Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

قارئین کے سینوں کے راز - اسپیشل ایڈیشن حصہ 7

ماہنامہ عبقری - جنوری 2015ء

تپ لرزہ اورباری کا بخار:گل مدار ناشگفتہ گڑ میں بند کرکے بخار سے گھنٹہ قبل کھلادیں۔اس کے علاوہ آک کی جڑ کی راکھ ایک حصہ چھ حصہ کھانڈ ملا کر بخار سے دو گھنٹے قبل ایک سے دو چٹکی ہمراہ نیم گرم پانی دیں۔

منجن عجیب:آک کےپتوں کو سایہ میں خشک کریں‘ پیس لیں۔ برابر مقدار میں سیاہ مرچ‘ بوقت ضرورت دانتوں پر ملیں۔

آگ سے جلنا:آک کےپتوں کو گرم کرکے نچوڑیں اور متعلقہ جگہ پرلگادیں۔

پاگل کتے کے کاٹےکا علاج:آک کی جڑ کی چھال دو تولے‘ مرچ سیاہ ایک تولہ پیس کر کپڑچھان کرلیں‘دوماشے پانی کے ہمراہ مسلسل تین دن کھلادیں۔

رعشہ کا طلسمی تکیہ: آک کے پختہ پھل کی روئی کا تکیہ بنا کر رعشہ کے مریض کو سرہانے کے طور پر استعمال کروائیں۔لقوہ کے مریض کو بھی فائدے دیتا ہے۔

دکھتی آنکھ:سیدھی آنکھ میں کھٹک اور درد ہو تو بائیں پاؤں کے ناخن میں اور (اس کے الٹ) دودھ مدار بھردیں۔

عقرب گزیدہ:چند پتے آک لیں‘ ان کو کچل کر پانی نکال لیں‘ عقرب گزیدہ کے نتھنوں میں ٹپکادیں۔

عجیب و غریب:مردار سنگ کو ہانڈی میں ڈال کر شیرمدار اس قدر ڈالیں کہ تین تین انگلی اوپر آجائے۔24 گھنٹے گزرنے کے بعد ہانڈی کا منہ بند کرکے اس قدر آنچ دیں کہ دودھ جل جائے‘ سرد ہونے پرنکالیں اور پیس کر رکھ لیں۔ آنکھ میں لگانے سے سانپ کا زہر دور‘ کھانےسے بلغمی کھانسی اور دمہ دور‘ ممسک اورمقوی۔

دمہ کیلئے مفید:پھٹکڑی سفید ذرا ذرا کریں‘ سات دفعہ شیر مدار ٹپکائیں اور خشک کریں باری باری (مٹی کا برتن ہو) پھر ڈھکنا دے کر چھ یا سات سیر اوپلوں کی آنچ دیں۔ مقدار خوراک: ایک رتی گل قند میں دیں‘ دمہ کیلئے مفید۔

ملیریا بخار:شیرمدار ایک حصہ‘ مصری دس حصہ‘ کھرل کرلیں‘ سفوف کو شیشی میں بند کردیں۔مقدار خوراک: آدھی سے دو رتی 

بچھو کے زہر کا علاج:شیرمدار ٹپکادیں دو تین بار۔

بخار :آک کے پتے پندرہ تولے پیلے قسم کے پکنے کے قریب جو ہوں‘ پانی میں بھگو کر نکال لیں‘ بخار سے تین گھنٹے پیشتر یہ پانی پلادیں۔

بتھوا کے جان بخش ٹوٹکے

بیوقوفی سے نجات:چند روزبتھوا کا ساگ پکا کر مریض کو کھلائیں۔

کھانسی خشک:بتھوے کو پانی میں جوش دے کر چھان لیں‘ چینی ملا کر لعوق بنالیں اور چٹائیں۔

بندش پیشاب:درج بالا خشک کھانسی کا نسخہ بغیر چینی کے بنائیں۔

کشتہ مردار سنگ:مردار سنگ دو تولہ‘ بتھوا ایک پاؤ‘ پانچ سیر اوپلوں کی آگ‘ اگر کشتہ ایک دفعہ سفید نہ بنے تو دوسری بار آگ دیں‘ خوراک: ایک رتی‘مقوی باہ‘ مولد خون ‘ کھانسی‘ دمہ‘ آتشک‘ سوزاک‘ بواسیر اور فساد خون۔

چورن مقوی:بدھاری کند کوٹ کر چھان لیں‘ ایک تولہ چورن گولر کے رس میں ملا کر چاٹ کر اوپر سے دودھ پی لیں۔

