Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قارئین کے سینوں کے راز - اسپیشل ایڈیشن حصہ 3

ماہنامہ عبقری - جنوری 2015ء

غم دور:اگر کوئی غم زدہ کیفیت میں مبتلا ہو جو کسی بھی طرح دور نہ ہوتی ہوتو اسے چاہیے کہ ہر نماز کے بعد سات بار سورۂ فاتحہ پڑھ کر گڑگڑا کر اللہ تعالیٰ کے حضور معافی مانگے۔ اگر کوئی چاہے کہ اس کا شمار اللہ تعالیٰ کے دوستوں میں ہو تو اسے چاہیے کہ نماز تہجد یکسوئی سے پڑھے اور گیارہ بار سورۂ فاتحہ اول وآخر درود پاک پڑھے‘ پھر انتہائی عاجزی سے دعا مانگے جو دعا مانگے گا بفضل خدا پوری ہوگی۔

 

آسیب زدہ کیلئے دم:اگر کوئی آسیب زدہ ہو تو اس غرض سے تین بار سورۂ فاتحہ پڑھ کر ایک مرتبہ آیۃ الکرسی‘ ایک بار چاروں قل اور سورۂ جن کی ابتدائی پانچ آیات پڑھ کر پانی پر دم کرکے آسیب زدہ کے چہرے پر چھینٹے مارے۔ جس گھر میں آسیب ہو چاروں کونوں پر چھینٹے مارے۔

 

غصے کا علاج:اگر کوئی غصے کا تیز ہو تو اکتالیس بار سورۂ فاتحہ پڑھ کر پانی پر دم کرکے پلائے۔

 

عبادت میں یکسوئی کیلئے:اگر کسی کی عبادت میں یکسوئی نہ ہو‘ شیطان تنگ کرتا ہو تو گیارہ بار سورۂ فاتحہ پڑھ کر دعا مانگے قبول ہوگی‘ عمل بلاناغہ کرے۔ یہ شب بیداری اورعبادت گزاری کا باعث ہے۔

 

تمام مقاصد کے حصول میں کلمہ طیبہ کا ورد

 

(صبا ناز‘ لاہور)

 

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری رسالے کیلئے اور تمام مسلمان مرد وعورت‘ بزرگ و جوان سب کیلئے درج ذیل تحریر لکھ کر بھیج رہی ہوں۔ امید کرتی ہوں قارئین اس سے استفادہ کرسکیں گے اور مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں گے۔

 

مغفرت کا پروانہ: جب بندہ کلمہ لا الہ الا اللہ پڑھتا ہے تو ایک فرشتہ اس کلمے کو لے کر آسمان کی طرف جاتا ہے‘ راہ میں دوسرا فرشتہ آسمان سے اترتا ہوا اس کو ملتاہے‘ آسمان سے اترنے والا دنیا سے آسمان کی طرف جانے والے سے پوچھتا ہے کہ تم کہاں جارہے ہو؟ وہ فرشتہ کہتا ہے کہ فلاں آدمی کا کلمہ لے کر عرش الٰہی پر پہنچانے جارہا ہوں‘ زمین پر اترنے والا فرشتہ کہتا ہے کہ میں اُسی آدمی کی مغفرت کا پروانہ لے کر عرش الٰہی سے آرہا ہوں اور دنیا میں اس کو پہنچانے جارہا ہوں۔

 

منکر نکیر اور کلمہ طیبہ:حضور نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ’’جب میت کو قبر میں داخل کردیا جاتا ہے تو اس کے پاس دو فرشتے آتے ہیں‘ جن کا رنگ سیاہ اور آنکھیں نیلی ہوتی ہیں ان میں سے ایک کو منکر اور دوسرے کو نکیر کہتے ہیں اور یہ دونوں فرشتے آکر اس طرح سوال کرتے ہیں۔

 

’’کیا کہتا ہے تو اس شخص(محمدؐ) کے بارے میں؟ تب مردہ اس کے جواب میں یہ کلمہ کہے گا‘ یہ اللہ کے بندے اور رسولؐ ہیں۔اَشْھَدُاَنَّ لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَاَشْھَدُاَنَّ مُحَمَّداًعَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہٗ‘‘

 

