھ رہے ہیں اور اس کے فوائد بھی نظر آرہے ہیں‘ میں روزانہ صبح ایک تسبیح ’’یااللہ تیرا شکر ہے‘‘ شام کو ایک تسبیح ’’یااللہ تیرا احسان ہے‘‘ پڑھتی ہوں‘ کارڈ میں جو تسبیحات لکھی ہیں صبح و شام وہ پڑھتی ہوں‘ رات کو جو پڑھ کر سوتی ہوں وہ درج ذیل ہیں:۔ 21 بار بسم اللہ مکمل‘ گیارہ بار یَاحَفِیْظُ۔ گیارہ بار یَاسَلَامُ‘ تین بار آیۃ الکرسی‘ چار مرتبہ الحمدشریف‘ تین مرتبہ سورۂ اخلاص‘ دس بار درود شریف‘ دس بار استغفار اور چار مرتبہ تیسرا کلمہ پڑھ کر پورے جسم پر دم کرلیتی ہوں۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 085 reviews.