چٹکلا مقوی:بدھاری کند آدھ پاؤ‘ مصری کوزہ آدھ پاؤ‘ ہر دو کو پیس کر ملارکھیں۔ ایک تولہ صبح و شام گائے کے دودھ کے ہمراہ استعمال کریں یابدھاری کند کا کاڑھا تولہ بھر گھی اور دودھ کے ساتھ پئیں یا خشک بدھاری کند لیں‘ باریک پیس کر سفوف بنالیں پھر بدھاری کند کے رس کے ہمراہ کھرل کریں‘ کھرل کرتے کرتے تین ہفتے گزر جائیں تو خشک کرکے دوچند مصری ڈالیں۔ اس میں گھی اور شہد مناسب مقدار میں ڈالیں۔خوراک: ایک تولہ روزانہ چاٹ لیں۔

اکسیراحتلام: بدھارا‘ اسگندھ ناگواری‘ بدھاری کند ہر ایک پانچ پانچ تولہ برابر مقدار میں کوزہ مصری ملا کر تین سے چھ ماشہ پانی یا دودھ گائے کے ہمراہ استعمال کریں۔

اولاد نرینہ کیلئے:جن کے ہاں لڑکیاں ہی لڑکیاں پیدا ہوتی ہوں‘ بدھاری کند اور بیل گری ہر دو اعلیٰ و تازہ ہموزن لے کر جدا جدا پیس لیں‘ پانی ملا کر جنگلی بیر کے برابر گولیاں بنائیں اوپر سے سونے‘ چاندی کے ورق لپیٹیں‘ حمل کے ساٹھ روز گزرجانے کے بعد اکسٹھ ، باسٹھ یا تریسٹھویں دن مستور کر نہلا کر نئے کپڑے بدلوا کر ایک گولی صبح‘ ایک دوپہر اور ایک گولی شام کو ہمراہ دودھ گائے سے دیں۔ دودھ کے سوا کھانے کو کچھ بھی نہ دیں۔ زیادہ بھوک ستائے تو چاول گائے کے دودھ کے ساتھ دیں۔

نسیان: برہم ڈنڈی کوٹ چھان کر پیس لیں۔ تولہ روزانہ گائے کے دودھ کے ہمراہ دیں۔

نسیان کیلئے چوٹی کا نسخہ:برہم ڈنڈی تازہ کا نچوڑا ہوا پانی ایک کلو‘ روغن مال کنگنی ایک پاؤ‘ روغن گاؤ دو پاؤ‘ روغن پستہ ایک پاؤ۔ترکیب: قلعی دار دیگچی میں ڈال کر نرم آگ پر پکائیں تاکہ پانی خشک ہوجائے اس روغن کو محفوظ کرلیں‘ روٹی پر صبح و شام ایک سے دو تولے لگا کر کھائیں۔ضعف اعصاب اور بالوں کو سفید ہونے سے بچاتا ہے۔

خارش‘ پھنسیاں اور چنبل:بابچی ایک تولہ‘ مردار سنگ دو تولے‘گندھک ایک تولہ‘ منسل ایک تولہ، گائے مکھن 130 تولہ‘ (20 دفعہ پانی پر دھولیں) ہر جز الگ کھرل کریں اور مکھن ملادیں۔

گنجے آدمی کے بال اگانا:بابچی‘ کمیلہ‘ ہلدی سہاگہ بقدر حاجت لے کر سرسوں کے تیل میں کھرل کرکے لگائیں۔

مرگی کیلئے:رس انگور پلادیں‘ روزانہ تین سے پانچ ماشہ تک۔ کچھ عرصہ

نکسیر سے نجات:میٹھے انگور کا رس ناک میں کھنچوائیں بطور نسوار

پیاس روزہ و سفر ختم:کشمش کا استعمال سحری کے وقت کریں یا سفر سے جانے سے پہلے ‘ پیاس بالکل نہیں لگتی۔

کوڑ تمہ سے امراض ختم

درد قولنج:پختہ کوڑتمہ کھال اتار لیں‘ گودے میں بکری کا دودھ تین چھٹانک‘ راکھ پر گرم کریں‘ کھانڈ ملا کر ایک چمچ روزانہ کھالیں۔

گنجا پن:اندرائن (تمہ) کے پتوں کا رس سر پر لگائیں‘ روزانہ تازہ رس لگائیں ۔ انشاء اللہ جلد گنج پر بال اُگنا شروع ہوجائیں گے۔