اس پر یہ دونوں فرشتے کہیں گے‘ ہم تیری صورت دیکھ کر ہی سمجھ گئے تھے کہ تو یہی کہے گا۔ اس کے بعد اس کی قبر میں سترہاتھ مربع فراخی کردی جائے گی اور پھر اس کے واسطے وہاں پر روشنی کردی جائے گی اور پھر مردہ سے کہا جائے گا کہ سو جا‘ آرام کر‘  جس طرح دلہن آرام کرتی ہے اور اس کو کوئی نہیں چھیڑتا سوائے اس کے شوہر کے۔

 

اور اگر یہ مردہ کلمہ کا محض زبان سے تو اقرار کرتا ہے لیکن دل میں اس کی تصدیق نہیںکرتا تھا تو اس پر فرشتے کہیں گے ہمیں تو تیرےچہرے سے پہلے ہی اندازہ تھا کہ تو اس طرح کہے گا‘ اس کے بعد زمین سے کہا جائے گا کہ اے زمین! تو اس پر برابر ہوجا‘ چنانچہ زمین    ٍاس پر برابر ہوجائے گی‘ جس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ اس کی دائیں پسلیاں بائیں میں اور بائیں پسلیاں دائیں میں داخل ہوجائیں گی اور وہ اسی طرح قیامت تک عذاب میں مبتلا رہے گا۔ (ترمذی)۔

 

فرشتوں کی دنیا اور کلمہ طیبہ

 

اسرار العارفین میں تحریر ہے کہ کوہ قاف پہاڑ میں اس دنیا کے علاوہ اس سے بھی بڑی چالیس دنیااور بھی ہیں۔ ہر دنیا کے چالیس حصے ہیں‘ اس دنیا کا ایک حصہ موجودہ دنیا سے کہیں بڑا ہے۔ ان چالیس دنیاؤں میں تاریکی بالکل نہیں‘ ہمیشہ روشنی ہی روشنی رہتی ہے۔ ان دنیاؤں میں فرشتے آباد ہیں جب سے اللہ تعالیٰ نے جہانوں کو پیدا فرمایا ہے وہاں کے فرشتے کلمے کا ورد کرتےر ہتے ہیں۔

 

حضرت قرقائیل کی تسبیح کلمہ: حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے کوہ قاف پیدا فرمایا ہے اور یہ پہاڑ اس قدر بڑا ہے کہ اس نے ساری روئے زمین کا احاطہ کررکھا ہے اور یہ دنیا کی تمام اشیاء اس کے اندر موجود ہیں‘ قرآن مجید میں بھی اس پہاڑ کا ذکر موجود ہے ق والقرآن المجید۔

 

پرودگار عالم نے ایک فرشتہ پیدا کیا ہے جو قاف کی چوٹی پر بیٹھا ہوا ہے اور کلمے کی تسبیح پڑھ رہا ہے۔ اس فرشتے کا نام قرقائیل ہے۔ قرقائیل کبھی ہاتھ کھولتا ہے اور کبھی بند کرتا ہے۔ دنیا کی رگیں اس کے ہاتھ میں ہیں۔ اللہ تعالیٰ کو جب زمین پر تنگی منظور ہوتی ہے تو اللہ تعالیٰ کے حکم سے فرشتہ زمین کی رگوں کو کھینچ لیتا ہے۔ جب رگیں سکڑ جاتی ہیں تو دریاؤں کا پانی سوکھ جاتا ہے اور زمین خشک وبنجر ہوجاتی ہیں۔

 

اور جب فراخی کرنا چاہتا ہےتو فرشتہ اللہ تعالیٰ کے حکم سے زمین کی رگیں کھول دیتا ہے۔ دنیا میں فراخی پھیل جاتی ہے۔ جب اللہ تعالیٰ اپنی مخلوق کو ڈرانا چاہتا ہے اور اسے منظور ہوتا ہے کہ اپنی قدرت کے کرشمے دکھائے تو اس فرشتے کو حکم ملتا ہے کہ زمین حرکت میں آجائے چنانچہ زمین ملتی ہے اور زلزلہ آجاتا ہے جب تک اللہ کا حکم ہوتا ہے زلزلہ سے زمین ہلتی رہتی ہے۔

 

جو کوئی چاہے کہ اللہ تعالیٰ اس کے رزق میں وسعت پیدا فرمائے‘ رزق کی تنگی اس سے دور ہوجائے تو وہ روزانہ نماز فجر کے بعد باوضو حالت میں بکثرت کلمہ طیبہ پڑھے۔ رب کریم کلمہ طیبہ کے طفیل اس پر رزق کے اسباب آسان فرمادے گا۔جو کوئی نیا چاند دیکھ کر کلمہ طیبہ پڑھے گا تو پروردگار اسے تمام بیماریوں سے محفوظ رکھے گا۔

