Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

میری تالیفات اور ان کی وضاحت

ماہنامہ عبقری - جنوری 2015ء

اب تک آنے والی میری جتنی بھی تالیفات ہیں ان کے حوالہ جات حقیقت‘ سببِ تالیف یہ سب قارئین تک پہنچانے کی ایک کوشش ہے میں ہر کتاب کا حوالہ دوں گا کہ کتاب کن حوالہ جات سے مل کر ایک کتاب بنی ہے۔اگر میری کسی کتاب میں غلطی ہو‘ اطلاع دیں‘ شکرگزار ہوں گا۔
کتاب نمبر13: الجھے لوگ‘ سلجھے اصول:یہ کتاب مختلف کتب کے حوالہ جات سے مکمل کی گئی ہے۔اس کتاب کی تیاری کیلئے 35 کتب و رسائل سے مواد اکٹھا کیا گیا ہے اور یہ تمام حوالہ جات کتاب کے آخر میں ترتیب کے ساتھ دئیے گئے ہیں۔یہ کتاب سب سے پہلے خزینہ علم و ادب اردو بازار لاہور سے شائع ہوئی۔یہ کتاب دراصل راحت اور سکون کی تلاش کیلئے سرکردہ لوگوں کیلئے تحفہ ہے۔ اگر آپ کو راحت و سکون درکار ہے تو پرانے اصولوں پر عمل کرنا ہوگا جن اصولوں میں ایک لفظ ملتا ہے۔ وہ اسلام ہے‘ دین ہے اور پھر عافیت ہی عافیت ہے۔ ایسے موجودہ سائنسی اصول اور زیر نظر کتاب میں اصولوں پر توجہ کریں تو پتہ چلے گا کہ یہ تمام اصول دینی ہیں۔

نوٹ: 2002ء کے مون ڈائجسٹ میں صوفی برکت علی لدھیانوی صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا محترم حکیم صاحب دامت برکاتہم سے منسوب انٹرویو بہت تفصیلی چھاپا گیا نہ وہ انٹرویو محترم حکیم صاحب دامت برکاتہم نے دیا نہ اس کا کوئی وجود ہے۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 137 reviews.