مقوی معدہ‘ قبض کشا:نمک اندرائن بیس تولہ تازہ پانی کپڑچھان کرکے بیس تولہ نمک ملا کر ہلکی آنچ دیں۔ ایک رتی سے اڑھائی رتی تک خوراک۔

پیٹ کادرد‘ بھوک لگانا:تمہ میں مرچ سیاہ ڈالیں‘ مٹی سے لپیٹ کر چولہے کے قریب دفن کریں‘ جل نہ جائے‘ ہفتے کے بعد نکالیں‘ سایہ میں خشک کرکے سنبھال لیں۔ حسب ضرورت تین سے سات مرچیں چبائیں۔

بلغمی دمہ:ایک تمہ ‘ تین سیر دودھ گائے میں پکائیں اور دودھ کا گھی نکالیں‘ گندم کی روٹی پر ایک سے دو تولہ گھی لگائیں‘ چھاچھ بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

ہچکی سے نجات:اندرائن کی جڑ تین ماشہ سےپانچ تولہ پانی میں حل کرلیں‘ دو سے تین بوندیں ناک میں ڈالیں۔

طلسمی جلاب:بڑی ہلیلہ کابلی‘ اندرائن میں رکھ کر بند کردیں‘ تین دن کے بعد دوسرے تمہ میں رکھ دیں۔ چالیس تمہ میں رکھنے کے بعد ڈبیہ میں بند کردیں‘ اس کو ہاتھ میں لینے سے ہی دست آنے شروع ہوجائیں گے۔ یہ مسہل ہمیشہ کیلئے تیار ہوگیا۔

درد سر:دانہ الائچی کلاں‘ پھٹکڑی‘ گل منڈی‘ نوماشہ ہر ایک۔ عرق کیلا میں حل کرکے رکھیں۔ درد سر ہو تو آنکھ میں ڈالیں‘ یہ دوا بخار والے درد سر کیلئے نہیں

الائچی سفید‘ مغز بادام‘ لہسن مقشر اڑھائی تولہ فی دوائی‘ پتھر کی دوری میں آدھ کلو شیر گاؤ کے ہمراہ چولہے پر رکھیں‘ دھیمی آگ  پر پکائیں‘دودھ کی مقدار نصف رہ جائے تو سرد ہونے پر شہد ملادیں‘ ایک ہفتہ متواتر استعمال کریں۔

الائچی خورد‘ سرد چینی‘ مساوی الوزن بعد میں اتنی ہی مصری ڈالیں۔ تین سےچھ ماشہ صبح وشام تازہ پانی سے کھائیں۔

منجن:دانہ الائچی خورد‘ مصطگی رومی‘طباشیر ہم وزن‘ سفوف بنالیں۔

جوڑوں کے درد اور بار بار پیشاب آنے کیلئے:اسگندھ کوٹ لیں‘ کالے تل ملا کر کھائیں‘ شہد ملا کر معجون بنائیں‘ چینی کے برتن میں رکھیں۔ ایک ماشہ منہ نہار لیں۔

حافظہ وذہانت کے حیرت انگیز واقعات و انمول نسخے

(محمد انس معاویہ حضروی)