 

 جو کوئی زوال کے وقت روز ایک ہزار مرتبہ کلمہ طیبہ پڑھے تو اس کا شیطان کمزور اور ضعیف ہوجائے گا۔

 

دشمن پر فتح پانے کیلئے: ہر روز نماز عشاء کے بعد 125 مرتبہ کلمہ طیبہ پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے دعا مانگے‘ دشمن خود ذلیل وخوار ہوگا۔

 

نصیب کھل جائے: ہر جمعے کی نماز کے بعد اول و آخر گیارہ مرتبہ درود پاک پڑھے اور درمیان میں ایک سو ایک مرتبہ کلمہ طیبہ پڑھے پھر اللہ تعالیٰ سے اپنے مقصد میں کامیابی کیلئے دعا کرے۔ سات ہفتے تک اس عمل کو کرے‘ انشاء اللہ تھوڑے ہی دنوں میں اس کے اثرات ظاہر ہونا شروع ہونگے اور بخت کشادہ ہوگا۔

 

ادائیگی قرض: ہرنماز کے بعد سات سات مرتبہ اول و آخر درود پاک پڑھے درمیان میں 125 مرتبہ کلمہ طیبہ پڑھے اور پھر اللہ کے حضور گڑگڑا کر دعا کرے یہ عمل چالیس روز کا ہے۔

 

عمل فتوحات: کلمہ طیبہ مع بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ اس طرح پڑھے کہ جب چاند کے مہینے کی پہلی اتوار آئے اور مغرب کی نماز کے بعد کا وقت ہو۔ اس دن ستر مرتبہ کلمہ طیبہ پڑھے‘ پیر کے دن ساٹھ مرتبہ‘ منگل کے دن پچاس مرتبہ‘ بدھ کے دن چالیس مرتبہ‘ جمعرات کے دن تیس مرتبہ‘ جمعہ کے دن بیس مرتبہ اور ہفتے کے دن گیارہ مرتبہ اسی طرح ہفتے میں 282 مرتبہ پڑھا۔ اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود پاک لازمی پڑھنا ہے‘ ہر ماہ کے شروع اتوار میں ایسا کیا کریں۔ انشاء اللہ تعالیٰ غیب سے مدد حاصل ہوگی ہر رکاوٹ خودبخود دور ہوتی چلی جائےگی۔

 

ملک الموت کی تعلیم‘ کلمہ طیبہ:حضرت جعفر بن محمد رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ ملک الموت پنجگانہ نمازوں کے اوقات میں چہروں کو دیکھتے ہیں اور اگر وہ دیکھتے ہیں کہ کسی نمازی اور نیک انسان کی موت قریب آگئی ہے تو شیطان کو اس سے دور فرماتے ہیں اور اس کو کلمہ طیبہ کی تعلیم دیتے ہیں۔

 

کلمہ اور ماں کا نافرمان بیٹا: حضرت عبداللہ سے روایت ہے کہ ایک شخص حضور نبی اکرم ﷺ کی بارگاہ اقدس میں حاضر ہوا اور عرض کی کہ یہاں ایک لڑکا ہے جس کی موت کا وقت قریب ہے مگر وہ کلمہ (طیبہ) پڑھنے کی قوت نہیں رکھتا۔آپ ﷺ نے فرمایا: کیا وہ زندگی میں یہ کلمہ نہیں پڑھتا تھا؟اس نے کہا: زندگی میں تو پڑھتا رہا ہے۔ آپ ﷺ اس کے ہمراہ تشریف لے گئے‘ آپ ﷺ نے اس لڑکے سے فرمایا لا الہ الا اللہ کہو۔ اس نے کہا: میں اس کی طاقت نہیں رکھتا۔ آپ ﷺ نے پوچھا کیوں؟ عرض کیا: میں اپنی والدہ کی نافرمانی کرتا تھا۔ آپ ﷺ نے فرمایا کیا وہ زندہ ہیں؟ اس نےکہا جی ہاں!۔ چنانچہ وہ عورت آپ ﷺ کی خدمت میں پیش کی گئی۔ آپ ﷺ نے اس عورت سے دریافت کیا یہ تمہارا بیٹا ہے؟ اس نے کہا جی ہاں! آپ ﷺ نے فرمایا: اگر تمہارے بیٹے کو آگ میں ڈال دیا جائے ورنہ تم اس کو معاف کردو تو کیا تم معاف کردو گی۔ وہ عورت بولی جی ضرور۔ آپ ﷺ نے فرمایا کہ تو ہمیں اور اللہ کو گواہ بنا کر کہہ دے کہ میں اس سے راضی ہوگئی۔ چنانچہ اس نے کہہ دیا اور پھر لڑکے سے کلمہ پڑھوایا گیا تو لڑکے کی جان نکلنے میں آسانی ہوئی۔