انسان کا دماغ اللہ رب العزت کی ایک بہت بڑی نعمت ہے‘ قوت حافظہ کی ہی بدولت انسان ترقی کی منازل طے کرتا ہے‘ قوت حافظہ نہ ہو تو انسان بے بس اور لاچار ہوجاتا ہے۔ ہروقت دماغی ٹینشن‘ جسم کا درد کرنا اور ہروقت انسان اپنے آپ کو مغلوب سمجھتا ہے لیکن افسوس ہے کہ آج ہمارے معاشرے میں اکثر افراد قوت حافظہ کی محرومی کی شکایت کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے اس امت محمدیہﷺ کے اندر ایسے بے مثال اور با کمال افراد بھی پیدا کیے اور ان کو اتنا بے مثال حافظہ عطا فرمایا کہ جس کی کوئی نظیر نہیں۔ ان میں سے چند ایک کے واقعات راقم الحروف درج کرتا ہے۔ حضرت محمد متین رحہم اللہ کو ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوںحدیثیں یاد ہوتی تھیں اور اسی طرح دیگر فنون کی کتابیں بھی ازبر ہوتی تھیں۔ حضرت عبداللہ ابن عباس رضی اللہ عنہٗ (المتوفی ۶۸ھ نے ایک مرتبہ تقریباً اسی اشعار ایک ہی دفعہ مجلس میں سن کر یاد کرلیے اور پھر فوراً سنادئیے۔ امام ابوزرعہ الرازی رحمہ اللہ خود اپنا حال بیان فرماتے ہیں کہ میں نے جو چیز سنی وہ مجھے ایک بار سننے سے یاد ہوگئی اور جو بات یاد ہوگئی وہ کبھی بھولی نہیں اور فرماتے ہیں کہ میں نے کسی محدث سے دوبارہ بیان کرنے کی آرزو بیان نہیں کی۔ فرماتے ہیں کہ میں جب بغداد کے بازاروں میں جاتا تو کانوں میں انگلیاں ٹھونس دیتا تھا تاکہ جو عورتیں اور چھوکریاں اپنے گھروں اور بالاخانوں میں خرافات قسم کے اشعار اور غزلیں گاتی ہیں کہیں وہ مجھے یاد نہ ہو جائیں اور ان کےحافظہ کا یہ عالم تھا کہ فرماتے ہیں کہ پچاس سال ہوئے ہیں کہ میں نے حدیثیں لکھی ہیں اور وہ لکھی ہوئی کتابیں میرے گھر میں رکھی ہوئی ہیں۔ لکھنے کے بعد میں نے پچاس سال ان حدیثوں کا میں نے کتابوں میں دوبارہ مطالعہ نہیں کیا لیکن اس سب کے باوجود میں جانتا ہوں کہ فلاں حدیث کس کتاب کے کس ورق پر ہے اورکس صفحہ اور کس سطر پر ہے۔

حضرت امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ کا اپنا بیان ہے کہ میری عمر سات سال کی تھی کہ میں نے قرآن مجید یاد کرلیا تھا اور جب میری عمر دس سال کی ہوئی تو میں نے موطا امام مالک رحمۃ اللہ علیہ حفظ یاد کرلیا تھا۔ امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کے رفیق درس حاشدین اسماعیل رحمۃ اللہ علیہ اور ان کے ایک رفیق کا بیان ہے کہ ہم لوگ جب درس میں شریک ہوتے تو استاد جو حدیثیںبیان کرتاجاتا تھا ہم انہیں لکھتے جاتے تھے لیکن امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کا معمول اس کے خلاف تھا‘ وہ چپ چاپ خاموش بیٹھے رہتے تو ان ساتھیوں نے امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کو ٹوکنا شروع کردیا کہ جب تم لکھتے نہیں تو حلقہ درس میں بے کاروقت ضائع کرنے کیوں آتے ہو؟ پہلے تو امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے سکوت اختیار کیا جب رفقاء نے زیادہ تنگ کیا تو فرمایا لاؤ جو کچھ تم نے لکھا ہے میں تمہیں زبانی سنا دیتا ہوں۔ حاشد رحمۃ اللہ علیہ کا بیا ن ہے پندرہ ہزار احادیث اس بندہ خدا نے زبانی سنا ڈالیں۔ امام قتادہ رحمہ اللہ کے لاجواب حافظہ کے بارے میں امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ بیان فرماتے ہیں۔

’’قتادہ بصرہ کے سب سے بڑے عالم تھے‘ وہ جب بھی کسی چیز کو سنتے تو زبانی یاد کرلیتے‘ میں نے ان کے سامنے صحیفہ جابر پڑھا اور آپ نے اسے یاد کرلیا‘‘

حضرت امام شعبہ رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں میں نے حضرت قتادہ رحمۃ اللہ علیہ کو ستراحادیث سنائیں تو میں چار کے علاوہ باقی کے بارے میں فرمایا یہ تو میں انس بن مالک رضی اللہ عنہٗ سے سن چکا ہوں‘ لغت کے شہرہ آفاق امام اصمعی رحمۃ اللہ علیہ کے بارے میں آتا ہے کہ اللہ نے ان کو غضب کا حافظہ دیا تھا‘ لغت کے سولہ ہزار دفتر ان کو یاد تھے۔علامہ بدیع الزماں ہمدانی رحمۃ اللہ علیہ موجد مقامات کے بارے میں کتابوں میں لکھا ہے کہ ایک بار ان پر بیس اشعار پر مشتمل ایک قصیدہ پڑھا گیا تو انہوں نے فوراً بغیر کسی ترددو کے سنا دیا۔ دنیائے اسلام کے عظیم سائنسدان حسین علی ابن سینا رحمۃ اللہ علیہ کے بارے میں کتابوں میں درج ہے۔ اللہ رب العزت نے ان کو عظیم حافظہ عطا فرمایا۔ اسی وجہ سے آپ کے علمی کارناموں کی انتہاء نہیں‘ صدیوں تک طب کی دنیا پر چھائی رہنے والی کتاب القانون آپ کی ہی تصنیف ہے۔ الحاصل والمحصول بیس جلدوں میں‘ تیس جلدوں میں الانصاف اور اٹھارہ جلدوں میں الشفاء اور دس جلدوں میں لسان العرب اسی طرح آپ کی اور کتابیں کئی جلدوں پرمحیط ہیں۔ اسی طرح علامہ ابن شہاب زہری رحمۃ اللہ علیہ جن کا شمار علم حدیث کے صف اول کےمدونین میں ہوتا ہے۔ اللہ رب العزت نے آپ کو بلا کاحافظہ عطا فرمایا۔ خود فرماتے ہیں کہ میں جب بازار سے گزرتا ہوں تو کانوں کو بند کرلیتا ہوں اس اندیشہ سےکہ ان میں سے کوئی فحش بات داخل ہوجائےکیونکہ خدا کی قسم! میرے کانوں میں اب مکمل کوئی ایسی بات داخل نہیں ہوئی جسے میں بھول گیا ہوں۔

یحییٰ بن یوسف مرمری رحمۃ اللہ علیہ کے بارے میں آتا ہے کہ آپ بغداد کے رہنے والے تھے‘ سرور عالم فخر بنی آدم ﷺ کی مدح میں اتنے اشعار تحریر فرمائے کہ ان کا مجموعہ بیس جلدوں تک پہنچتا ہے۔ اسی خصوصیت کی بنا پر آپ کو حسان وقت کہا جاتاہے۔ اللہ تعالیٰ نے آپ کو بھی بے مثال حافظہ عطافرمایا تھا۔ علامہ جوہری کی صحاح فی اللغۃ کو با اہتمام و کمال حفظ کررکھا تھا‘ اسی طرح امام ترمذی رحمۃ اللہ علیہ و امام مالک رحمۃ اللہ علیہ و امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ و امام احمد بن حنبل رحمۃ اللہ علیہ‘ امام اعظم ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ‘ شیخ الاسلام علامہ ابن تیمیہ رحمۃ اللہ علیہ کے حافظے بے مثال تھے‘ لاجواب اور باکمال تھے۔ حکماء فرماتے ہیں ان اشیاء کو زیادہ استعمال کرو تو حافظہ مضبوط ہوگا۔

ان حضرات کو اللہ رب العزت نے اتنے باکمال حافظے کیوں دئیے اور اس کی وجہ کیا ہے؟ اس کی وجہ یہ ہے کہ انہوں نے اپنے استاد حضرت وکیع رحمۃ اللہ علیہ سے اپنے حافظہ کی شکایت کی تو استاد محترم نے انہیں گناہوں سے بچنے کی تلقین کی۔

حکماء فرماتے ہیں ان اشیاء کو زیادہ استعمال کرو تو حافظہ مضبوط ہوگا۔ بکری کا گوشت‘ کلیجی‘ دودھ‘ مکھن‘ مرغ کا شوربہ‘ چنے کا شوربہ‘ پالک‘ ٹینڈے‘ کدو‘لوکی‘ توری‘ گاجر‘ شلجم‘ آم‘ میٹھے سیب‘ بادام‘ شہد‘ نہار منہ کشمش کھانا۔

یہ تو حافظہ قوی کرنے والی اشیاء ہیں اب حافظہ قوی کرنے والے اعمال ذکرکیے جاتے ہیں۔

1۔نماز کی پابندی کرنا۔ 2۔ کثرت سے روزے رکھنا۔ 3۔ تلاوت قرآن کی کثرت کرنا۔ 4۔ صلوٰۃ اللیل ادا کرنا۔ 5۔ قرآن کریم دیکھ کر پڑھنا۔6۔ہمیشہ مسواک کرنا۔ 7۔ ہر چھوٹے بڑے گناہ سے بچنا۔