 

آپﷺ نے فرمایا اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ جس نے میرے صدقے میں اس کودوزخ کے عذاب سے نجات دلائی۔ غرض یہ کہ جتنا کلمے کے بارے میں اس کا وردکرنے سے مقاصد حاصل ہوتے ہیں تحریر میں جتنا بھی لکھا جائے کم ہے۔ الفاظ ختم ہوسکتے ہیں مگر کلمے کی برکت اور فضیلت ختم نہ ہوں گی۔

 

کینسر کا روحانی علاج

(عبیداللہ ‘ کوئٹہ)

موجودہ دور میں کینسر نام کی بیماری بڑی خوفناک سمجھی گئی ہے۔ جو آدمی اس بیماری میں مبتلا ہوجاتا ہے اور وہ یہی سمجھ بیٹھتا ہے کہ اس بیماری کا کوئی علاج نہیں ہے۔ یہ بات صحیح نہیں ہے‘ اللہ تعالیٰ نے جو بیماری پیدا کی ہے اس کا علاج بھی اتارا ہے۔ ’’ماانزل اللہ داء الا انزل لہ شفاء‘‘ (رواہ البخاری عن ابی ہریرہ) پھر جو اس کے علاج کو پالیتا ہے اللہ اس کی بیماری کو دور فرمادیتے ہیں۔ اس موذی مرض میں گرفتار ہونے والا آدمی یوں تو اس کے علاج کیلئے ہر ممکن اقدام کرگزرتا ہے اور کرنا بھی چاہیے لیکن اس کے ساتھ ساتھ اس کا روحانی علاج بھی کیا جائے تو اللہ سے قوی امید ہے کہ وہ اپنے کلام کی برکت سے اس بیماری کا بالکل ازالہ فرمادیں گے۔

جو اس موذی بیماری میں مبتلا ہیں انہیں چاہیے کہ سب سے پہلے اللہ تعالیٰ سے گڑگڑا کر اس موذی مرض کے دور ہونے کی دعا کریں‘ قرآن مجیدکی کثرت سے تلاوت کریں‘ اللہ نے اس میں شفاء رکھی ہے اور درج ذیل روحانی علاج جاری رکھیں۔ انشاء اللہ تعالیٰ بہت جلد اس موذی مرض سے شفاء نصیب ہوگی۔ عرب کے ایک معروف شیخ محمد عارف بتاتے ہیں کہ سعودی عرب میں ایک شیخ فاضل نے جب کینسر کی مختلف بیماریوں میں مبتلا افراد کا درج ذیل روحانی علاج کیا تو اللہ نے اپنے فضل و کرم سے شفاء کلی عطا فرمایا۔ وہ روحانی علاج یہ ہے:۔

تعوذ و تسمیہ کے بعد سورۂ فاتحہ مکمل‘ سورۂ بقرہ کی ابتدائی پانچ آیات‘ اس کے بعد سورۂ بقرہ کی آیت 164،165‘ اس کے بعد سورۂ بقرہ پارہ نمبر تین کی آیت نمبر 255،256،257‘ اس کے بعد سورۂ بقرہ پارہ نمبر تین کی آخری دو آیات 285,286‘ سورۂ آل عمران پارہ نمبر تین کی پہلی پانچ آیات‘ پھر سورۂ آل عمران پارہ نمبر تین کی آیت نمبر 18‘ اس کے بعد سورۂ آل عمران پارہ نمبر تین کی آیت نمبر 26،27‘ سورۂ اعراف پارہ نمبر 8 کی آیت نمبر 54تا56۔ اس کے بعد سورۂ اعراف پارہ نمبر 9 کی آیت نمبر 117 تا 119۔ اس کے بعد سورۂ یونس پارہ نمبر گیارہ کی آیت نمبر 79 تا 82۔ اس کے بعد سورۂ طہٰ پارہ نمبر 16 کی آیات نمبر 65 تا 69 تک۔ اس کےبعد سورۂ مؤمنون پارہ نمبر 18 کی آیات 115 تا 118۔ اس کے بعد سورۂ حشر پارہ نمبر 28 کی آیت نمبر 21 تا 24۔ اس کے بعد سورۂ صافات پارہ نمبر 23 کی ابتدائی پندرہ آیات۔ اس کے بعد سورۂ رحمٰن پارہ نمبر 27 کی آیت نمبر 31 تا 33۔ اس کے بعد سورۂ ملک پارہ نمبر 29 کی آیت نمبر تین،چار۔ اس کے بعد سورۂ قلم پارہ نمبر 29 کی آیت نمبر اکاون، باون۔ اس کے بعد سورۂ جن کی ابتدائی تین آیات۔ اس کے بعد سورۂ کافرون‘ سورۂ فلق اور سورۂ ناس۔