قوت حافظہ کے لیے امام جلال الدین سیوطی رحمہ اللہ کا مجرب عمل یہ ہے کہ قوت حافظہ کے واسطےشونیز یعنی کلونجی حرفہ‘ قرنفل‘ مہندی سب کو باریک پیس کر شہد میں ملالیں۔ رات کے وقت سر پر لگائیں۔ یہ دماغ کو مضبوط کرتا ہے اور بصارت بڑھاتا ہے۔ رسول اکرم ﷺ نے فرمایا جو شخص چالیس دن صبح کے وقت ہر روز ایک مشقال حرمل استعمال کرے اس کے دل سے حکمت کا نور روشن ہوتا ہے اور بہتر بیماریوں سے امن میں رہتا ہے۔ (مجربات سیوطیؒ)۔

اگر کوئی شخص چاہتا ہے کہ طویل عمر پائے اور دماغی قوتوں سے زیادہ دیر تک فائدہ اٹھائے تو اسے چاہیے کہ اعتدال کی زندگی بسر کرے اور نشہ آور اشیاء سےقطعی پرہیز کرنے اور کھانا اس قدر مقدار میں کھائے جسے معدہ ہضم کرسکے۔ اس طرح قیلولہ کرنے سے دماغ قوی ہوتا ہے اور عقل تیز ہوتی ہے اور حافظہ اور ذہانت کے حیرت انگیز واقعات قوت حافظہ کیلئے توجہ اور بالترتیب زندگی اور اسی طرح فکرو تشویش سے کنارہ کرنا ضروری ہے اور اس طرح ناقص غذا سے پرہیز کریں۔اسی طرح صبح کی سیر جس طرح جسم کیلئے مفید ہے اسی طرح وہ دماغ‘ اعصاب کیلئے بھی ازحدمفید ہے۔ امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں’’میں نے سولہ سال سے کبھی شکم سیر ہوکر کھانا نہیں کھایا کیونکہ اس سے جسم بھاری ہوجاتا ہے‘ سنگ دلی پیدا ہوتی ہے اور ذہانت کم ہوتی ہے اور نیند زیادہ آنے لگتی ہے اور عبادت میں سستی پیدا ہوتی ہے۔ حافظہ مضبوط کرنے کیلئے اطباء نے بہت سے علاج اور احتیاطیں بیان فرمائی ہیں چند مندرجہ ذیل ہیں۔ نمبر1۔تیل مقوی کی سر پر مالش۔ 2۔ بابونہ (ایک بوٹی) گرم پانی میں ڈال کر سر پر ملنا۔ 3۔ سر کے کناروں کو خوب ملنا۔ 4۔بکائن کے تیل کی سر پر مالش۔5۔ ورزش۔6۔ موٹے کپڑے سے سر کو ڈھانپنا۔7۔ وقت ضرورت تازہ پانی سے نہائے۔8۔نشہ آور اشیاء سے اجتناب۔

حافظے کی کمزوری کے اسباب

 الشیخ علامہ عبدالغنی نابلسی علیہ الرحمۃ نے اپنی کتاب الکشف دالبیان عما متعلق باالنسیان کے اندر درج کیے ہیں ہم ان کو مولانا روح اللہ نقشبندی صاحب کی کتاب ’’حافظہ اور ذہانت کے حیرت انگیز واقعات‘‘ سے نقل کرتے ہیں۔ 1۔ بکثرت سونا۔2۔چاشت کے وقت سونا۔ 3۔قہقہہ مارنا۔ 4۔ قبرستان میں ہنسنا۔5۔ کبوتربازی۔6۔ عملاً جھوٹ بولنا۔ 7۔ کھڑے پانی کو دیکھنا۔ 8۔ اپنا اور غیر کا ستر دیکھنا۔ 9زنا۔10۔ بیوی سے صحبت کی کثرت۔ 11۔ صغیرہ و کبیرہ گناہوں کی کثرت۔ 13۔ ہاتھ منہ دھوئے بغیر جنابت (ناپاکی)کی حالت میں کھانا کھانا۔

راقم الحروف کا ایک مفید نسخہ اپنالیں انشاء اللہ قوت حافظہ میں حیرت انگیز برکت ہوگی۔ روزانہ صبح وشام قرآن پاک کی جتنی زیادہ تلاوت کریں اتنا آپ کیلئے بہتر ہوگا۔ قرآن مجید کے الفاظ و معانی ومطالب کے اندر غور فکر کریں اور آیات کو دھیان لگا کر پڑھیں انشاء اللہ اللہ رب العزت آپ کی قوت حافظہ میں برکت ڈالے گا۔ اس پر اکتفا کرتا اور دعا گو ہوں کہ اللہ رب العزت ہم سب کو بہترین حافظہ نصیب فرمادے اور ہمیں اپنے دین کی خدمت کوموقع عطا فرما دے۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 121 reviews.