مذکورہ قرآنی آیات کو سات مرتبہ پڑھنے کےبعد کم از کم پانی کے تین گلاس لے کر اس پر دم کریں اور اس پانی کو پینے کا معمول بنالیں۔

جسمانی امراض کا روحانی نقش سےعلاج

(صوفی محمد ارشد قریشی‘ ملتان)

درج ذیل شیڈول میں جسمانی بیماری کا نام اور اس سے متعلقہ اسم الٰہی کے اعداد بطور علاج درج ہیں۔اس کا طریقہ علاج یہ ہے کہ کسی بھی پین یامارکر یا بال پوائنٹ سے مریض کی دائیں کلائی پر صرف بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِمکمل پڑھ کر مطلوبہ اعداد لکھ دیں۔ ٹھیک آدھ گھنٹہ میں انشاء اللہ مریض ٹھیک ہوجائے گا۔ بعداز شفاء بندہ ناچیز اور محترم حکیم صاحب اور عبقری کی پوری ٹیم کو اپنی پرخلوص دعاؤں میں یاد رکھیں جن کی انتھک محنت سےآپ تک آزمودہ عملیات وظائف اور مضامین پڑھنے کیلئے ملتے ہیں۔اللہ آپ سب سمیت ہم سب کی حفاظت فرمائے۔ آمین۔

 

تفصیل امراض

مطلوبہ اسم الٰہی (علاج )

گلے میں ہر قسم کے درد کیلئے

812-212-66-4

مچھر کاٹنے کیلئے

812-212-66-5

آگ یا پانی سے جلنا

812-212-66-6

ہوائی جہاز یا بس میں الٹی

812-212-66-7

لوبلڈپریشر کنٹرول

812-212-66-12

ہائی بلڈپریشر کنٹرول

812-212-66-13

یرقان(پیلیا) ختم

812-212-66-14

سردی سے بچاؤ

812-212-66-24

فالج کا علاج

812-212-66-26

شوگر کنٹرول

812-212-66-30

صدمہ یا خوف سے تکلیف

812-212-66-32

گھٹنوں و جوڑوں کی سوجن

812-212-66-33

بواسیر(خونی و بادی) ختم

812-212-66-34

زہریلی گیس یا سوجن کیلئے

812-212-66-35

چہرے کی پھنسیاںدور

812-212-66-36

نعلین شریف کی برکت

(عبداللہ بن محمد عیسیٰ ‘کورنگی کراچی)

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس ایک نقش ہے جو  حضرت مولانا عمر پالن پوری صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی کتاب ’’مومن کا ہتھیار‘‘ میں شائع کیا تھا لیکن اب وہ کتاب کے آخری حصہ میں چھپا ہوا نہیں ہے۔ اس نقشہ کے بہت سارے فائدے ہیں جو میں خط کے ساتھ بھیج رہا ہوں‘ میری بہن کی شادی کے بعد ان کے گھر میں عجیب و غریب حرکت ہوتی تھی‘ کبھی شیشہ کے اوپر بچے یا بڑے کےہاتھ کے نشان‘ کبھی گھر میں گندی بدبو کا آنا اور ایک دن تو کپڑے دھونے کی مشین اور پلنگ دونوں پھٹ گئے جب سے میں نے یہ نقش نعلین مبارک لگایاتب سے گھر بالکل صحیح ہوگیا۔

اس کے علاوہ نقش نعلین مبارک کے فوائد تو بہت سارے ہیں مگر ایک جو میں نے خود آزمایا ہے وہ عرض کرتا ہوں:۔ اگر کسی عورت کی ڈیلیوری کے وقت اس کے ہاتھ میں نقش نعلین شریف رکھنے کیلئے دئیے جائیں تو بہت آسانی سے ڈیلیوری ہوجاتی ہے۔ میں نے اور میری بہن نے بہت جگہ آزمایا بہت فائدہ ہوا۔ ایک واقعہ ہمارے گھر کا ہے‘ ہماری بہن کا پہلا آپریشن ہوا تھا جس سے لڑکی پیدا ہوئی‘ دوسری مرتبہ بھی ڈاکٹروں نےآپریشن کا کہا تھا‘بہن نے ان کو نعلین شریف کا نقش دیا تو اللہ کے حکم سے اور نعلین شریف کی برکت سے اللہ تعالیٰ نے بغیر آپریشن کے ایک بیٹا اور بیٹی عنایت فرمائی‘ علاقے میں  بہت ساری عورتوں کو بہن نے یہ نقش دیا کوئی ایسی عورت نہیں جس نے یہ نقش رکھا ہو اور ولادت میں آسانی نہ ہوئی ہو ۔

میرے لاجواب اور بے مثال وظائف

(صوفی اقبال(مرحوم)‘ سرائے عالمگیر)

سردی کیلئے نسخہ خاص

ھوالشافی: ستاور‘ فلفل سیاہ‘ تخم کونچ‘ آملہ‘ بابڑنگ‘ سمندر سوکھ‘ تخم اوٹنگن سب ایک ایک تولہلے کر کشتہ فولاد‘ کشتہ چاندی یہ دونوں دو دو ماشے لے لیں۔ طریقہ تیاری بہت آسان: سب دوائیں کوٹ کر یا گرینڈر کرکے چھان لیں اور اس سفوف میں کشتے دونوں مکس کرلیں‘ دوا تیار ہے۔ خوراک : صبح و شام آدھا آدھا چمچ چائے والا ہمراہ نیم گرم دودھ۔یہ سفوف نامردی کیلئے لاجواب چیز ہے‘ ممسک اور مغلظ بھی ہے ‘ جسم میں صالح خون پیدا کرکے طاقت کو دوچند کرے گا۔

خونی و بادی بواسیر کیلئے لاجواب نسخے

 بواسیر کا نسخہ بھی تحریر کررہا ہوں کہ کسی غریب کی مدد ہوجائے اگر کسی کو بادی بواسیر ہو تو تارامیرا روزانہ تھوڑا سا لیں نہار منہ رات کے باسی پانی سے کھاتے رہیں۔ انشاء اللہ جلد شفاء ہوگی۔اس کے علاوہ برگ مدار دھاگے میں پرو کر کمر میں باندھیں‘ انشاء اللہ خونی بادی و بواسیر سے شفاء ہوگی۔

خونی و بادی بواسیر کیلئے:ھوالشافی: تخم بکائن‘ مغز تخم نیم‘ گُل سرخ‘ برگ سناء مکی‘ پوست ہلیلہ کلاں۔ ایک ایک تولہ اور رسونت چھ ماشے لے کر تمام دوائیں باریک چھان پیس کر سفوف ڈبیا میں یا بوتل میں رکھ لیں۔ خوراک: چھ ماشہ نصف چمچ صبح و شام پانی سے دیں‘ پھر خداوند کریم کی پیدا کی ہوئی جڑی بوٹیوں کی شان دیکھیں۔ بنا کر غریبوں کو مفت دیں۔ کربھلا سو ہو بھلا۔

نزلے زکام سے نجات:اگر نزلے زکام نے تنگ کررکھا ہو تو فلفل سیاہ‘ دانہ الائچی کلاں ایک ایک تولہ‘ سونٹھ نو ماشے‘ دارچینی نوماشے۔ یہ اشیاء باریک سفوف پیس کرپاؤڈر بنالیں۔ صبح و شام نصف ماشہ ہمراہ پانی لاجواب چیز ہے۔

قوت مردمی اتنی کہ آپ حیران۔۔۔!!!

لاجواب گھر کا نسخہ ہے‘ پسے ہوئے جَو کے آٹے کا چھان پانچ تولے ‘ منقیٰ بیس گرام ڈیڑھ پاؤ پانی میں پکائیں۔ ایک پاؤ پانی رہ جائے تو چھان لیں۔ اس پانی کو میٹھا کرکے روزانہ پیتے رہیں۔ قوت مردمی میں بے پناہ اضافہ ہوگا۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 117 reviews.